وزیراعلیٰ بلوچستان کا ’وی نیوز‘ کی خبر پر بڑا ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ’وی نیوز‘ کے رپورٹرعبدالوکیل نے کوئٹہ کی ایک باہمت سبزی فروش خاتون کی نیوز اسٹوری کی کوریج کی ، جو10 جنوری 2025 کو وی نیوز پرشائع ہوئی۔ اس نیوز سٹوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سبزی فروش خاتون کی بھاری مالی معاونت کی اوران کے بیمارشوہر کوعلاج کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا۔
بعد ازاں گلشن بی بی نے وی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری آوازحکام بالا تک پہنچائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے بروقت میری مدد کی اور میری مشکلات کا ازالہ ہو گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکشن بلوچستان سبزی فروش سرفراز بگٹی کارروائی نوٹس نیوز سٹوری وزیر اعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکشن بلوچستان سرفراز بگٹی کارروائی نوٹس نیوز سٹوری وزیر اعلی
پڑھیں:
عدالت عظمیٰ کاآئینی بینچ ترمیم کی پیداوار ہے،وکلا ایکشن کمیٹی
اسلام آباد(آن لائن )وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ آئینی ترمیم کی پیداوار ہے‘26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں مقرر کرکے فل کورٹ تشکیل دیا جائے،عدالتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے‘فیصلہ کیا ہے کہ آل پاکستان نیشنل کنونشن ہوں گے ، ہم اب اس تحریک میں تیزی لائیں گے۔ وکیل رہنما حامد خان کی سربراہی میں وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی آئینی حیثیت جانچے بغیر ججز تعیناتی روک دینی چاہیے، اگر سپریم کورٹ اس فیصلے پر پہنچی کہ 26ویں ترمیم غیر آئینی ہے تو نئے ججز فارغ ہو جائیں گے، 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں مقرر کرکے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔حامدخان ایڈووکیٹ نے بتایاکہ کل آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی،سینئر وکیل رہنما منیر اے ملک کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی، 26 ویں ترمیم سے عدالتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آل پاکستان نیشنل کنونشن ہوں گے ، ہم اب اس تحریک میں تیزی لائیں گے، ہمارا سپریم کورٹ کے ججز سے مطالبہ ہے کہ آئین کی حفاظت کریں، فارم 47 کی حکومت سے آئین پر حملہ کرایا گیا ہے، 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں مقرر کرکے فل کورٹ تشکیل دیا جائے،سپریم کورٹ کا آئینی بینچ آئینی ترمیم کی پیداوار ہے۔