کرم میں امن و امان خراب کرنیوالے دہشتگردوں کی نشاندہی ہو گئی: علی امین خان گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
پشاور میں بینک آف خیبر کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم کا مسئلہ ابھی سے نہیں 30 سال سے چل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ زمین کے تنازع کا نہیں، فرقہ واریت کا ہے، ہم وہاں امن کے لیے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی نصب کر رہے ہیں، 2 ارب روپے اس کے لیے مختص کیے ہیں، جو لوگ بھی ان واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فسادات میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
انطالیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
صدر اردوان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں ۔