2025-02-20@02:38:52 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«مغوی خاتون»:
ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
اسلام آباد: حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی...
’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ...
اتر پردیش: بھارت میں جہیز کی لعنت نے ایک اور ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں سسرال والوں نے مبینہ طور پر 30 سالہ بہو کو ایچ آئی وی سے متاثرہ انجکشن لگا دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مئی 2024 میں ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے علاقے ہریدوار میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق، ان کی بیٹی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی تھی، جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے، جبکہ ایک سب کمپیکٹ SUV اور 1.5 ملین روپے نقد بھی دیے گئے تھے۔ مگر سسرال والے مزید 1 ملین روپے اور بڑی SUV کا مطالبہ کرتے رہے۔ والد کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بیٹی کو ذہنی و جسمانی تشدد...
خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعوی، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے واہ کہا۔پوسٹ میں کہا گیاکہ 26سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ...
برازیل(نیوز ڈیسک)برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔ سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں بری طرح...
نیویارک کی ایک خاتون نے مقامی جیل کا دورہ کرکے اپنی 104ویں سالگرہ منائی۔ لیونگسٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ لوریٹا نامی خاتون نے ایون نرسنگ ہوم کے عملے کو بتایا کہ وہ اپنی 104ویں سالگرہ لیونگسٹن کاؤنٹی جیل کے دورے کے ساتھ منانا چاہتی ہے۔ شیرف کے دفتر نے درخواست پر اتفاق کیا اور لوریٹا کو جیل کے دورے پر لے جایا گیا۔ شیرف کے دفتر نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اس کے دورے سے پہلے ہم نے اس کی سالگرہ کچھ کافی اور کیک کے ساتھ منائی اور اس نے شیرف کو بتایا کہ لمبی زندگی گزارنے کا راز اپنے کام سے کام رکھنا ہے۔ پولیس کے مطابق، لوریٹا نے ہماری جیل کی...
لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم...
برطانیہ کے وزیرِ صحت اینڈریوگیون کو سوشل میڈیا پر ایک ضعیف خاتون سے متعلق ہتک آمیز تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون نے ایک ضعیف خاتون اپنے ایک مسئلے کو حل کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہی تھیں۔ جس پر برطانوی وزیرِ صحت اینڈریو گیون نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا کہ امید ہے، خاتون اگلے انتخابات سے قبل دنیا میں نہیں ہوں گی۔ اس نامناسب کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا تھا۔ عوامی دباؤ پر برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں اگر میرے ریمارکس سے کسی کوتکلیف پہنچی ہو...
برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے معطل کردیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے اپنے حلقہ انتخاب کی بوڑھی خاتون کی جانب سے مسائل حل کرنے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ 72 سالہ خاتون اگلے انتخابات سے پہلے مر جائیں گی۔ میل آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون (Andrew Gwynne) کو اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر وزارت سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: برطانیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال کو جرم قرار دینے والا پہلا...
لاہور: خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر لاہور بلانے اور زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق نوکری کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور نیازی اڈا کے قریب سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔ خاتون کے مطابق عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسا دے کراپنے دفتر بلایا اور زبردستی کی ۔ کال کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا جہاں سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی...
کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آ کر پریشانی سے دوچار ہونے والی امریکی خاتون کی حالت کا نوٹس لے لیا گیا۔ خاتون کا وزٹ ویزہ ایکسپائر ہو گیا تھا اور ان کو ایئرپورٹ پر کافی انتظار کرنا پڑا تھا جس کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوٹس لیتے ہوئے ویزے کی مدت بڑھوائی اور واپسی کے لیے ٹکٹ کا بندوبست بھی کرایا۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کی محبت کی کہانی نے ایک حیران کن رخ اس وقت اختیار کیا جب اس نے ایک 33 سالہ امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلایا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پہلے ہی شادی شدہ اور دو...
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا، امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آئیں تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر سندھ نے کہا کہ میں ایئرپورٹ کا دورہ کرنے گیا تو مجھے امریکی خاتون سے متعلق معلوما ت ملیں کہ وہ ایک ہفتے سے ائیرپورٹ پر مقیم ہیں،جس پر میں نے امریکی خاتون کی واپسی کے لیے ٹکٹ دلوا کر روانہ کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کے والدین کے دباؤ پر شادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا تھا، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس...
امریکی خاتون کو شادی کا بول کر کراچی بلانے کا انکشاف ، امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کےشادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا ہے، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کی سیکورٹی داروں نے مدد کی ہے، خاتون کو مزید 15دن کا ویزہ ملا ہے، آج امر یکہ روانہ کردیا جائے گا،لڑکے کی فیملی نہیں مانی جس پر خاتون ائیرپورٹ پر موجود رہی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ وہ ائیرپورٹ گئے تو خاتون کے بارے میں انہیں معلومات ملیں، خاتون کو پاکستان کا ویزا دلوایا، واپسی کے ٹکٹ کابھی...
فوٹو: جیو اسکرین گریب کراچی کے نوجوان نے امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلالیا تاہم خاتون کو ٹکا سا جواب دے گیا، جس سے خاتون سکتے کی حالت میں آگئی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے نے اس امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا تھا۔امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور اسکا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے، اسکی عمر 33 برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں ہے۔ یہ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آگئی تھی، کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی رہائشی مسمات ناہید نیاز بنت نواب خان نے اپنے بھائی امتیاز ویسر اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نیاز ویسر نشے کا عادی ہے بلا وجہ مجھ پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ 3 دسمبر کی رات بھی مجھے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی جان بچا کر قاسم آباد میں رہائش پذیر اپنے بھائی امتیاز ویسر کے گھر پناہ حاصل کی جس کے بعد شوہر نیاز ویسر نے ایس ایس پی آفس جیکب آباد کے شیٹ کلرک عبدالکریم عرف کرو ویسر کے ساتھ میرے بھائی امتیاز کے خلاف گڑھی یاسین تھانے میں دھمکیاں دینے...
معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، شازیہ کے مطابق شہرت حاصل...
معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟ انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت...
شوہر پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ سے خاتون نے شدید پریشانی میں 15 ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر بہیمانہ تشدد کرتا ہے۔ میرے سگے بھائی زبردستی صلح پر مجبور کررہے ہیں اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے خاتون کے کیس کی مکمل پیروی کی گئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری موقع پر بجھوایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی پیشرفت کے دوران...
پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں متھیرا اور وینا ملک کی جانب سے ٹی وی شو میں ذو معنی جملوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ناراض صارفین نے پیمرا سے مذکورہ پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھی۔ وینا نے اس پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔ تاہم اسی پروگرام کے ایک حصے میں میزبان اور مہمان کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو نے سوشل...
ویب ڈیسک — امریکہ کے منتخب نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس امریکہ کی اگلی خاتونِ دوئم ہوں گی ۔ 20 جنوری کو جے ڈی وینس کی حلف برداری کے بعد ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ اوشا اب تک کے کسی بھی امریکی نائب صدر کی پہلی جنوبی ایشیا ئی نژاد امریکی اہلیہ بن جائیں گی ۔ اوشا وینس ، ایک وکیل اور بھارتی تارکین وطن کی بیٹی، نائب صدر کی اہلیہ کے طور پر ایک تاریخی کردارسنبھالنے والی ہیں ۔ آئیے اب جب وہ واشنگٹن منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں ان کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان کا اپنے شوہر کے سیاسی کیرئیر اور دلچسپیوں پر کیا اثر ہو...
BRATISLAVA: سلوواکیاکے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل دوسرے ہم جماعت کو شدید زخمی کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی ترجمان ڈینکا کیپاکوا نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس کے کئی اہلکاروں کو فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ چھریوں کے وار سے دم توڑنے والی خاتون...
لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے ایران میں سماجی کارکن اور حقوق کے لیے کام کرنے والی کرد خاتون پخشان عزیزی کو دی جانے والی موت کی سزا سپریم کورٹ کی جانب سے برقرار رکھے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پخشان کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات بین الاقوامی قانون کے تحت ایسے 'انتہائی سنگین جرم' کی تعریف پر پورا نہیں اترتے جس پر موت کی سزا دینا جائز ہو۔ اسی لیے، انہیں سزائے موت سنائی جانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ Tweet URL ایران کے انٹیلی جنس حکام نے پخشان عزیزی کو...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ’وی نیوز‘ کے رپورٹرعبدالوکیل نے کوئٹہ کی ایک باہمت سبزی فروش خاتون کی نیوز اسٹوری کی کوریج کی ، جو10 جنوری 2025 کو وی نیوز پرشائع ہوئی۔ اس نیوز سٹوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سبزی فروش خاتون کی بھاری مالی معاونت کی اوران کے بیمارشوہر کوعلاج کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا۔ بعد ازاں گلشن بی بی نے وی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری آوازحکام بالا تک پہنچائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے بروقت میری مدد کی اور میری مشکلات کا ازالہ ہو گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
کراچی: 50 اوورز کے مقابلے میں ممبئی انڈر 19 ویمنز کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 کی ناقابل شکست انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔ جادھیوکو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔ میگھالیہ کیخلاف الور میں انھوں نے 157 گیندوں پر 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 42 چوکے اور 16 سکسر شامل رہے، اسٹرائیک ریٹ 220.38 رہا، ممبئی کی ٹیم نے 3 وکٹ پر 563 کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ویمنز انڈر 19 میں بہترین انفرادی اننگز 427 کا ریکارڈ 2010 میں کائی کلب کیخلاف جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے...