واشنگٹن:امریکی عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے 27 سالہ بہادر نوجوان لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہادی مطر کو چاقو حملے کے جرم میں ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سزا کا فیصلہ23 اپریل کو سنایا جائے گا۔

ہادی مطر نے 12 اگست 2022ء کو نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں ملعون سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچے تھے۔ حملے میں ملعون سلمان رشدی شدید زخمی ہوا تھا اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی جب کہ ایک ہاتھ مستقل طور پر ناکارہ ہو گیا۔

حملے کے فوری بعد ہادی مطر کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جب کہ ملعون سلمان رشدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

عدالت میں نڈر نوجوان ہادی مطر نے ملعون سلمان رشدی کو جان سے مارنے کے ارادے سے حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اس فعل پر کسی طرح کی  کوئی ندامت نہیں ہے۔

امریکی قوانین کے تحت ہادی مطر کو چاقو حملے پر 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالت نے سزا کا فیصلہ23 اپریل کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ایک بار پھر اس کیس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے کیوں کہ ملعون سلمان رشدی ایک متنازع شخصیت ہے اور اس پر ماضی میں بھی کئی بار حملے کی کوششیں ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہادی مطر کو

پڑھیں:

ہیٹی: جرائم پیشہ گروہ کے گینگ حملے میں 20 افراد ہلاک

ہیٹی : جرائم پیشہ گروہ کے حملوں کے بعد سڑک پر فوجی اہل کار الرٹ کھڑے ہیں

پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ یہ حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا،جس میں جرائم پیشہ گروہ کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گستاخ سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کو 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے
  • کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج
  • ہیٹی: جرائم پیشہ گروہ کے گینگ حملے میں 20 افراد ہلاک
  • پاکستان سب سے زیادہ تمباکونوشی کرنیوالے ممالک میں شامل
  • مولانا کا احتجاج میں  آناشیخ چلی کاخواب ، نواز  کو سزا  قانون کی حکمرانی پر حملہ تھا،شیرافضل مروت
  • کراچی، پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • کراچی: پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • حجاب پہننے پر آسٹریلیا میں دو مسلم خواتین پر حملہ، ملزمہ گرفتار
  • کرم میں فائرنگ کرنیوالے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 10 کروڑ روپے تک مقرر