14 سالہ بھارتی خاتون کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی:
50 اوورز کے مقابلے میں ممبئی انڈر 19 ویمنز کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 کی ناقابل شکست انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔
جادھیوکو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔
میگھالیہ کیخلاف الور میں انھوں نے 157 گیندوں پر 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 42 چوکے اور 16 سکسر شامل رہے، اسٹرائیک ریٹ 220.
ویمنز انڈر 19 میں بہترین انفرادی اننگز 427 کا ریکارڈ 2010 میں کائی کلب کیخلاف جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم کیا تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث انگلش کرکٹر جیمز ونس نے پی ایس ایل 10 کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔
جیمز ونس 9 سال تک ہیمپشائر کاؤنٹی ٹیم کے کپتان رہے ہیں، انگلش کرکٹر نے یہ فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے باعث کیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ صرف وائٹ بال کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔جیمز ونس پی ایس ایل 2025 میں کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔