ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم لیگی رہنما رانا احسان پیپلزپارٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے رانا احسان سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رانا احسان نے پیپلز پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت پر رانا احسان کو خوش آمدید کہا۔
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے سمیت کارکردگی سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی سے محکمہ بلدیات کے وزیر سعیدغنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبائی وزیر نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
پاکستان کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد منظور
پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تمام اراکین نے دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو مکمل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان و ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس سانحے کی مذمت کی قرار داد بھی منظور کرلی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔