2025-04-19@03:12:19 GMT
تلاش کی گنتی: 4894
«مدات کو»:
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات 2.828 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، حکومت آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، جو خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے رہتے ہیں، انہیں بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنے اور بیرون ممالک قتل عام پر توجہ دینا چاہیے۔ جعفر ایکسپریس دہشت گردی کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت یقینی بنائیں کہ کینالز کے معاملے پر قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نئی نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سیکرٹری ارسا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ حکمِ امتناع میں توسیع کے بعد کینالز پر کوئی کام ہورہا ہے؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالتی احکامات کے بعد کینالز پر کام روکا جاچکا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا ارسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟۔ ایڈیشنل اٹارنی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے پاک۔ گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئر سعید عبداللہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کرنل رشید ساری، سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل سعد بن سعود الاجمی، عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈئر محمد صالح علی راشد، بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد، کویت کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل نصیر بدر اور جی سی سی، سی آئی سی سی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عیسی سعید شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا...
ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے، قوم ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ملکی برآمدات بڑھنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ملکی تاریخ میں پہلی 1.2ڈالر سرپلس رہا۔ جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت پندرہ سال بعد بحال ہوگئی ہے۔ اس وقت عالمی مالیاتی ادارے، بشمول بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF)، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کی معاشی سمت کے بارے میں نئی امید کا اظہار کر رہے ہیں۔...
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست انکی جماعت ہی جیل حکام کو دیتی ہے، ہفتے میں 2 دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا، جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی...

عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے۔عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑی لگاتے ہوئےکہا بیوروکریسی یاد رکھے بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ یہاں عدالت سے انصاف مانگنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اُن کے رفقا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کہتی ہے ان کے بس میں کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی رٹ...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا۔ شیر پنجاب کے کسان اور سندھ کے ہاری کا خون چوس رہا ہے۔ ہم کسی سیاسی مقصد اور مفاد کے لئے نہین نکلے، ہم وزرتِ عظمیٰ کے لئے نہیں نکلے ہیں، ہم کسی جیل میں قید کو بچانے کے لئے نہیں نکلے ، ہم سندھو کو بچانے کے لئے نکلے ہیں۔ حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھرٓ ہوں، میرے پاس سیلیکٹڈ...
سٹی 42 : افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد کی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا سے ملاقات ہوئی۔ افغان وفد کی قیادت افغانستان کے قائمقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی کر رہے تھے۔ وفد میں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین و وطن واپسی، پاکستان میں افغانستان کے سفیر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان بردار اسلامی ملک ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان باشندوں کی بے لوث خدمت کی ہے، قانونی طور پر آئندہ بھی آمد پر کھلے...

ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ، عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات
ملکی قرضوں میں کمی لانے کیلئے وزیرخزانہ کا اہم فیصلہ، عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کردیا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھنے والے...
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔اسلام آباد سے جاری بیان پی پی پی ترجمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو فوری دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تجویز سے دستبردار ہونا چاہیے، وفاقی حکومت کو پانی کے مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کی کبھی اجازت نہیں دے گی، لگتا ہے کہ جان بوجھ کر ملک پانی کے مسئلہ پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔اُن کا...
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری بیان پی پی پی ترجمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو فوری دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تجویز سے دستبردار ہونا چاہیے، وفاقی حکومت کو پانی کے مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کی کبھی اجازت نہیں دے گی، لگتا ہے کہ جان بوجھ کر ملک پانی کے مسئلہ پر انتشار پھیلایا...
وقاص عظیم : وفاقی حکومت نے عمر خان کو مشیر قرض منیجمنٹ تعینات کر دیا عمر ایم خان تجربہ کار بینکار ہیں ،عمر خان کا بینکنگ انڈسٹری میں 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے وزارت خزانہ نے عمر خان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
پی ٹی آئی والے خود پولیس وین میں بیٹھتے اگلے چوک پر اترجاتے ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والے ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کے بجائے کہیں اور کرلیا کریں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹکل سٹنٹ کیے جاتے...
سپریم کورٹ آئینی بینچ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ 9 مئی کو ملٹری تنصیبات پر حملے سیکیورٹی کی ناکامی تھے، کیا اس وقت ملٹری افسران کیخلاف کارروائی کی گئی؟ کیا 9 مئی پر کسی ادارے نے احتساب کیا؟جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب تو اٹارنی جنرل ہی دیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید سول کیا کہ 9 مئی کے کیسز میں پک اینڈ چوز کیسے کیا؟وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ پک اینڈ چوز والی کوئی بات نہیں، جرم کو اس کی نوعیت کے مطابق اے ٹی سی کا ملٹری...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکریٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا۔ بنگلا دیش کا پاکستان سے 71ء سے قبل کے 4.52 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا مطالبہ کرنے کا امکانبنگلا دیش نے پاکستان سے 4.52 ارب ڈالرز...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف اسٹیبلشمنٹ امریکی ویزا جھگڑا جی ایچ کیو ملاقات نصرت جاوید وی ٹاک وی نیوز
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا ، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ نیویارک، قاہرہ اور جدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ نے پاکستان کے حوالے سے جو...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔‘ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ ’اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا، ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنیٰ کی تجویز دی...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر منائے گی۔ ملک بھر کے گرجا گھروں میں عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایسٹر کی تقریبات شروع ہونگی، اس ضمن میں رات کو شہر بھر کی چرچز میں مڈنائٹ سروسزکا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے اسے موت پر زندگی کی فتح سے بھی تعبیر کیاجاتا ہے
کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے، میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاونٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا ۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے حوالے سے بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین کا کہنا ہے کہ ماضی کے...
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیویارک اور جدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سفارتی بات چیت کا انعقاد انہوں نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا اس کا نوٹس لیا ہے، بھارت ہمارے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا...

محکمہ تعلیم بلوچستان کا 29 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کا عزم، 372 غیر حاضر اساتذہ نوکری سے فارغ
بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...
سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی جانب سے 3 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا ہے، ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں،عدالتیں ملزمان کے فئیر ٹرائل کے حق کو یقینی بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بحال، 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوچکا، عطا تارڑ ایک سے زائد مقدمات کے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں، انسداد دہشتگردی ایکٹ کیمطابق ٹرائل کا سات روز میں فیصلہ ہونا ہوتا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 4 ماہ...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والے ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کے بجائے کہیں اور کرلیا کریں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں۔ خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹکل سٹنٹ کیے جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا۔ جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ...
اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں، بغیر ویزا کے یہاں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات ہوئی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے، 40 سال تک پاکستان نے افغانستان کی مہمان نوازی کی مگر اب بغیر ڈاکومنٹس اور ویزا کے کوئی بھی غیرملکی یہاں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویزا پالیسی آن لائن ہے بغیر دستاویزات اور پاسپورٹ پر حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، 84 ہزار 869 افغان واپس بھیجے گئے ان...
ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کو اپنا اہم و اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، پوری تاریخ میں کبھی اتنے قریبی و مضبوط نہیں رہے!! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ ملاقات کی اور روسی وزیر خارجہ کی جانب سے گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور اعلی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل میری جناب پیوٹن کے ساتھ بھی اچھی و طویل ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران میں نے انہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تحریری پیغام بھی پیش کیا۔ اس پیغام کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر تک پہنچنے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور مناسب سہولیات کی فراہمی نے آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں برآمدات میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو ملک کے ڈیجیٹل اور اقتصادی مستقبل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر...
سپریم کورٹ: 9 مئی کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی جانب سے 3 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 4 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں۔ حکم نامے کے مطابق عدالتیں ملزمان کے فئیر ٹرائل کے حق کو یقینی بنائیں۔
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کو مارچ 2023 میں بیجنگ معاہدے پر دستخط کے بعد سے ترقی کا گواہ قرار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ تب سے سعودی عرب اور ایران دونوں نے چین معاہدے کو اس کی تمام شقوں میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔(جاری ہے) اقوام متحدہ کے کنونشنز، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر، بین الاقوامی قانون بشمول ریاست کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے احترام کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔اسی تناظر میں میجر جنرل باقری نے کہاکہ ایران...
سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست انکی جماعت ہی جیل حکام کو دیتی ہے، پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا۔ انہوں نے بتایا کہ جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں دو دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز عظمیٰ بخاری نے...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد یونس نے کہا کہ مضبوط تعلقات دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کریں گے۔ ’کچھ رکاوٹیں ہیں، ہمیں ان پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش آمنہ بلوچ، جو 15 سالوں میں ڈھاکہ کا دورہ...
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ جا پہنچا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے ہائیکورٹ کا رخ کیا جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد دونوں رہنما باقاعدہ درخواست دائر کریں گے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا چکی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی جانب سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی مگر اس عدالتی حکم کے...
سوشل میڈیا پر تارا سوتاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق اداکارہ تارا سوتاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور اس بار ان کا نام معروف بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک رئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے مذاق میں بادشاہ کو تارا کا نام لے کر چھیڑا۔ شلپا کے اس تبصرے پر بادشاہ شرما گئے، جس پر ناظرین نے فوری ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کچھی کینال سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں۔جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابلِ مذمت ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات آئینی و قانونی حق ہے۔ وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کا مذاق اڑا رہی ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل اسے خود برداشت بھی کر سکیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، عدلیہ 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑ کر آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے، بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی و قانونی...
تہران: سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے، جہاں ان کا استقبال ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے کیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام پہنچایا۔ تاہم، اس پیغام کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ایران ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے کو تیار...
پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اسحٰق ڈار نے روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تجارت، توانائی، سلامتی، ثقافت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے پر محیط طویل المدتی، کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق...

دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قومی جہاد پوری قوت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، لیکن ہم ملک کی ترقی اور امن کے سفر کو کسی بھی صورت رکنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف تمام اداروں اور صوبوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے...
دبئی: متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جو مستقبل قریب میں شناختی کارڈ (ایمرٹس آئی ڈی) کی جگہ لے سکتا ہے۔ اماراتی وزیر صحت و تحفظ و وزیر مملکت برائے فیڈرل نیشنل کونسل امور عبدالرحمٰن العویس نے بتایا کہ نیا نظام مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے کام کرے گا، جس میں فیشل ریکگنیشن اور فنگر پرنٹس شامل ہوں گے، اور اسے آئندہ ایک سال کے اندر پورے ملک میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس جدید نظام کے تحت امارات کے رہائشی اور شہری مختلف حکومتی خدمات یا ائیرپورٹ پر سفر کے دوران صرف اپنا چہرہ دکھا کر...
اسکیم 33میں فلک ناز ٹوئن ٹاؤر ،دانیال ریزیڈنسی ،برج الحرمین بریشنا ہائٹس کی عمارتیں موجود خلاف ضابطہ عمارتوں کو انہدام سے بچانے میں قربان جمالی، عدیل قریشی ،الطاف سومرو کامیاب غیر قانونی تعمیرات پرڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کی باربار کوشش کامیاب نہیں ہو سکی ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے جاری کردہ بیانات حقیقت کے منافی نکلے۔ڈائریکٹو ریٹ آف پریس انفارمیشن محکمہ اطلاعات کے 16اپریل کو جاری کردہ اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج،18سے زائد ملزمان کو پولیس نے...
یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں، بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خودمحتار بنانا چاہتا ہے ، خطاب وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وکلا سے خطاب کرتے کہا ہے اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے ۔لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے...
اسلام آباد: اتحادی حکومت نے اب تک 424 بلین روپے یا نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد سے بھی کم خرچ کیا ہے، جس سے صوبوں اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی اسکیموں سمیت سیکڑوں منصوبوں کے تعمیراتی کام اور رقوم کی روانی متاثر ہوئی۔ سرکاری دستاویزات کے اعداد وشمار کے مطابق مطابق کم اخراجات میں ارکان پارلیمنٹ، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سپارکو سے متعلق منصوبے تھے۔ پلاننگ کمیشن کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی سے اپریل کے وسط (ساڑھے نو ماہ) تک ترقیاتی اخراجات 424 ارب روپے یا سالانہ بجٹ کا 39 فیصد تھے۔ مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل...
الحمدﷲ! ہم پر رمضان کا بابرکت مہینا سایہ فگن رہا، اﷲ تعالیٰ ہمیں اپنی بے شمار نعمتوں اور رحمتوں سے نوازتا رہا، ہم سب ماہ رمضان کی فضیلتوں سے فیض یاب ہوتے رہے۔ اﷲ سبحان و تعالیٰ کی توفیق سے رمضان کے روزے رکھے، نماز، تراویح، قیام لیل، ذکر و اذکار کی کثرت، تہجد اور طاق راتوں میں شب قدر کے حصول کے لیے شب بیداری کا بھی اہتمام کیا۔ مخلوق خدا کے ساتھ ہم دردی و غم گساری کا برتاؤ کیا۔ صدقہ و خیرات اور انفاق فی سبیل اﷲ کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ الحمدﷲ! ہم میں سے بہت سے لوگوں کو بہ توفیق الٰہی اعتکاف کی سعادت بھی نصیب ہوئی، بلاشبہ! اعتکاف افضل ترین عبادات...
لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی باسط صدیقی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ صدر مملکت نے شہداء...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بر سر اقتدار آنے والی وفاقی حکومت نے ایک طرف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، دوسری طرف اس پر عائد لیوی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر محمود نامی ایک صارف نے لکھا، ''عالمی منڈی میں جب قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو حکومت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے میں ذرا دیر نہیں لگاتی لیکن جب یہ قیمتیں کم ہو جاتی ہیں تو حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے سے گریز کرتی...
سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی اپنے خلاف نو مئی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے کیس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے کہا میرے خلاف نومئی پر 35 مقدمات ہیں، ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تو بینچ نے کہا ہم صرف اپنی رجسٹری کی حد تک فیصلہ کرسکتے ہیں، میرے مقدمات ملتان ،فیصل آباد لاہور برانچز میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت ایسے مقدمات میں ممکن نہیں، پراسیکیوشن لوگوں کو سزائیں دلوانے سے زیادہ رگڑنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا میرے خیال...

عمران خان سےملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، نورین خان اور قاسم نیازی کو تحویل میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔ عمرایوب، حامد رضا، زرتاج گل گورکھ پورناکے پرموجود ہیں۔ پولیس نے رہنماؤں، کارکنوں کو منتشر ہونے کیلئے وارننگ دی ہے۔ پولیس وارننگ پر کارکن منتشر، رہنما اکیلے رہ گئے۔ راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب، حامد رضا، احمد خان پھجر، زرتاج گل گورکھ پورناکے...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹس پیشہ ورانہ و تکنیکی ہوں، جن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین اور تخریبی میڈیا کو پروپیگنڈہ کرنے کا موقع فراہم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کی توقع رہتی ہے کہ IAEA غیر جانبدار رہے۔...
بیجنگ: چین نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "دھمکیوں اور بلیک میلنگ" سے معاملات حل نہیں ہوں گے، اگر امریکا واقعی بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ "چین لڑنا نہیں چاہتا، مگر لڑائی سے ڈرتا بھی نہیں۔" انہوں نے واضح کیا کہ "تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔" یاد رہے کہ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف کو 145 فیصد تک بڑھا دیا ہے، جب کہ چین نے جواباً امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک ٹیرف عائد کیے ہیں۔ بعض چینی اشیاء پر...
اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے اشتراک سے اقوام متحدہ امن مشن سے متعلق تیسری دو روزہ وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف ممالک کے سرکاری نمائندوں اور فوجی افسران نے شرکت کی کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ کے علاوہ 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر امن کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے اس وزارتی کانفرنس کی تیاری نہایت اہم...
—فائل فوٹو صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو بھی پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ ہم یہاں پُرامن طور پر آنے کی کال دیں، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے۔انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سابق وزیرِ اعظم ہیں، ان کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے، میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہو گا۔ عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیابانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے...
—فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اگر آج ملاقات نہیں کروائی گئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی آج ہماری ملاقات کرائی جائے گی۔ عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسالاڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں آج پھر روکا گیا ہے اس کا مطلب یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی...
ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار زرعی آمدنی پر صوبائی سطح پر ٹیکس ایک مثبت قدم ہے، اب جائیداد کے شعبے کو بھی درست طریقے سے رجسٹر اور ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہیے، پاکستان کا ٹیکس نظام انصاف کے اصولوں کے لحاظ سے غیر منصفانہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں کون سے ٹیکس ختم ہونے جا رہے ہیں؟ ورلڈ بینک کے لیڈ کنٹری اکنامسٹ ٹوبیاس ہاک نے اسلام آباد میں پائڈ کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس “پاکستان کا مالیاتی راستہ ’شفافیت اور اعتماد کو فروغ دینا‘ کے ایک پینل مباحثے میں کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر بڑھتا ہوا بوجھ صرف اسی صورت میں کم ہوسکتا ہے جب ٹیکس نیٹ کو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے،2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کو اس لیے جیل میں ڈالا گیا ہے کہ ان سے اس نظام کو خطرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے نظام کوکیا خطرہ ہے یہی کہ وہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، انسانی حقوق،...
راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے، شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔ انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آنے پر پولیس نے عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا، نیاز اللہ نیازی اور دیگر کو ملنے سے روک دیا، علیمہ خان اور بہنیں احتجاج پر بیٹھ گئیں اور جانے سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے تاہم آنے والے رہنماؤں کو روک دیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب گورکھ پور ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔ عمر ایوب روکے جانے کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر...
لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )وزیراعظم کے مشیراور مسلم لیگ نون کے راہنمارانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا ہم سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ بھی ان سے مذاکرات پر تیار نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر معاملات حل کریں‘ پارلیمنٹ اور حکومت دونوں اپنی مدت پوری کریں گی، پیپلز پارٹی کا نہروں پر ردعمل سیاسی مجبوری ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ منرل ایکٹ ہر صوبے کے بہترین مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے آنے سے حکومت کو کوئی خدشات نہیں تھے، پی ٹی آئی سیاسی ڈائیلاگ پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے بہت کوششیں کر کے دیکھ لیں .(جاری ہے) ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔ عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں، صرف بیانیے کی بنیاد پر کسی کمپنی کو نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے، پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہو سکتا، نہ پاکستان اسرائیلی مصنوعات درآمد کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر کے مختلف شہروں میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کے کیسز سامنے آئے تھے، جہاں نامعلوم افرد کی جانب سے ریسٹورنٹس کو...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، 2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، عمران خان اس لیے جیل میں ہے کیوں کہ وہ نظام کے لیے خطرہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام پر اپنے لوگوں کو مسلط کرنے کے لیے بار بار تجربے کیے گئے، وہ تجربات پوری قوم کے سامنے ہیں، ان تجربات کے نتیجے میں پاکستان 76 ہزار ارب کے قرضوں میں ڈوب چکا ہے،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین توڑ کر مارشل لا لگائے گئے۔ اسلام کے نام پر بننے والا ملک خودمختار نہیں رہا۔ وہ لاہور میں بار سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کے لیے سیاسی تحریک چلائی گئی، پاکستان پر حکومتیں مسلط کی گئیں جس سے ملک تباہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان کے لیے مَیں مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اپنی ذات کے لیے نہیں، پاکستان کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقصد کردی نہیں ہے۔ ان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے۔ ان کا مقصد ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم...
سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا ہے کہ سوال اتنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 23 اکتوبر 2023 کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور شہدا فورم بلوچستان سمیت دیگر کی جانب سے دائر 38 انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مجھ سے جو سوالات ہوئے میں نے تحریری معروضات کی شکل میں عدالت کے سامنے...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ 9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔ گرمیوں میں کس قسم کے لباس پہننے سے پرہیز کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تین سو کیسز ہیں، گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی کے کیسز لڑنے والے تین وکلا نے اندر جانا تھا، بانی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کو بھی نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیسز کے...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے ، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ...
سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیا شواہد موجود ہیں؟ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اعجاز چوہدری کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ لوگوں کو اکسانے کی ترغیب دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ڈی ایس پی لاہور ڈاکٹر جاوید نے عدالت میں پیمرا سے حاصل کردہ ریکارڈ پیش کیا، جس پر اعجاز چوہدری کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پیش کیے گئے شواہد محض ٹی وی انٹرویو پر مشتمل ہیں۔ مزید پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر...
اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو رہنماؤں کی فہرست بھجوا دی۔ فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔ راجہ ناصر عباس، احمد خان بچھر اور زرتاج گل کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ ان کے علاوہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔ Post Views: 3
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
امریکی نمائندے کے بیان پرایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ردعمل کا اظہار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے یورینئم افزودگی کے حق پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف کی جانب سے متضاد بیان سننے کو ملا ہے، حقیقی مؤقف مذاکرات کی میز پر ہی واضح ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوہری افزودگی پر ممکنہ خدشات دور کرسکتے ہیں، لیکن افزودگی کے حق پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ قبل ازیں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے ایران کو جوہری افزودگی روکنی، ختم کرنی ہوگی۔ Post Views: 3
لندن (نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 ارب ڈالر سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اوقات پتہ چل گئی، بانی پی ٹی آئی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی ڈیل کیلئے ترلے کر رہے ہیں، تحریک انصاف میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ...

وزیراعظم شہباز شریف سے لارڈ واجد خان کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور...
واشنگٹن/نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے فوجی کارروائی کی بجائے سفارتی راستہ اختیار کرتے ہوئے ایران سے مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس کا مقصد ایران کی جوہری صلاحیت کو کم از کم ایک سال تک پیچھے دھکیلنا تھا۔ تاہم، اس منصوبے کی کامیابی کے لیے امریکی مدد ناگزیر سمجھی جا رہی تھی، جس کے بغیر حملہ ممکن نہ تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کئی ماہ تک امریکی اعلیٰ حکام میں اندرونی مشاورت جاری رہی، جس کے بعد...
سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیے گئے وکلا کے لیے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا۔ ڈیل نہ پہلے کی نہ اب کروں گا۔ ڈیل کا خواہاں ہوتا تو 2 سال قبل ڈیل کر لیتا، جس میں میرے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کے عوض 2 سال کی خاموشی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میرے نزدیک مذاکرات لایعنی ہیں عمران خان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی نے مذاکرات کی خواہش کا اظہار ضرور کیا تھا لیکن میرے نزدیک مذاکرات لایعنی ہیں کیونکہ دوسرے فریق کی نیت مسائل کے حل کی بجائے محض کچھ مزید وقت مستعار لینے کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں آج سے تین روزہ "پنجابی کلچر ڈے" کی تقریبات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مقصد پنجاب کی عظیم ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور عوام کو اپنی جڑوں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مہمان خصوصی ہوں گی۔ تین روزہ تقریبات میں پنجاب کی روایتی موسیقی، رقص، دستکاری، فوڈ فیسٹیول اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ الحمراء آرٹس کونسل کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ الحمراء کی ویب سائٹ...

پنجاب اسمبلی: محکمہ ہیلتھ کے افسر سراپا احتجاج: ان سے بات کریں، سپیکر، متعدد بل پیش، اپوزیشن کا احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ47 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر اور انسانی وسائل کے حوالے سے سوالوں کے جوابات متعلقہ پارلیمانی سکرٹری نے دیئے۔ اجلاس میں رکن اسمبلی کرسٹوفر فیبلوس نے حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹری ورکر عرفان کو بلدیہ کی جانب سے مٹھائی دی گئی کہ آوارہ کتوں کو کھلا دے۔ سینیٹری ورکر کو کوئی آوارہ کتا نہیں ملا تو وہ مٹھائی کا ڈبہ ساتھ لے گیا۔ علاقے کے بچوں نے مٹھائی کھا لی جس سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، دو کی...

لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آغاز — ملکی ترقی، آئی ٹی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات اور نجکاری پر توجہ مرکوز
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روزہ "لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ” کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سمٹ میں مختلف اہم موضوعات پر سیر حاصل سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات، نجکاری اور ملکی ترقی کے لیے پالیسی اصلاحات شامل ہیں۔ سمٹ میں وفاقی وزراء احسن اقبال، شزہ فاطمہ، مصدق ملک، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جسٹس عائشہ ملک سمیت بین الاقوامی مندوبین اور ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر سرمایہ کاری اظفر احسن نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایف ڈی آئی کے لیے موجودہ سرمایہ کاروں پر توجہ دی جائے، اور چین، سعودی عرب، قطر، عمان اور متحدہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیسے نہ بھیجنے کی شیخیں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی، مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے۔نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورۂ برطانیہ صحت کے حوالے سے ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر بھی مشکل وقت آئے تھے، لیکن ہم پاکستان سے بھاگے...
رواں سال کے 100 دنوں میں کراچی میں ٹریفک حادثات میں جتنا جانی نقصان ہوا ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی مگر حکومت سندھ اورکراچی کی انتظامیہ نے بڑھتے ٹریفک حادثات کے سدباب پر توجہ دی نہ ہی ان میں ہونے والی ہلاکتوں کو سنجیدہ لیا بلکہ ٹریفک حادثات پر ہونے والے احتجاج کو بھی سیاسی رنگ دیا اور ذمے داروں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایک رہنما کو گرفتار کر لیا۔ سو روز تک ہیوی ٹرانسپورٹ کی زد میں آ کر درجنوں ہلاکتوں کے بعد سندھ حکومت نے توجہ دی اور کراچی میں ہیوی ٹریفک کے لیے رفتار کی حد تیس کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر کے سمجھ لیا کہ ہیوی ٹریفک والے مقررہ رفتار پر...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان متعدد...
پاکستان کی زرعی جدت و تحقیق کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ صوبہ سندھ کی درسگاہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے ممتاز پاکستانی محقق، ڈاکٹر غلام سرور مہرخند کو ابوظبی میں منعقدہ تقریب میں "بااثر شخصیت" کی کیٹیگری میں خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگریکلچرل انوویشن سے نوازا گیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام سرور مہرخند نے ایوارڈ کو اپنی تحقیق کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ "بااثر شخصیت" کی کیٹیگری میں 28 ممالک کے 180 سے زائد محققین اور اسکالرز نے اپنی تحقیق جمع کروائی، جن میں پاکستان اور مصر نے اس کیٹیگری کے اعلیٰ اعزازات جیتے۔ پاکستان امارات کا مفاہمتی معاہدہ: زرعی تعلقات مضبوط بنانے کی جانب اہم...
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء لاہور میں 3 روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ پنجاب ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نواز ہوں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء لاہور میں 3 روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر پروگرام میں مختلف مالی بولی کی ثقافت پروگرام...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16 اپریل 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا، ڈیل نہ پہلے کی نہ اب کروں گا، ڈیل کا خواہاں ہوتا تو 2 سال قبل کر لیتا جب 2 سال کی خاموشی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکلاء کے ذریعے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ “اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا۔ ڈیل نہ پہلے کی نہ اب کروں گا۔ ڈیل کا خواہاں ہوتا تو 2 سال قبل ڈیل کر لیتا جس میں میرے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ کرنے کے عوض دو...
اسلام آباد میں فارن آفس نے اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تو اسرائیل کے ساتھ کسی کثیرالجہتی پلیٹ فارم تک پر رابطہ نہیں رکھتا۔ دفترخارجہ کی طرف سے آج ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا،کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے بھی نہیں کرتا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں،قرارداد پاکستان کی نہیں بلکہ جنیوا میں اوآئی سی گروپ کی سالانہ مشترکہ پیشکش تھی۔قرارداد کا متن فلسطینی وفد کی...
سٹی42: اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےکے وفد نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور وہاں قید ایک امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانے کے وفدکو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد کی امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔ ظاہر جعفرسابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالت سے سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم...