برطانیہ؛ ضعیف خاتون پر نامناسب تبصرہ کسنے پر وزیر صحت عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
برطانیہ کے وزیرِ صحت اینڈریوگیون کو سوشل میڈیا پر ایک ضعیف خاتون سے متعلق ہتک آمیز تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون نے ایک ضعیف خاتون اپنے ایک مسئلے کو حل کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہی تھیں۔
جس پر برطانوی وزیرِ صحت اینڈریو گیون نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا کہ امید ہے، خاتون اگلے انتخابات سے قبل دنیا میں نہیں ہوں گی۔
اس نامناسب کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا تھا۔
عوامی دباؤ پر برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں اگر میرے ریمارکس سے کسی کوتکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔
جس پر ایکشن لیتے ہوئے برطانوی حکومت نے اپنے وزیر صحت کو برطرف کردیا جب کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماؤں میں عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی میں آپ کے متعلق کافی حد تک مواد موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ یا معاملے میں ملوث رہے ہیں یا حقائق جانتے ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔
پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماؤں کو اصل شناختی کارڈ اور شواہد کے ساتھ ساتھ صفائی مہم پیش کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
نوٹس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پانچوں رہنماؤں پر واضع کیاگیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ۔