عدالت عظمیٰ ‘کل سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ میں 3فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔آئندہ ہفتے کے دروان کل8 ریگولر بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ 7ریگولر بینچز عدالت عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ ایک بینچ عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹر میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔5فروری کو ملک بھر کی طرح عدالت عظمیٰمیں بھی عام تعطیل ہوگی۔ جسٹس منیب اخترآئندہ ہفتے بھی کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔آئینی بینچ کے ججز کی
بطورآئندہ ہفتے کے لیے ریگولر بینچ جمعہ کے روز جاری کاز لسٹ ہفتہ کے روز منسوخ کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ 3اور4جنوری کوکل 80کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل 2رکنی بینچ 6اور7جنوری کو کل 70کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ ہفتے کے چار دن کل 110کیسز کی سماعت کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی سماعت کرے گا عدالت عظمی
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،پشاور ہائیکورٹ کیلیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
اسلام آباد (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہفتے کو جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن
آف پاکستان کا اجلاس عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کثرت رائے سے محمد طارق آفریدی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، عبدالفیاض ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، مس فرح جمشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، انعام اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ثابت اللہ خان ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، صلاح الدین ایڈووکیٹ، صادق علی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، سید مدثر امیر ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، اورنگزیب ایڈووکیٹ اور قاضی جواد احسان اللہ ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ کی بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حالیہ تعیناتیوں کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے کل اراکین میں سے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرنے والے امیدوار مستقبل میں تعیناتی کے لیے نامزدگی کیے جاسکیں گے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی جانب سے اجلاس کے انعقاد کے لیے کمیشن کے ارکان کی ویب پورٹل کے استعمال میں معاونت کو بھی سراہا۔