ہم روس کو اپنا اہم و اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کو اپنا اہم و اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، پوری تاریخ میں کبھی اتنے قریبی و مضبوط نہیں رہے!! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ ملاقات کی اور روسی وزیر خارجہ کی جانب سے گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور اعلی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل میری جناب پیوٹن کے ساتھ بھی اچھی و طویل ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران میں نے انہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تحریری پیغام بھی پیش کیا۔ اس پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے، سید عباس عراقچی نے کہا کہ یہ جناب پیوٹن کے پیغام کے جواب میں دیئے گئے ایک پیغام کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لئے بھی ایک پیغام کا حامل تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کو اپنا اہم و اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے اور ہم اہم معاملات پر آپس میں مشاورت کرتے ہیں! ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شاید تاریخ میں کبھی بھی ایران و روس کے درمیان اتنے قریبی و مضبوط تعلقات نہیں رہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ماسکو میں ایک جامع اسٹریٹجک معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں کہ جس نے ہمارے تعلقات کے طول و عرض کو مزید بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے نئے تعلقات کی بنیادیں فراہم کرتا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی جانب سے فراہم کردہ بنیادیں، طویل المدتی تناظر پر مبنی ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج بہت سے، بشمول باہمی و علاقائی امور اور اہم بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
رہبر انقلاب کے نام پیوٹن کا خصوصی پیغام عراقچی کے حوالے
روسی صدارتی محل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ذریعے رہبر انقلاب اسلامی کے نام خصوصی پیغام ارسال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ روسی صدارتی محل کرملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خصوصی پیغام ارسال کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ روز سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک طویل ملاقات کے دوران سپریم لیڈر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لئے نیک تمناؤں پر مبنی ایک خصوصی پیغام اور ایک اصولی جواب ان کے حوالے کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی نے اس خبر کو شائع کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیمتری پیسکوف کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جی ہاں! ایرانی وزیر خارجہ کے ذریعے نیک تمناؤں پر مبنی ایک خصوصی پیغام و اصولی جواب ارسال کیا گیا ہے!