سلوواکیا، طالب علم نے چھری کے وار سے خاتون ٹیچر اور ہم جماعت کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
BRATISLAVA:
سلوواکیاکے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل دوسرے ہم جماعت کو شدید زخمی کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی ترجمان ڈینکا کیپاکوا نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس کے کئی اہلکاروں کو فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ چھریوں کے وار سے دم توڑنے والی خاتون ٹیچر 51 سالہ اور طالبہ کی عمر 18 سال تھی اور زخمی ہونے والی طالبہ کی عمر بھی 18 سال ہے۔
سلوواکیا کے وزیرداخلہ میٹس سوٹاج ایسٹوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ خاتون ٹیچر پر 3 اور طالبہ پر دو ضرب لگے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں سنگین جرم کا ارتکاب کرنے والے ملزم 18 سالہ طالب علم کو واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت براسٹیسلیوا سے شمال مشرق کی طرف 376 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر اسپیسکا اسٹارا ویس کی آباد دو ہزار کے لگ بھگ ہے جہاں جائے وقوع پر وزیرتعلیم اور پولیس سربراہ بھی پہنچے۔
سلوواکیا یورپ کے ان ممالک میں شامل ہیں جہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے تاہم 54 لاکھ نفوس پر مشتمل وسطی یورپی ملک میں گزشتہ برس مئی میں اس وقت کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
صدر پیٹر پیلیگرینی نے بیان میں کہا کہ دنیا کا کوئی مسئلہ چاقو یا کسی ہتھیار سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصر میں نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا
قاہرہ: مصر کے ایک نوجوان محمد نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو چونکا دیا۔ اس انوکھی شادی کی ویڈیو خود محمد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں تینوں دلہنیں سفید لباس میں ملبوس تھیں اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص کر رہی تھیں۔
دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں، اور محمد نے ان تینوں کو اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور انہیں شادی کے لئے راضی کر لیا۔ اس نے اپنی کہانی میں بتایا کہ امیرہ اس کی پڑوسن اور پہلی محبت تھی، پھر بوسی سے ملاقات ہوئی اور وہ بھی اس سے محبت کرنے لگا، اور آخرکار اسماء سے بھی اس کی محبت ہو گئی۔
لڑکیوں نے محمد سے اپنی محبت کا اعتراف کیا اور یہ بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان دولہے نے تینوں لڑکیوں کو قاہرہ کے شمالی علاقے شبرا الخیمہ میں واقع ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار ہونے کے لئے بک کیا تھا۔
ہیئر ڈریسر کی مالک صابرین حسنی نے بتایا کہ جب محمد نے پہلے امیرہ کو تیار کرنے کے لئے بکنگ کرائی تو وہ حیران رہ گئی، لیکن پھر ایک ہفتے بعد وہ بوسی اور اسماء کے لئے بھی بکنگ کرانے آیا۔ صابرین نے کہا کہ جب اس نے تینوں دلہنوں سے بات کی تو یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ سب ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔