2025-01-27@17:13:45 GMT
تلاش کی گنتی: 33
«پاکستان مسلم لیگ ن»:
— جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان اور چوہدری عبدالقدر نے اجلاس سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جاتی رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ روایتی طور پر اس کے پاس کم بفرز تھے اور معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی۔ پیرس: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد پاکستان کی حفاظت، ترقی خوشحالی میں ہمشہ افواج پاکستان...
قنبرعلی خان،پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیرمیمن عوامی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
بدین (نمائندہ جسارت)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ کے شرکا ایک بہت بڑے جلوس کی صورت میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، صوبائی صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم کی قیادت میں ٹھٹھہ ، سجاول اور گولارچی سے ہوتا ہوا بدین پہنچا ، مارچ کے شرکا کا بدین پہنچنے پر بدین کے صدر عاطف گجر شعیب سندھی ، راشد آرائیں ، حافظ محمد انور ، عقیل لغاری اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر رات گئے شاہ نواز چوک بدین پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، صوبائی صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد...
مظفرآباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کرکے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کے لیے ہٹلر اور اسرائیل طرز پر کاروائیاں کرنے والا ہندوستان جمہوریت کا چیمپیئن نہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ملک ہے جس کی گواہی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی دو رپورٹس دے چکی ہیں جمہوریت آزادی اظہار اور عوامی خواہشات کے مطابق انہیں فیصلے کرنے کے اختیار کا نام ہے جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں کیا گیا اور مجموعی طور پر ہندوستانکے اندر اقلیتوں کے خلاف ہورہا ہے اس سے بھارت کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے موجودہ حکومت کی نا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے۔ ہم نے ن لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی ہے، نواز شریف میرے لیڈر تھے، وہ ووٹ کو عزت دو سے ہٹ گئے۔ اگر نواز شریف 8 فروری کو الیکشن ہار تسلیم کر لیتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔ لندن میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے ملک کی شہریت لے کر بھی پاکستان سے تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی تعداد بڑھ رہی ہے،...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اس بار تجربے کی ناکامی کی صورت میں ہمیشہ کیلیے راہیں جدا کرلیں گے۔ نجی ٹی ویکے مطابق نجی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی حمایت کی وجہ سے چل رہی ہے، جلد بازی میں کیے گئے حکومتی فیصلے اکثر حکومت کیلیے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، پاکستان تحریک انصاف اور حکومت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) رہنما مسلم لیگ ق و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل یوتھ کی اصلاح و رہنمائی سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا منشور عام آدمی کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین تمام مکاتب باالخصوص یوتھ کے لیے ایک خاص وژن رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقعوں اور ان کی صحیح سمت رہنمائی وفاقی وزیر کی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔روز نامہ امت کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سابق وزیر مفتاح اسماعیل بولے ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔ امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اس بار تجربے کی ناکامی کی صورت میں ہمیشہ کے لیے راہیں جدا کرلیں گے مقامی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی حمایت کی وجہ سے چل رہی ہے، جلد بازی میں کیے گئے حکومتی فیصلے اکثر حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بنتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اگر اس دفعہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔نجی چینل کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران...
ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یواین اورعرب لیگ کے مضبوط روابط عالمی چیلنجزسے نمٹنے میں معاون ہوں گے، پاکستان عرب دنیا کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ علاقائی تنازعات کے پر امن حل کیلئے عرب لیگ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں اور جموں وکشمیر کے تنازعات کا حل پاکستان کی کلیدی ترجیح ہے، عرب لیگ نے فلسطین کے مسائل سے نمٹنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت...
فوٹو: فائل مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکریٹری رانا محمود خان نے کہا ہے کہ اوورسیز سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمات پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، ان کو مضبوط اور فعال بنانے کےلیے ہم ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔یہ بات انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہی جو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔رانا محمود کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی قائد نواز شریف کے سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، توقع ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے اور اوورسیز سطح پر ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور کوشش کریں...
بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد ,اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔
رپورٹ ( نمایندہ نوائے وقت ) مدینہ منورہ بیرسٹر امجد ملک صاحب نے ٹیم بحرین کے کام کو خوب سراہتے ہوئے مبارکباد اور اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ صدر مسلم لیگ ن ریاض عدنان بٹ اور سینئر نائب صدر شعبہ خواتین بھی شریک ہوئے ۔ چئیرمین پاکستان کلب بحرین جناب افضل بھٹی صاحب نے پاکستان کلب کی جانب سے محترم جناب بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ صدر مسلم لیگ ن بحرین چودھری رفاقت حسین صاحب کویت سے مہمان شمشاد احمد صاحب کو شیلڈ پیش کی. چئیرمین سندھی سنگت منظور سٹھیار صاحب نے بیرسٹر امجد ملک صاحب کو سندھی اجرک کا تخفہ پیش کیا۔میزبانی کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری انجینئر فیصل محمود نے احسن طریقے سے نبھائے ۔...
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں سیاسی استحکام رہے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت اور عام آدمی کے لیے بات کریں۔ ڈیل کا تاثر PTI کے لوگ آکر بناتے ہیں، طلال چوہدریمسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے...
بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اعزاز میں مسلم لیگ ن بحرین چیپٹر کے زیراہتمام شاندار عشائیہ کا اہتمام
منامہ بحرین: بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اعزاز میں مسلم لیگ ن بحرین چیپٹر کے زیراہتمام شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن بحرین کی ٹیم کے عہدیداران کے علاوہ بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ بحرینی عربی مہمانوں سابق ڈپٹی سپیکر بحرینی پارلیمنٹ علی زید صاحب اور چیئرمین انسانی حقوق بحرین ڈاکٹر عبداللہ الدوادی صاحب کی خصوصی شرکت ، اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد بحرین اور پاکستان کے قومی ترانے انتہائی احترام سے سنے گئے۔ چئیرمین مسلم لیگ ن بحرین افتخار احمد ملک صاحب نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت زحمت بن گئی ہے۔ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کیلئے جد وجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ کا اندازہ لگا لیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان...
لاہور: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیرغور آئے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم...
دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے پی ٹی آئی رہنما خود کرپٹ ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر ملک میں افراتفری اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پر تنقید کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی منافقت کر رہی ہے کیونکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود کرپٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط کاریوں سے متعلق مزید انکشافات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے عوام کی خدمت پر اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عدالت کی جانب سے سہولت فراہم نہ کی جاتی تو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو سزا پہلے ہی مل چکی ہوتی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے کے بعد این آر او کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کا کیس ایک واضح اور بند کیس تھا، اس فیصلے پر کسی کو بھی حیرانی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے اس جج اور عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے الزام عائد...
اسلام آباد میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی...
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری...
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلینے والے لیگ اسپنر قومی ٹیم کے سابق اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ میں اپنا نیا مستقبل تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیگ اسپنر عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟ عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی رویے سے درلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے لیگ اسپنر عثمان قادر آسٹریلوی ٹیم سے کھیلنے لگے۔ قومی ٹیم لیجنڈری مرحوم اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کرکٹ میں اپنے بہتر کی تلاش میں آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کرلی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔ مزید پڑھیں: بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان...
پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ساتھ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری مسلم لیگ ن نہیں ہے، آئندہ میٹنگ کے لیے جو وعدہ کر رکھا ہے اس پر کاربند ہیں۔ نجی ٹی وی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان درمیان سیکریٹریٹ کا کردار اسپیکر قومی اسمبلی کا اسٹاف اور سیکریٹریز کر رہے ہیں۔ اسپیکر جب میٹنگ میں بیٹھتے ہیں تو وہ تنہا نہیں ہوتے، تاثر یہ ہے کہ جو چیزیں ہم طے کرتے ہیں وہ ہم میں سے یا پی ٹی آئی والوں...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ، ڈرافٹنگ اب 13جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12جنوری کو ہوگی،بارش کی پیش گوئی کی وجہپی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تاریخ کو بدلا جارہا ہے،دو دن آگے ہونے سے پروڈکشن اور براڈ کاسٹرز کو تیاریوں کا مزید موقع مل گیا ہے۔پی ایس ایل مینجمنٹ نے 11 جنوری کو بارش کی وجہ سے تاریخ کو تبدیل کیا،پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔پی ایس ایل سیزن 10کی ڈرافٹنگ گوادر میں11جنوری کو شیڈول تھی،مینجمنٹ اچھے طریقے سے ڈرافٹنگ کا انعقاد کروانے کی خواہشمندہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کیجانب سے دباؤ ہے، کوئی مانے یا نہ مانے، میں تو بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کے اندر مداخلت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی ہوئی تو یہ غلامی ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے آج نہیں تو کل ملاقات ہو جائے گی، عمران خان کو اپنے رویئے پر غور کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب کسی دباؤ...
اویس کیانی : وزیراعظم پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے کہا مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر انکا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسلام آباد میں 11 سے 12 جنوری کو مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اس اشتراک کی پائیداری اور افادیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کانفرنس...
لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...