2025-02-28@08:36:57 GMT
تلاش کی گنتی: 8498
«کابینہ کی»:
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی حالیہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا تھا۔امیتابھ بچن نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک مختصر اور پراسرار پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا، ’’Time to go‘‘ (جانے کا وقت آگیا ہے)، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ کچھ افراد نے سمجھا کہ یہ پیغام امیتابھ بچن کے کیریئر کے اختتام یا ان کی مشہور بھارتی کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تھا۔ دوسری طرف، کچھ مداحوں نے اس پیغام کو ان کی صحت کے حوالے سے جوڑا اور ان کے بارے میں...
کراچی: دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے مقتول مصطفی عامر کانام منشیات کیس سے خارج کردیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مصطفی عامر کا انتقال ہوگیا ہے۔ مصطفی عامرکو31جنوری 2024 کو گرفتارکیاگیاتھا۔ 20مارچ 2024 کو مصطفی عامر اورنعمان یعقوب کی ضمانت منظورہوگئی تھی۔ مصطفی قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل6جنوری کوعدالت میں آخری بار پیش ہواتھا۔ قبل ازیں 22فروری تک مصطفی عامرکےعدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتےرہے۔ کیس میں مصطفی عامر کے 2 ساتھی میاں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ خود لوں گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کی کارکردگی کا میں خود باقاعدہ جائرہ لوں گا۔ عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ مزید پڑھیں: ایوان صدر میں 13وزرا اور 11وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا، 3 مشیر بھی شامل وزیراعظم نے کہا کہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر آئندہ نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سخت مایوس ہیں اور ممکنہ طور پر کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بعض سینئر کھلاڑی دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں پاکستان ٹیم کو 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی اس سیریز میں...

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، وزیراعظم ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں، وزیراعظم ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے، وزیراعظم تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم عوامی نمائندوں...
جس کاروبار نے بڑے لیول پر کامیاب ہونا ہو وہ اپنے آغاز میں خود پر کیئے گئے ہوم ورک ہی سے نمایاں ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں نئے کاروبار کے ناکام ہونے کا تناسب اسی فیصد تک ہے، جو اپنی ابتدا ہی میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم کاروبار کو پوری تیاری اور تحقیق کے بغیر شروع کرتے ہیں۔ آپ کامیاب کاروباری گروپس، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور امیر ترین کاروباری افراد کی تاریخ کو پڑھ کر دیکھ لیں ان میں اکثر نے نچلی سطح سے اوپر اٹھ کر کامیابی حاصل کی۔ چھوٹی کمپنیاں اپنی لیڈرشپ، تجربے اور مخلص اسٹاف کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جبکہ کسی کمپنی میں کام کرنے والا ایک...
سوشل میڈیا اسکرین گریب سرگودھا کے وائلڈ لائف اسکواڈ نے چنیوٹ کے قریب سیلانوالی میں کارروائی کر کے ایک ریچھ کو بازیاب کروا لیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سرگودھا: محکمۂ وائلڈ لائف کی کارروائی، ریچھ برآمدترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کارروائی جھال چکیاں کے قریب کی گئی، 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پر وائلڈ لائف اسکواڈ کو شاباش دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع اور...
ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر پر صدر آصف علی زرداری کو نیب کی حراست سے...

امن مشنز کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی پولیس کو حقیقت پسندانہ مینڈیٹ دینے کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر منیراکرم
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان نے دنیا بھر میں قیام امن کے اقدامات کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی پولیس کی شمولیت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواین او کی پولیس عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فلیگ شپ منصوبوں میں یواین پولیس کے نقطہ نظر کو شامل کر کے تنازعات سے متاثر ممالک میں امن بحال کرنے کے اقدامات کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا...
حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے لیے پیش کر دیا۔اس حوالے سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NRTC) کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ، جس کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔ این آر...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آزربائیجان کا دورہ کیا۔ اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت...
پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزرا یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینےسےحکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار...

نئے وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے وفاقی وزرا ،وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر خود جائزہ لو ں گا ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناشتے پر وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ...
سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے، کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔ عدالتی کارروائی کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں اور جو فیصلہ عدلیہ کرے گی وہ سر تسلیم خم ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے درخواست ہم نے دی...
بیان میں کہا گیا ہے کہ حضیرہ کے قریب کرکور کے علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو ہونے والا رن اوور آپریشن اور چاقو حملے مقبوضہ مغربی کنارے خاص طور پر اس کے شمالی گورنریوں میں وحشیانہ صہیونی جارحیت اور جاری جرائم کے خلاف ایک فطری، بہادرانہ ردعمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی ساحلی شہر حیفہ میں حضیرہ کے قریب کرکور کے علاقے میں رن اوور اور چاقو مارنے کی فدائی کارروائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہے کہ قابض دشمن کی دہشت گردی اور اس کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود مزاحمتی حملے جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ...
کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ...
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی اپیل پر رمضان المبارک کا چاند آج تلاش کیا جائے گا۔ سعودی سپریم کورٹ کے مطابق چاند دیکھنے والے افراد قریبی عدالت میں گواہی دیں گے۔ اس سے قبل رواں ماہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب میں یکم مارچ بروز ہفتہ پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے حکام بھی شریک...
بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گزشتہ چند سالوں سے میدان میں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید کے دوران بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کی حمایت کی ہے، انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بابر اعظم کا احترام کریں اور ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے آپ کے لیے رنز...
راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...

تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم
تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور...
چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے لئے پہلی کھیپ کے 13 غیر ملکی اداروں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حال ہی میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین سمیت چار علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے تحت 13 غیر ملکی کاروباری اداروں کو منظوری جاری کی ہے۔ متعلقہ ادارے انٹرنیٹ تک رسائی اور انفرمیشن کی خدمات جیسے ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام خدمات انجام دے سکتے ہیں۔فروری 2025 کے اختتام تک ، چین میں 2،400 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ، جو 2024 کے عرصے کے مقابلے...
دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا۔ رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے ضرورت مندوں تک امداد کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے ’ڈونیٹ وائزلی‘ کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے۔ پولیس حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے بھکاریوں کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ پولیس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کو اپنے عطیات دیں اور اگر اپنے ارد گرد بھیک مانگنے...
چین کی جی ڈی پی میں 5.0 فیصد کا اضافہ ،قومی ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کےقومی ادارہ برائے شماریات نے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی پر 2024 کا شماریاتی اعلامیہ جاری کیا ، جس میں ابتدائی طور پر حساب لگایا گیا ہے کہ سال 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن بنی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔ پرائمری انڈسٹری کی اضافی قیمت 9141.4 بلین یوآن تھی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔ثانوی صنعت کی اضافی قیمت 5.3 فیصد اضافے کے ساتھ 49208.7 ارب یوآن رہی۔ تیسرے درجے کی صنعت کی اضافی قیمت 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 76558.3 ارب یوآن...
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس جو کہ ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے ، اس کیس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، وفاقی حساس ادارےکےافسر ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈی آئی جی ساوتھ اور وفاقی حساس ادارے کے افسرکی جانب سے وزیراعلی سندھ کو کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر مکمل بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی سندھ کو عدالت میں ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے...
اسلام آباد: سانحہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیے۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی اس درخواست میں استدعا کیا ہے؟ وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے۔ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے...
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل؛ 9مئی کو جاں بحق کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہی دکھا دیں، آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سانحہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیے۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے فوری اور مختصر اصلاحات کے بعد جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔ 79 سالہ خالدہ ضیا، جو دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ عوام ایک شفاف اور منصفانہ انتخابات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت بحال ہو سکے۔ یاد رہے کہ 2018 میں کرپشن کیس میں سزا کے بعد وہ جیل میں قید تھیں، لیکن گزشتہ سال ایک عوامی انقلاب کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا، اور خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا۔...
میواڈی: میانمار کے سرحدی علاقے میواڈی میں ہزاروں نوجوان سخت گرمی اور مچھروں سے بھرے کھلے حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک واپس جانے کے منتظر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، میانمار کے مختلف اسکام سینٹرز سے 7,000 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تاہم، ان افراد کی واپسی کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے، جس پر متاثرین شدید مایوس ہیں۔ ایک پاکستانی نوجوان، جو رمضان سے پہلے پاکستان واپس آنا چاہتا ہے، نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ اب ہم محفوظ ہیں، لیکن آٹھ دن گزر چکے ہیں، ہمیں ابھی تک تھائی لینڈ کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟" حراستی مرکز میں حالات انتہائی خراب ہیں، جہاں...
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے گزشتہ ہفتے ہونے والی 1.5 ارب ڈالرز (1.2 ارب پاؤنڈ) کی تاریخی ڈیجیٹل ڈکیتی کا الزام شمالی کوریا پر عائد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ نے گزشتہ ہفتے 1 ارب 20 کروڑ پاؤنڈ کے 4 لاکھ کرپٹو کرنسی ایتھریم چوری ہونے کی اطلاع دی اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین سے چوری کی گئی کرپٹو کرنسی کی واپسی میں مدد کی اپیل بھی کی۔ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے لین دین کے دوران سیکیورٹی پروٹوکول کا فائدہ اٹھایا اور اثاثوں کو ناقابلِ شناخت پتے پر منتقل کر دیا۔ اب امریکی حکومت نے تاریخ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504 کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
ویب ڈیسک _ امریکہ کی وفاقی عدالت کے ایک جج نے محکمۂ دفاع سمیت سرکاری اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی بر طرفی کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ سان فرانسسکو کی عدالت کے وفاقی جج نے جمعرات کو نتیجہ اخذ کیا کہ وفاقی اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی برطرفیاں ممکنہ طور پر غیرقانونی ہیں۔ لیبر یونین اور بعض تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے فیڈرل ورک فورس کی چھانٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سماعت کرتے ہوئے جج نے درخواستوں گزاروں کو عارضی ریلیف دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے حکم میں کہا ہے کہ آفس آف پرسنل مینیجمنٹ (او پی ایم) وفاقی اداروں کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر...
اسلام آباد (عترت جعفری) وفاقی کابینہ میں 12 وفاقی وزراء،9 وزراء مملکت، تین مشیروں اور4 معاونین خصوصی کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔ نئے وفاقی وزراء کی شمولیت سے پہلے سے کام کرنے والی کابینہ جو 18 وفاقی وزراء، دو وزرائے مملکت اور ایک مشیر اور چار معاون خصوصی پر مشتمل تھی، پر کام کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ بہت سی اہم وزارتیں ہیں جن میں فوڈ سکیورٹی، مذہبی امور، نجکاری شامل ہیں جو دوہرے چارج کی وجہ سے حقیقی قیادت سے محروم تھیں۔ وفاقی کابینہ اب بظاہر مکمل ہو گئی ہے اور اس میں مزید وزراء کی شمولیت کی گنجائش کافی حد تک کم ہو گئی ہے۔ وفاقی وزرائے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سعودی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام عمرہ زائرین کے لیے پولیو اور مینجائٹس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی ہے، جبکہ بعض صورتوں میں ییلو فیور کی ویکسین بھی درکار ہو سکتی ہے۔ لاہور میں عمرہ زائرین ماڈل امیونائزیشن سینٹر، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں صبح 08:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، 24 کوپر روڈ، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 04:00 بجے تک ویکسین لگوا سکیں گے۔ مینجائٹس اور دیگر ضروری ویکسین عمرہ زائرین کو مارکیٹ سے خریدنی ہوں گی اور ویکسین لگوانے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) جانا ہوگا۔ زائرین کو مینول ویکسینیشن کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے...
پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے ،پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو، امریکی ارکان کانگریس سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں،امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست فلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔جو ولسن اور آگست فلگر نے 25 فروری کو وزیرخارجہ مارکو...

وزرا حلف برداری سے قبل ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان کی تقریب سے ایوان صدر میں رونق کئی گنا بڑھ گئی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں نشان پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب سے رونق کئی گنا بڑھ گئی جس میں ولی عہد کے وفد کے اراکین، وفاقی وزرا ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سمیت سیاسی، سفارتی شخصیات شریک تھے ولی عہد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے تو دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد معزز مہمان شخصیت کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا گیا جس کے ساتھ ہی...
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی(پلڈاٹ)نے 16ویں قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں اس بتایا ہے کہ موجودہ اسمبلی کے کام کا دورانیہ کام کے اوقات اور ایام کے حوالے سے گزشتہ اسمبلی کے مقابلے میں کم رہا حالانکہ ان ایام اور اوقات میں اہم قانون سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جس میں سے زیادہ تر قوانین اور قانون سازی کے عمل کو بغیر کسی جانچ پڑتال اور غور و خوض کے منظور کیا گیا تھا موجودہ اسمبلی کا 29 فروری 2024 کو افتتاحی اجلاس منعقد ہوا اور پہلے پارلیمانی سال کی مدت 28 فروری 2025 کو ختم ہو رہا ہے16ویں قومی اسمبلی کے 93 اجلاس منعقد ہوئے اور موجودہ اسمبلی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں دو نئے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق رواں سال رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی۔ ایک کیس قمبرا اور دوسرا منڈی بہاؤ الدین سے رپورٹ ہوا۔ سندھ میں اس سال تیسرا اور پنجاب میں پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ 2024ء میں پاکستان میں 74 پولیو کیس رپورٹ ہوئے‘ سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 کیسز تھے۔
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روزفاضل عدالت نے اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی اور بغیر کسی کاروائی کے سماعت 11 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
جو ولسن اور اگست پلگر نے 25 فروری کو سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مشترکہ خط لکھا، انکا کہنا تھا کہ "ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو آزاد کروانے کیلئے پاکستان میں ملٹری رجیم کیساتھ بات چیت کریں۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں. جو ولسن گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد پوسٹس میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، بانی...
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں 27 نئے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو شامل کیا ہے، جس کے بعد کابینہ کی کل تعداد 49 ہو گئی ہے۔ کابینہ میں حکومت کی بڑی اتحادی پیپلز پارٹی کو شامل تو نہیں کیا گیا، البتہ مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جماعتوں اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کے 27 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، کون کون سے نئے چہرے شامل ہیں؟ وی نیوز نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سیاسی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کیوں کی گئی ہے اور...
پچھلے سال اگست کے پہلے ہفتے میں بنگلہ دیش کی طاقتور سول ڈکٹیٹر خاتون رہنما شیخ حسینہ واجد فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، تب سے بنگلہ دیش کے کا سیاسی منظر یوں الٹ پلٹ ہوا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے سے صرف 2 مہینے پہلے تک کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ 15 سال سے بنگلہ دیش پر حکمران شیخ حسینہ یکایک کسی بوسیدہ ناکارہ درخت کی طرح اکھاڑ پھینک دی جائیں گی۔ ایسا مگر ہوا اور بنگلہ دیش کے عوام نے حیران کن عزیمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں ک قربانیاں دیں اور ایسا زبردست احتجاج کیا کہ حسینہ واجد کی حکومت اپنے تمام تر ظلم، سفاکی اور...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ حکومت نے روکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک کسی حکومتی ترجمان کا یہ بیان نہیں آتاکہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے یہ تو جن سے آپ کی لڑائی ہے انھوں نے روکا ہے تو پھر میں مان جاؤں گا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت اسلام آباد میں ن لیگ کی حکومت ہے اور ان کے چند اتحادی ہیں انھوں نے روکا ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ جو بحث ہے کہ حکومتنے روکا یا کسی اور نے روکا اس بحث کا تو کوئی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ...
اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
ویب ڈیسک — ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکی کارکنوں میں مصنوعی ذہانت کے اثرات کے بارے میں ملے جلے جذبات ہیں جس کا تعلق ان کے پیشسہ ورانہ کام پر اثر ات سے ہے۔ تحقیقی ادارے’ پیو ریسرچ سینٹر‘ کے مطابق 52 فیصد امریکی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے مستقبل کے اثرات کے بارے میں فکر لاحق ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق 32 فیصد ملازمین کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت سے طویل مدت میں ان کے لئے ملازمت کے کم مواقع ہو جائیں گے۔ دوسری طرف 36 فیصد کارکنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں کام کی جگہ پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں پرامید ہیں۔...
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جن افراد نے کافی دنوں سے کوشش جاری رکھی ہوئی تھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وہ اب ان شاءاللہ اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ آج روز گار کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی اپنے آپ کو سب سے الگ کر کے چلنے میں آپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے معاف کر دیں ان کو جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی اور اب خاموشی سے اپنے روز گار کی طرف آ جائیں۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جونآپ کی ایک کوشش آج کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے رکاوٹیں ان شاءاللہ ختم ہوں گی...
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم چولستان کی نہروں کے خلاف نہیں، ہم بھی اسے سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف بڑا واضح ہے کہ چولستان کی نہروں کیلئے سندھ کا پانی استعمال نہ ہو۔دوسری جانب ارسا حکام کا کہنا ہے کہ چولستان کی نہروں کیلئے سندھ کا ایک قطرہ پانی استعمال نہیں ہو گا۔
ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے اور ساتھیوں کو ہتھیار پھینکنے کی ہدایت کردی۔ ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ہتھیار ڈالنے اور غیر مسلح ہونے کی ہدایت کردی۔ چالیس سال سے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے تنازع ختم اور ترکیہ سمیت خطے میں امن و امان قائم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ترکی کی کرد حمایت یافتہ جماعت ڈیم پارٹی کے ایک وفد نے آج اوجلان سے ان کے جزیرہ نما جیل میں ملاقات کی اور بعد ازاں استنبول میں ان...
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد نے 2 روزہ قومی کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس کا اعلامیہ جا ری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے، رانا ثنااللہ کی پیشکش اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں۔ موجودہ بحران کا واحد حل آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عوام اور میڈیا کی زبان بندی کے لیے لائی گئی پیکا ترامیم کو ختم کیا جائے۔ اپوزیشن اتحاد نے اعلامیے میں کہا ہے کہ...
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے لئے گئے ٹیسٹ میں پاس شدہ امیدواروں مستقل بھرتی کیلئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں عارضی بھرتی کے بجائے مستقبل طور پر ملامت فراہم کرے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ 2022 میں حکومت کی جانب سے 9000 اسامیوں کے لئے ٹیسٹ ہوئے، بعد ازاں بے ضابطگیوں کے الزامات لگے۔ مسئلہ عدالت میں پہچنے کے بعد عدالت نے شفاف طریقے سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) بیک وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا کرنے والے افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے رواں سال 2.54 ارب ڈالر کے مالی وسائل درکار ہیں۔جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ان وسائل سے دیگر کے علاوہ اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے 78 لاکھ لوگوں کو بھی مدد مہیا کی جائے گی جو فی الوقت دنیا میں کسی جگہ بے گھر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک کو درپیش مسلح تنازع، قدرتی آفات اور وباؤں سمیت کئی طرح کے بحرانوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ 12 لاکھ...
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمدان بارڈر پر تین بلتستانی علماء کی جبری گمشدگی پر اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے صوبائی وزیر داخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ کاظم میثم نے رمدان بارڈر سے گرفتار ہونے والے علماء کی تفصیلات سے وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون کو آگاہ کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ علماء کی رہائی نہ ہونے کی صورت...
اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کی جڑ 8 فروری کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ہیں، مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم کو ختم کیا جائے، تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عوام اور میڈیا کی زبان بندی کےلیے لائی گئیں پیکا ترامیم کو ختم کیا جائے، پانی کے وسائل کی تقسیم 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے، ملک کے موجودہ بحران...
محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں موجود گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک نے گندم ریلیز کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط تحریر کردیا۔ محکمہ خوراک کے مطابق گوداموں میں 1.376 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ یہ گندم سال 2022-23 اور 2023-24 میں ذخیرہ کی گئی، گندم خراب ہونے سے 150 ارب روپے سے زائد نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔آباد گاروں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ذخیرہ کی گئی گندم فوری فروخت کرے، ذخیرہ کی گئی گندم کی وجہ سے نئی فصل پر کاشتکاروں کو نقصان ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل...
پشاور: 10 ہزار ملازمین کی برطرفی کا معاملہ، صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔ تحریک التوا ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی احمد کنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا کے متن کے مطابق نگران دور حکومت میں 10 ہزار سے زائد ملازمین بھرتی ہوئے، موجودہ صوبائی حکومت نے ملازمین کی برطرفی کی متنازعہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ متن کے مطابق ان ملازمین کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے والے سرکاری حکام کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور اس کو انصاف کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا کہ اسمبلی کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے مزید 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کردی گئی۔ معاونین خصوصی کو وزیرمملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔ جن افراد کی بطور معاونین برائے وزیراعظم تعیناتی کی گئی ہے ان میں ہارون اختر، حذیفہ رحمان، مبارک زیب اور طلحہ برکی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
وزیراعظم پاکستان کے مزید 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کردی گئی۔ معاونین خصوصی کو وزیرمملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کے 27 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، کون کون سے نئے چہرے شامل ہیں؟ جن افراد کی بطور معاونین برائے وزیراعظم تعیناتی کی گئی ہے ان میں ہارون اختر، حذیفہ رحمان، مبارک زیب اور طلحہ برکی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ہی ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں نے حلف اٹھا لیا۔ مزید پڑھیے: پرویز خٹک وفاقی کابینہ میں شامل، کیا سابق وزیراعلیٰ و وزیر وفاع کا مشیر بننا...
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شہباز شریف نوٹس لیں گے جب کہ بورڈ میں لوگ اپنی طاقت سے آنے کے بعد من مرضی کرتے ہیں، یہاں 50،50 لاکھ تنخواہیں لینے والے مینٹورز کچھ نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے اور ان کا جو دل کرے وہ کرسکتا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر میری ذاتی رائے ہے کہ میں وزیراعظم سے استدعا کروں گا کہ اس پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتل خطا کیس میں نادرا کوایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2011 میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبد الرشید خانزادہ اور اہلیہ زرینہ پروین نے 2011 میں اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں زرینہ پروین اور اس کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر...
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی تنظیم کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان کامسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ زاہد خان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اورخیبرپختونخواہ کے عوام کومسائل سے نجات دلواسکتا ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر سکون لوٹایا۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفید ہاتھی بن چکا تھا اسے نواز...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے وفاقی حکومت حکومت کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت ایسی لاقانونیت کو ختم کرے ورنہ احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ بلتستان کے تین نامور علماء کی رمدان بارڈر سے بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، بلتستان کے علماء کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر بلتستان بھر سے سخت ردعمل آئیں گے۔ ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے وفاقی حکومت حکومت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بے ہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہوتی. انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو...
سٹی42:وزیراعظم شباز شریف نے اپنی وفاقی کابینہ میں بیک وقت دو درجن نئے وزیروں کو شامل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ایک سال پہلے جب شہباز شریف نے وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا تو انہوں نے 19 ارکان پر مشتمل کابینہ تشکیل دی تھی جن میں 18 وفاقی وزیر تھے اور ایک سوبائی وزیر تھا۔ اب اس کابینہ کا حجم دو گنا سے بھی زیادہ برھ گیا ہے۔ آج شامل ہونے والوں میں سے 12 کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملا ہے، 9 کو ویزرِ مملکت بنایا گیا ہے اور تین ارکان کو مشیر کی حیثیت سے کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ وفاقی کابینہ میں 2 درجن سے زائد نئے...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو کہ 01 مارچ تک بالائی علاقوں میں موجود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے اور بعض میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعے کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پو ٹھو ہار اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔ قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے 49 ناموں پر غور کیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کی...
ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے امریکا قومی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، اس سلسلے میں اٹھا گئے ایک قدم کے تحت امریکی فوج میں خدمات انجام دینے والے ہزاروں ٹرانس جینڈرز اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر بچوں کی جنس تبدیلی کے علاج پر پابندی لگا دی امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ایک نئی پالیسی کے تحت فوج میں موجود ٹرانس جینڈر اہلکاروں کو برطرف کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک میمو میں واضح کیا تھا کہ فوج میں موجود ٹرانس جینڈر اہلکاروں کی شناخت کے لیے 30 روز کے اندر طریقہ...
مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔ وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب...
WASHINGTON: امریکی کانگریس کے دو اراکین جو ولسن اور آگسٹ پفلوگر نے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کو مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ پاکستان کی فوجی قیادت سے رابطہ کریں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی ممکن بنائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کانگریس کے دونوں اراکین نے 25 فروری کو سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کے نام خط تحریر کیا اور کہا کہ عمران خان کی قید سیاسی بنیاد پر عائد الزام کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرفی پاکستان میں جمہوریت کی معطلی کے مترادف ہے اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ جوولسن...

پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی میں نیچے ،دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل، رپورٹ دیکھیں
پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 2024 میں چھ درجے نیچے گر گئی ہے اور اسے ”دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک“ میں شامل کیا گیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ جمہوریت کے انڈیکس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں 165 آزاد ریاستوں اور 2 علاقوں میں جمہوریت کے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انڈیکس پانچ اہم شعبوں پر مبنی ہے، انتخابی عمل اور کثرتیت، حکومت کی کارکردگی، سیاسی شرکت، سیاسی ثقافت، اور شہری آزادیوں کا تحفظ۔ ہر ملک کو اس کے اسکور کے مطابق چار قسم کے نظاموں میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی مکمل جمہوریت، عیب دار جمہوریت، ہائبرڈ نظام یا آمرانہ حکومت۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، ازبکستان میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے لائن منصوبے سے گوادر اور ابوظبی پورٹس کو فائدہ ہوگا، ازبک، افغانستان اور پاکستان...
سیمینار میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے متعلق مضامین کے انگریزی ترجمہ کو شائع کرانے کے علاوہ مولانا رحمانی سے متعلق چند مزید اہم قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر نئی دہلی جامعہ اسلامیہ سنابل نیز طلبہ و طالبات کے لئے متعدد تعلیمی و اقامتی ادارے قائم کرنے والے معروف عالم دین مولانا عبدالحمید رحمانی کی حیات و خدمات پر دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع "مسلمانان ہند کی تعلیمی و سماجی ترقی میں مولانا عبدالحمید رحمانی کا کردار" تھا۔ اس اہم سیمینار میں ملک و بیرون ملک کی متعدد شخصیات نے مقالات اور تأثرات پیش کئے۔ نیز افتتاحی اجلاس میں جامعہ اسلامیہ سنابل اور...
ترانوے اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی نے جاری کی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ اسمبلی کے کام کا دورانیہ اور ایام گزشتہ اسمبلی کے مقابلے میں کم رہے، ان ایام اور اوقات میں اہم قانون سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، موجودہ اسمبلی کا 29 فروری 2024 کو افتتاحی اجلاس منعقد ہوا اور پہلے پارلیمانی سال کی مدت 28 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ 16 ویں قومی اسمبلی کے 93 اجلاس ہوئے، 212 گھنٹے کام کیا، 15 ویں...

طلباء تحریک نے آمر کو شکست دی،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ
طلباء تحریک نے آمر کو شکست دی،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز )بنگلہ دیش کے اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا نے عبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکے۔لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان اور رہنما ئوں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا کا کہنا تھا کہ لوگوں کو توقع ہے...
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2025ء) آسٹریلیا میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ، آسٹریلین فتوٰی کونسل اور مفتی اعظٰم نے فلکیاتی ماہرین کی رائے کے مطابق پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ماہ شعبان کا اختتام اور رمضان المبارک کا آغاز اب صرف 2 دن کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کے اسلامی ممالک اور غیر اسلامی مملک میں مسلمانوں کی تنظیموں کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا جا چکا ہے۔ تاہم کچھ ممالک میں ماہرین فلکیات کی رائے کے مطابق پہلے ہی رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریا دنیا...

حکام نے سرینگر جامع مسجد میں میرے والد نسبتی کی نماز جنازہ ادا کرنیکی اجازت نہیں دی، میرواعظ عمر فاروق
میرواعظ کشمیر نے مسجد کیساتھ ساتھ چند تصاویر بھیجتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر حکام نے جامع مسجد کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق کے ترجمان کے مطابق حکام نے حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کے والد نسبتی کی نماز جنازہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ان کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی طویل علالت کے بعد رات گئے سرینگر میں انتقال کر گئے۔ وہ نیشنل کانفرنس کے قانون ساز اور سابق ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی کے بھائی ہیں۔ صبح میرواعظ منزل کے ایک بیان میں جامع مسجد کے احاطے میں نماز ظہر کے بعد نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا...
ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ میں ہونے والی تقریب میں نئے وزراء نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد وفاقی کابینہ میں توسیع، 13 وفاقی وزرا، 3 مشیراور 11 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔ حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چوہدری نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔اس کے علاوہ علی پرویز ملک، شزا...

حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منائے اور فلسطین کاز کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے، فلسطین فاؤنڈیشن
پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ایل ایف رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مورخہ 9 مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے کراچی پرس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ماہ رمضان میں ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے خصوصی مہم بعنوان ”فلسطین کا مہینہ“ چلائے گی، اس مہم کے دوران ملک بھر میں مسئلہ فلسطین کو...
دنیا بھر میں جمہوری نظام کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کو 10 بدترین کارکردگی والے ممالک میں شمار کیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریسی انڈکس 2024 میں پاکستان 6 درجوں کی تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ۔ رپورٹ میں 165 خودمختار ممالک اور دو ریاستوں میں رائج جمہوری نظام حکومت کے پانچ شعبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں انتخابی عمل، حکومتی ذمہ داریوں، سیاسی شرکت، سیاسی کلچر اور شہری آزادی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ تنزلی دیکھی گئی لیکن جنوبی کوریا اور پاکستان میں بھی نمایاں پستی ظاہر ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقدس فاطمہ بنام مبشر مختار کے مقدمے میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ صدرِ پاکستان کا یہ فیصلہ پاکستان میں خواتین کے لیے محفوظ اور ہراسگی سے پاک کام کا ماحول یقینی بنانے کے لیے فوسپاہ کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کیجانب سے پائیڈ کے وائس چانسلر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، وجہ کیا بنی؟ جمعرات کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ سے جاری کر دہ بیان کے مطابق یہ کیس وزیراعظم کے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق تھا، جہاں ملزم مبشر مختار کو کام کی جگہ پر ہراسگی اور صنفی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کا پہلا اجلاس، ٹرمپ نے افغانستان میں دہشت گردی میں امریکی اسلحے کے استعمال کے پاکستانی موقف کی تائید کردی۔ امریکی صدر نے اپنے پہلے کابیینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے اسلحہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا، کہا ہم نےاربوں ڈالر مالیت کا سامان چھوڑ دیا ہمیں اب وہ واپس ملنا چاہئے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق کہا کہ اس پر کیسے آگے بڑھنا ہے یہ فیصلہ اسرائیل کرے گا۔ صدر ٹرمپ کا ڈیڑھ ارب روپے کے گولڈ کارڈ کی فروخت دو ہفتے میں شروع کرنے کا اعلان کیا، یورپی یونین پر پچیس فیصد ٹیکس لگانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ انہوں...

موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی اخلاقی، سیاسی و قانونی حیثیت نہیں ،اپوزیشن اتحادکی قومی کانفرنس کااعلامیہ جاری
اسلام آباد : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس کے دوسرے روز کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے جب کہ ہم پیکا سمیت آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔ 8 فروری 2024 کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق آئینی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ملک میں قانون کی حکمرانی کی مکمل نفی ھے اور اس...
ایمل ولی خان : فوٹو فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
واشنگٹن: امریکہ کے دو اراکین کانگریس کا ٹرمپ انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی جوولسن اور فلوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔ امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ امریکی کانگریس ارکان کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط، پاکستان کا سخت ردعمل جو...