گلیات میں برف باری، ٹریفک کی روانی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
گلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔
مواصلاتی نطام درہم برہم ہے، آزاد کشمیر کی وادی لیپا اور کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئے ہیں۔
برفانی تودے گرنے سے شاردہ تاوبٹ مرکزی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہے، انتظامیہ نے سیاحوں کو رات میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں تیز بارش اور کہیں ژالہ باری، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر شدید برف باری ہوئی۔
موسلادھار بارش کے باعث ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا، قلات میں بارش کے ساتھ اولے بھی برسے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ابھی مسلسل بقایاجات اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے کابینہ نے 2 ارب سے اوپر ٹیکسٹ بک بورڈ ضم اضلاع 2021 تا 2024 بقایاجات اتارنے کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے فری بیگز کے لیے 47 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، یہ سب کا سب عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی تعمیل ہے۔