کے پی حکومت کا صحت کارڈ پر دوران علاج انتقال کرنیوالے مریضوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر دوران علاج انتقال کرنے والے مریضوں کے لواحقین کو معاوضہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق 60 سال سے کم عمر کے مریض کے اسپتال میں انتقال پر 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے پسماندگان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق علاج لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور تھیلیسیمیا کا علاج صحت کارڈ میں شامل نہیں ہے، ان امراض سے متعلق سمری کابینہ کو بھیجی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب مریضوں کا علاج کیا جائےگا،قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال میں بون میرو اور لیورٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا علاج ہوگا، انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا علاج ہوگا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ صحت کے مطابق مریضوں کا علاج لاکھ روپے سال سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔