اسکیم 33میں فلک ناز ٹوئن ٹاؤر ،دانیال ریزیڈنسی ،برج الحرمین بریشنا ہائٹس کی عمارتیں موجود
خلاف ضابطہ عمارتوں کو انہدام سے بچانے میں قربان جمالی، عدیل قریشی ،الطاف سومرو کامیاب
غیر قانونی تعمیرات پرڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کی باربار کوشش کامیاب نہیں ہو سکی

ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے جاری کردہ بیانات حقیقت کے منافی نکلے۔ڈائریکٹو ریٹ آف پریس انفارمیشن محکمہ اطلاعات کے 16اپریل کو جاری کردہ اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج،18سے زائد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا،جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔اعلامیے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کیا جانب سے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق زیروٹالرنس پالیسی غیرقانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ٹھیکیدار و سہولت کاروں اور پورشن مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔مذکورہ اعلامیے کا پورا متن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ درحقیقت ڈی جی اسحق کھوڑو نے ضلع وسطی میں کارروائیاں آصف زرداری کے ذاتی معالج اور شہر بھر میںمتبادل سسٹم کے وسطی میں ذمہ دار ڈاکٹر عاصم حسین کے دباؤ پر شروع کی تھی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے وسطی میں کارروائیوں کے لیے دباؤ اور باقی شہر کو نظرانداز کرنے کے پیچھے ماضی کے کچھ معاملات ہیں ، جسے الگ سے ایک رپورٹ کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اسی دباؤ سے وسطی میں شروع ہونے والی انہدامی کارروائیوں کو ڈی جی اسحق کھوڑو نے اپنے محکمے کی کارکردگی باور کرانا شروع کردیااور مذکورہ انہدامی کارروائیوں کو بھی نمائشی حد تک رکھ کر اِسے مزید دھندے بازی کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔ دوسری طرف وسطی کو نشانہ بناکر باقی اضلاع میں کی جانے والی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش بھی جاری رکھی گئی۔جرأت سروے ٹیم کے مطابق اسکیم 33میں فلک ناز ٹوئن ٹاؤر ،دانیال ریزیڈنسی ،برج الحرمین بریشنا ہائیٹس جیسی سینکڑوں خلاف ضابطہ بننے والی عمارتیں زمین پر موجود ہیں۔ جن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔ اسکیم 33پر قابض کرپٹ ٹولہ قربان جمالی، عدیل قریشی ،الطاف سومرو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر ملکی محصولات کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ۔ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر خلاف ضابطہ بننے والی کمزور عمارتوں کی تعمیر میں حصہ دار بھی ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کی باربار کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نےکہا ہےکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کے ساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، اس کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کے ساتھ ہیں اور ماضی میں بھی کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے کاروباری شخصیت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہےکہ وہ مشکوک شخص اپنے ہدف کو مہنگے تحفے اور جیولری کی لالچ دے کر پھنسا تا ہے۔ مذکورہ کاروباری شخص پرائیویٹ پارٹیز میں بلانے اور ٹیم ممبرز کی فیملیز کو گفٹ دینےکی کوشش کر رہا ہے اور آئی پی ایل میں شامل افراد کے قریب آنےکی کوشش کر رہا ہے، مشکوکت شخص کو ٹیم ہوٹلز اور میچز کے دوران دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان
  • سندھ بلڈنگ، شہر قائد میں اندھا دھند ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ
  • کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو حکومت چھوڑ دیں گے، نثار کھوڑو
  • پونچھ، کٹھوعہ اضلاع میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • کینال منصوبے کے باعث پیپلز پارٹی وفاق کی حمایت چھوڑ دیگی: نثار کھوڑو
  • مالدیپ: سپریم کورٹ ججوں کو ’انتقامی کارروائی‘ کا نشانہ بنانے پر تشویش
  • سندھ بلڈنگ،ناجائز تعمیرات پر اسحق کھوڑو کی پراسرا ر خاموشی برقرار
  • کراچی کے ضلع وسطی میں پورشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ، متعدد گرفتار
  • میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا