2025-02-22@05:04:44 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«ٹریفک قوانین کی»:

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں ہیوی ٹریفک سے حادثات و اموات اور سندھ حکومت کی نااہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے خلاف لیاقت آباد نمبر 10 میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔ دوسری تصویر میں رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان اور سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت و محکمہ پولیس کی نااہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے باعث شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات بالخصوص ڈمپر اور ٹینکرزکی ٹکر سے شہریوں کی اموات ،ہیوی ٹریفک کی نقل وحرکت کے اوقات کی خلاف ورزی اور ٹریفک کے پورے نظام کی تباہی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ کو شہر بھر میں...
    ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹیننس کا خیال نہ رکھنے والی بسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں، ان میں...
    سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنے ہوں گے۔ سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپروال ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
    سینئر وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جس کے نتیجے میں 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ 15 ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے۔ مجموعی طور پر 1,115...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں اور تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بحیثیت مہمان خصوصی چیمبر کے ارکان تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کمشنر کو ٹریفک حادثات کی روک تھام سڑکوں پر کچرہ کنڈیوں کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمہ اور سدباب کے لئے تجاویز دیں۔اس موقع پر کمشنر نے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان ضلعی سطح پر رابطہ کو مضبوط بنانے کے لئے...
     امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے ڈمپر اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات ہیں منعم ظفر نے کہا کہ میٹنگ پر میٹنگ ہو رہی ہیں، اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حالانکہ یہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور وکلا تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہر کے ٹریفک مسائل کی وجوہات اور حل پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالت اور قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ہیں۔ ٹریفک پولیس کو بھتہ خوری اور رشوت ستانی سے باز رکھنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ سٹی وارڈن فورس میں شہر کے نوجوانوں کو بھرتی کر کے ٹریفک کنٹرول کا نظام بہتر کیا جائے۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے جلد مکمل کیے...
    شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافے کے معاملے پر جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔  درخواست گزاروں میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین اور رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق شامل ہیں جبکہ درخواست عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط  درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، کے ایم...
      انتظامی غفلت و قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ، شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں، گورنر سندھ مجھے امید ہے سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی،کامران ٹیسوری گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کی روانی کو روکنے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط لکھ دیا۔کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے،...
    لیاقت آباد میں پرندوں کی مارکیٹ میں عوام خریداری میں مصروف ہیں دوسری جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے
    یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے لیکن جس طرح ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور پیدل چلنے والوں کو سہولت میسر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوازت عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں ٹریفک حادثات کے اسباب، روک تھام اور اسکے پیش منظر میں کیے جانیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے بھی ٹریفک ایشوز سے متعلق اجلاس میں احکامات دیے ہیں اور اس ضمن میں ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے ناصرف ان احکامات کو فالو کرنا ہوگا بلکہ تمام ترٹریفک ایشوز اور معاملات سے متعلق سخت پالیسی پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہیڈ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عاید کی گئی لیکن حادثات نہیں رک سکے، گزشتہ روز بھی خاتون اپنے ہونے والے بچے سمیت اور ایک شخص ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، شہر میں مسلسل جاری حادثات کے باعث نامعلوم مشتعل افراد نے 4 مال بردار ٹرکوں (ہیوی گاڑیوں) کو پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج پر اتر آئے، مختلف علاقوں میں...
    —فائل فوٹو بیرسٹر حسن خان نے کراچی میں ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دیکراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ رواں ماہ ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک حادثات سے 74 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے اوقات پر سختی اور پابندی کی جائے اور قوانین پر عمل کیا جائے۔
    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔ دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی کے گاؤں ہاتھیان پہنچائیں گئیں جہاں شام پانچ بجے ریلوے اسٹیشن پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان پڑوسی تھے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں موٹر سائیکل اورموٹر کار کے تصادم میں نتیجے میں مارے گئے۔  ارسلان کی عید کے بعد شادی طے ہوئی تھی اور گھر میں اس کی تیاریاں جاری تھیں لیکن...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے نے 4 افراد کی جان لے لی، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے چار افرار غلام فاروق،گل لطیف، سردار محمد، اور شفیق الرحمان ایک کار میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ قلات کے قریب ان کی کار کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور چاروں مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشیں کار سے نکال کر سول اسپتال قلات منتقل کی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ اور مستونگ سے ہے، پولیس نے ٹریلر کے...
    بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دلہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر آن لائن ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں ایک دولہا ٹریفک میں پھنسنے کے بعد اپنی ہی شادی میں خود چل کر جانے لگتا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ مذکورہ ویڈیو 24 جنوری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس پر 2.4 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے شادی کی شیروانی میں ملبوس دلہا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے قریب سے نکلتے ہوئے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی، تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس نے ڈمپر...
    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصیلٹ کراچی  نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی جس پرکارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ملزم کو گرفتارکیا۔ جعلی ایجنٹ کی شناخت عاطف شاہ کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق جعلی ایجنٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں گلشن جمال سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جمیل احمد نامی شخص بغیر شیڈول انٹرویو کے لیے امریکی قونصل خانے پہنچا اور جعلی اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن پیش کی۔ جمیل احمد سے پوچھ گچھ پراس نے بتایا کہ سید عاطف شاہ نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کیں۔...
    کراچی (رپورٹ/ واجد حسین انصاری) 18سال سے سندھ میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی شہر قائد میں ٹریفک سے متعلق قوانین میں مؤثر ترامیم نہ کرسکی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ہر سال سیکڑوں افراد ان حادثات کا شکارہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔سندھ اسمبلی سے اپنے من پسند قوانین منظور کرانے والی پیپلزپارٹی 18سال سے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک ترمیم بھی منظور نہیں کراسکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوںسے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی نے حادثات کو حکومت سندھ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ٹریفک قوانین میں مؤثر ترامیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈمپراورٹینکر ڈرائیورز کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہوں پر بھی انتہائی غفلت اور تیز رفتاری...
    وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا...
    ڈی آئی خان ، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) ڈیرہ بھکر روڈ نزد اٹک پیٹرول پمپ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبرAGW-776پنجاب نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ محمد ریاض سکنہ گائوں روڑہ تحصیل کلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
    64 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور امریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے درمیان تصادم سے چند گھنٹے قبل حکام کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوفناک تصادم سے چند گھنٹے قبل طیارے کے سپروائزر نے مبینہ طور پر رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز کے ٹریفک کنٹرولر کو جلد آفس سے جانے کی اجازت دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپروائزر کی جانب سے کنٹرولر کو جلد جانے کی اجازت دینے کا مطلب تھا کہ صرف ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر دونوں کے ٹریفک کو دیکھ رہا تھا جب کہ پرواز کے راستوں کی نگرانی کرنے والے 2 افراد کو ڈیوٹی...
    صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق  تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے۔...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔   ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں، عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہر بھر کے کسی بھی سنگل پر خواجہ سرا، مرد خواتین یا بچے بھکاری موجود نہ ہوں۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے شہریوں کو ناصرف پریشان بلکہ حراساں بھی کرتے ہیں۔  ان تمام افراد کیخلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور حراساں کرتے ہیں۔...
    سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری اور نفاذ کے لیے پیش کی جائے گی۔ جمعہ کے روز قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD) اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیویسکولر ڈیزیزز (SICVD) کے اشتراک سے منعقدہ پہلے سالانہ سمپوزیم Advances in Cardiovascular Care کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ...
    افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھاری ٹریفک پر ہفتے میں ایک دن پابندی لگانے کا یہ اقدام ایک نقطہ آغاز کے طور پر کام کرے گا، وہ اس تجویز کو منظوری اور نفاذ کے لیے کے ایم سی کونسل میں پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
    خیبرپختونخوا میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) ڈی پی او سجاد احمد صاحبزاہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی کی زیر قیادت انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری بمعہ ٹریفک سٹاف نے گاڑیوں کے شیشوں پر لگے غیر قانونی کالے پیپر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مہم کا آغاز کردیا ۔ مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں کے شیشوں پر لگے کالے پیپر اور غیر نمونہ نصب نمبر پلیٹس و فینسی پلیٹس اتاریں اور...
    کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
    صدر کے علاقے بوری بازار میں سیوریج کی وجہ سے دکانداروں کوتکالیف کے ساتھ ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید
    نارووال،ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کو آگ لگادی ہے
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کا غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، کالے شیشے والی گاڑیوں، رفلیکٹ لائٹس کا استعمال نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سختی سے اسنپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔دوران مہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے...
۱