چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔
صحافی برادری چاہتی ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح مریم نواز خود کریں: صدر لاہور پریس کلب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ق کے اجلاس میں
پڑھیں:
پاکستان میں چائینیز اشتراک سےجدید طرز کے اسکل ڈوویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔ بعد ازاں، تربیت یافتہ نوجوانوں کو دنیا بھر میں چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے وزارت کی جانب سے ہنر مندی کے فروغ اور پاکستانی شہریوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ یہ تعاون نہ صرف پاکستانی ہنر مند نوجوانوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا بلکہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی روزگار منڈی سے جوڑنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر نے جلد از جلد ایم او یو نہیں بلکہ وزارت کے ساتھ ایگریمنٹ کیلئے ہدایت دی تاکہ جلد سے جلد ہمارے نوجوان اس ادارے سے مستفید ہو سکیں