ڈی آئی خان میں 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
آصف علی زرداری نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی باسط صدیقی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا، کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز صدر مملکت
پڑھیں:
سوات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد
سوات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 18اپریل کو ضلع سوات میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
فورسز کے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔