پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، روڈ میپ طے کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، روڈ میپ طے کیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کا طریقہ کار طے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ اور ملکی استحکام کے لئے قائم کردہ پاکستان مسلم لیگ کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چئیرمین اور سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر و ممبرکمیٹی ڈاکٹر محمد امجد، کمیٹی کے ڈپٹی چئیرمین غلام مصطفی ملک اور مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر اور کمیٹی کے رکن طارق حسن شریک تھے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین انتخاب خان چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان نے اجلاس میں آنلائن شرکت کی۔
اجلاس میں کمیٹی کا طریقہ کارطے کیاگیا۔ اس موقع پر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ و جمہوری اقدار کے استحکام کیلئے ملکی سطح پر پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا گیا۔اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے سیاسی و سماجی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں ناگزیر ہیں۔عملی طور ملکی سطح پر کمیٹی کے قیام اور اس کے کام سے بہتری آئے گی۔کمیٹی کا قیام ملک بھر کے اجتماعی مسائل، سیاسی و سماجی مشکلات کے حل کیلئے ایک عملی اقدام ہے جو مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ کمیٹی وفاقی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر ڈائیلاگ اور اتفاق رائے پر آمادہ کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ کی کمیٹی کا اجلاس
پڑھیں:
وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
فوٹو: فائلوزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔
یہ بھی پڑھیے دیہی علاقوں کی ڈیجیٹل ترقی، شزہ فاطمہ نے صوابی اسمارٹ ولیج کا افتتاح کر دیا معاشی چیلنجز اور ڈیجیائزیشن کی ضرورتوزیرِاعظم نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔