امریکی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کراچی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
امریکی خاتون کو شادی کا بول کر کراچی بلانے کا انکشاف ، امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کےشادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا ہے، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کی سیکورٹی داروں نے مدد کی ہے، خاتون کو مزید 15دن کا ویزہ ملا ہے، آج امر یکہ روانہ کردیا جائے گا،لڑکے کی فیملی نہیں مانی جس پر خاتون ائیرپورٹ پر موجود رہی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ وہ ائیرپورٹ گئے تو خاتون کے بارے میں انہیں معلومات ملیں، خاتون کو پاکستان کا ویزا دلوایا، واپسی کے ٹکٹ کابھی بندوبست کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند بھارتی نکلا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی، کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے حملہ آور بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہر کر دی۔
ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس گنگسٹن و چیلسی نے کہا کہ 41 سالہ انکیت لوو، پر اتوار، 27 اپریل کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے تحویل میں دیا گیا۔ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق انکیت لوو پر یہ الزام 27 اپریل بروز اتوار کو تقریباً 05:00 بجے ایک واقعے کے بعد لگایا گیا ہے، جب پولیس کو مبینہ طور پر ایک شخص کی جانب سے لونڈس اسکوائر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کھڑکیوں کو توڑنے کی اطلاع پر طلب کیا گیا۔
پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: اراکین سینیٹ
مزید :