وزیراعظم شہباز شریف سے لارڈ واجد خان کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد پاکستان-برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لارڈ واجد خان تعلقات کو
پڑھیں:
فچ درجہ بندی میں بہتری خوش آئند مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فچ کی درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔
کراچی معاشی میدا ن میں خوشخبریوں کاسلسلہ جاری ہے...
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، احد خان چیمہ، سید توقیر شاہ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اس دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایسوسی ایشن سے تعاون اور مستقبل کے لائحہ عمل کےلیے مذاکرات کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے دوران گفتگو کہا کہ افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر سے لیس کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورننس کی بہتری کےلیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے، حکومتی کارکردگی اور گورننس کی بہتری حکومت کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فِچ کی جانب سے درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، حکومت ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی اداروں کی استعداد بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔