Daily Ausaf:
2025-02-27@20:25:04 GMT

ن لیگ نے بڑی وکٹ اڑا لی ، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے اہم رہنما زاہد خان نے پارٹی کو خیر باد کہہ کرپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی صوبائی تنظیم نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکے قائد محمد نواز شریف کانظریہ اورپروگرام ہی پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کئی عرصوں سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن و سکون لوٹایا اور ملک کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کے خیبرپختونخوا کی عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے صوبے میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے جناب زاہد خان کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں اور ان کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) کی طاقت میں ا ضافہ ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا دل ہے اور وہاں کی عوام نے تحریک پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف بٹری قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔زاہد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کابیٹرہ اٹھایا اور اللہ تعالی کی مددسے پاکستان کی معشیت کو بحالی کے راستے پر ڈالا ہے۔ پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں۔ ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کے لئے ناگزیر ہوتا ہے۔

اس موقع پر احسن اقبال مرکزی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ(ن) امیر مقام صدر کے پی کے مسلم لیگ (ن)، جاوید مرتضی عباسی سیکریٹری جنرل کے پی کے، کیپٹن صفدر اور انوشہ رحمان ایڈشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ(ن) بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محمد نواز شریف انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے کہا کہ زاہد خان

پڑھیں:

رمضان کے بعد نواز شریف کا سیاسی منصوبہ سامنے آگیا

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کا جلسے کرنے کا مقصد عوامی رابط مہم ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے سے ہماری جماعت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مصروف تھی ۔رمضان المبارک کے بعد نواز شریف ملک کے چاروں صوبوں کا دورہ کریں گئے ،پنجاب میں ہونے والے جلسوں میں وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شرکت کریں گئی۔

ناروال کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا جس میں عوام خود آئی وہاں پر عوام کا جوش جذبہ بھی دیکھنے والا تھا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ، پاکستان کی عوام کسی منفی سیاست کے حامی نہیں ہیں عوام نہیں چاہتی اس احتجاج اور دھرنوں والی سیاست ہو اور ملک کا وقت ضائع ہو

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • عوام نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کی نواز شریف سے ملاقات، ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستانی عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے: زاہد خان
  • ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کیلئے ناگزیر ہوتا ہے، نواز شریف
  • اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل
  • ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟تفصیلات سب نیوز پر
  • نواز شریف کی ماڈل ٹاون آمد، پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر مشاورت
  • نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، رہنما ئوں کا خیبرپختونخوا کے دوروں کا مشورہ
  • رمضان کے بعد نواز شریف کا سیاسی منصوبہ سامنے آگیا
  • نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی