ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر آپ اناڑی کو ٹریکٹر پر بٹھاؤ گے تو وہ ٹریکٹر کسی دیوار سے مارے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے ہم نے ملک بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا، پاکستان آج ترقی کررہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز بھیج کر عمران خان کے ملک کو دیوالیہ ہونے کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر آپ اناڑی کو ٹریکٹر پر بٹھاؤ گے تو وہ ٹریکٹر کسی دیوار سے مارے گا، عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا تھا ہم نے ملک بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا لیکن پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان آج ترقی کررہا ہے، اڈیالہ جیل میں بیٹھا بندہ کہتا ہے پاکستان کو پیسے نہ بھیجو، وہ کہتا ہے پاکستان کو دیوالیہ کرو لیکن بیرون ممالک پاکستانیوں نے پہلے سے زیادہ ڈالرز بھیج کر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی دینی ہے اور پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے، ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ملکی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے اور ن لیگ سے جب بھی ملک چھینا جاتا ہے تو ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ پاکستان کو 4 سالوں میں اجاڑ گئے، ان کا نیا پاکستان اجڑا ہوا پاکستان تھا، ان کا نیا پاکستان نوجوانوں کے لیے بیروزگاری اور غریبوں کے لیے جہنم کا پاکستان تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب پی ٹی آئی سے حکومت عوام نے عدم اعتماد کے ساتھ لی تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا، ن لیگ کو اس حکومت کے بدلے سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی ساڑھے 7 روپے بجلی یونٹ میں کمی ہو جائے گی، اب ہمیں اس ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ ہے، ہندوستان کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے، انشا اللہ ہم اس ترقی ریس میں جیتے گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو

پڑھیں:

جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دبگا 1 ارب ڈالرز مل جائینگے: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا، ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے، ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا

پاکستان میں آئی ایم ایف مشن 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

  وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ترسیلات کو 36 ارب ڈالرز تک لے کر جائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے، بینکنگ سیکٹر کا معیشت میں اہم کردار ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.6 فیصد حاصل کر لیں گے، گزشتہ سال ریوینیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال ٹیکس ریوینیو میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، نئے ٹیکس فائلرز سے 105 ارب روپے حاصل کیے گئے، رواں سال تاجروں سے 413 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

 وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں بہتر طریقے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، رواں مالی سال معاشی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا تجارتی شراکت دار ہے، ٹیرف معاملے پر وزیراعطم نے 2 کمیٹیاں بنا دی ہیں، اس معاملے پر پاکستان کا ایک وفد بھی امریکا جائے گا، ہم معاملے کا حل چاہیں گے، ہم چاہیں گے کہ اس معاملے پر پاکستان اور امریکا دونوں کا فائدہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، احسن اقبال
  • ترقی کی دوڑ میں پاکستان کو بھارت سے جتوانا ہے، احسن اقبال
  • یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی، احسن اقبال
  • دہشتگردی کا خاتمہ… ترقی وخوشحالی کا ضامن
  • ٹرمپ اور ٹیرف…ورلڈآرڈر میں بھونچال
  • رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال،مختلف منصوبوں پر گفتگو
  • ملک دیوالیہ پن سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے: بیرسٹر دانیال چوہدری
  • فلسطین بارے اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان
  • جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دبگا 1 ارب ڈالرز مل جائینگے: محمد اورنگزیب