مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے۔ یوم پاکستان پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو جس الگ وطن کیلئے عہد کیا گیا وہ اقوام عالم میں آج ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اس کو سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں پاکستان اپنی منفرد اور الگ پہچان رکھتا ہے، پاکستان آگے بڑھنے کیلئے بنا تھا اس نے آگے ہی بڑھنا ہے، تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کا قلع قمع کرتے ہوئے اس عظیم قوم نے خوشحالی کا سفر طے کرنا ہے، ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ارض پاک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، ہمارے شہداء اور غازی ہمارے ہیروز ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد، شہریوں کا ملک سے اتحاد کا شاندار مظاہرہ
گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔شہریوں نے ملک سے محبت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا، شہریوں نے بڑا قومی پرچم تھام کر وطن سے وفاداری اور عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں نے ملک سے محبت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا، شہریوں نے بڑا قومی پرچم تھام کر وطن سے وفاداری اور عزم کا اظہار کیا، سمندر کی لہروں کے ساتھ جھومتے سبز ہلالی پرچم نے گوادر کی فضاؤں کو وطن کی محبت سے مہکا دیا۔ ڈیرہ بگٹی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی گئی، یوم پاکستان پر وادی شگر میں ہر سو سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، مرکزی تقریب میں پاک فوج اور اعلیٰ سول حکام کی شرکت کی۔