عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔
اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، شازیہ کے مطابق شہرت حاصل کرنے کے بعد عمران اشرف نے ان سے تعلق ختم کر لیا ہے، جو ان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران اشرف ایک محنتی شخص ہیں اور انہوں نے ماؤں اور بہنوں کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی ہے، لیکن رشتوں کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہیے۔
شازیہ اشرف نے کہا کہ وہ عمران اشرف کی بہن کے طور پر اپنی شناخت چاہتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ عمران شاید ان سے اس وجہ سے نہیں ملتے کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور ممکنہ طور پر میڈیا میں کسی تنازعے کا شکار ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔
تاہم ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر اداکار عمران اشرف نے خاتون کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ عمران اشرف ایک ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار اور میزبان ہیں۔ وہ مقبول ٹی وی ڈراموں جیسے ’رانجھا رانجھا کردی‘، ’دل لگی‘، ’الف اللہ اور انسان‘، ’رقصِ بسمل‘، ’مشک‘، ’کہیں دیپ جلے‘، سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اس وقت وہ ایک نجی چینل کے مشہور کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمران اشرف کی کہ عمران اشرف انہوں نے
پڑھیں:
فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔
شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔
آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات