بھارت: دہلی میں برطانوی خاتون سیاح کا ریپ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) دہلی پولیس کا کہنا نے کہ بھارت کا سفر کرنے والی ایک برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ دو افراد نے مل کر جنسی زیادتی کی اور اس سلسلے میں دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمیشن کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا، "دہلی کے مہیپال پور علاقے کے ہوٹل میں ایک برطانوی خاتون کا ریپ کیا گیا، جس کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے ایک ساتھی کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
"یوم آزادی کی رات بھارت میں خواتین کا بڑا مظاہرہ
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی سوشل میڈیا پر ملزم سے دوستی ہوئی تھی اور جب وہ بھارت آئیں، تو وہ ان سے ملاقات کے لیے دہلی آئیں۔
(جاری ہے)
"اس واقعے کی دیگر معلومات برطانوی ہائی کمیشن کو بھی سونپ دی گئی ہیں۔"
پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق مشرقی دہلی سے ہے، جو سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کا شوقین ہے اور چند ماہ قبل اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ہی لندن کی رہائشی خاتون سے رابطہ قائم کیا تھا۔
بھارتی نوجوان خاتون کا بس میں گینگ ریپ: دس سال مکمل
برطانوی خاتون مہاراشٹرا اور گوا کے دورے پر تھیں، اسی دوران انہوں نے ملزم سے رابطہ کیا اور اسے ملنے کی دعوت دی۔ تاہم ملزم نے گوا کے سفر سے معذوری ظاہر کی اور اس کے بجائے خاتون کو دہلی آنے کی دعوت دی۔
اطلاعات کے مطابق خاتون سیاح مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں، جہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
میریٹل ریپ اگر جرم تو شادی کا بائیکاٹ
اسرائیلی سیاح کا ریپچند روز قبل ہی بھارت میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر معروف ایک مقام ہمپی کے قریب ہی حملہ آوروں نے بیرونی سیاحوں پر حملہ کر دو خواتین کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی۔ اس واقعے میں ایک دیگر شخص ہلاک بھی ہو گیا تھا۔
بھارتی خاتون کو گینگ ریپ کے بعد دہلی کی سڑکوں پر پھرایا گیا
پولیس کے مطابق گزشتہ جمعرات کے روز ایک اسرائیلی خاتون سیاح ایک بھارتی خاتون کے ساتھ کرناٹک کے شہر ہمپی میں ایک جھیل کے قریب تین مرد سیاحوں کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں، تبھی ان پر مردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا۔
بھارت: ریپ کے ملزموں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر خود سوزی
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے خواتین کا ریپ کرنے سے پہلے ان کے مرد ساتھیوں کو پاس کی نہر میں دھکیل دیا۔ ان تین مردوں میں سے دو بچ سکے، جن میں سے ایک امریکی شہری تھا، جبکہ تیسرے آدمی کی لاش دو دن بعد نہر برآمد ہوئی۔
اس واقعے کے بعد سیاحت کے لیے معروف مقام ہمپی سے بہت سے بیرونی سیاح وہاں سے واپس چلے گئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق کے ساتھ میں ایک گیا ہے کا ریپ
پڑھیں:
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم کردہ پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا فوری ایکشن، صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک اوباش نوجوان بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو نازیبا حرکات کر کے ہراساں و پریشان کر رہا ہے۔(جاری ہے)
کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق خاتون دفتر جانے کے لیے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اسی دوران اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کر کے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔خواتین کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورتحال میں میں فوری 15 ڈائل کر کے ''2'' دبائیں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے مدد حاصل کریں۔