الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، 18 اور 19 اپریل 2025 کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے، 20 اپریل 2025 کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
اسی طرح 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 24 اپریل 2025 کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل جمع کروانے کا آخری دن ہوگا، 26 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 28 اپریل تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، 6 مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ ہوگی، پولنگ صوبائی اسمبلی سندھ میں منعقد ہوگی، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر اور پولنگ افسران کا تقرر بھی کردیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔واضح رہے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی صوبہ سندھ سے جنرل سیٹ خالی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹ کی خالی نشست الیکشن کمیشن
پڑھیں:
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع
کراچی(نیوز ڈیسک)این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل ہیں، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے، جس میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان