2025-02-21@01:22:53 GMT
تلاش کی گنتی: 3537

«قیامت کے دن»:

    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے آئین کے تحت ایگزیکٹو کے ماتحت آرمڈ فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کرسکتی ہیں یا نہیں؟کیا عدالتوں کو آزاد ہونا چاہیے یا نہیں ؟جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے مؤقف اپنایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 83 اے کے تحت آرمڈ فورسز کے اسٹیٹس کو دیکھنا ہوتا ہے، آرمی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
    کراچی (کامرس رپورٹر) کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر28.3فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، دسمبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں ۔
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی بینک نے کہاہے کہ بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری، مارکیٹ کی شفافیت، بہتر حکمرانی اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرکے اقتصادی ترقی کو فروغ دیاجاسکتاہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ شرنکنگ اکنامک ڈسٹنس کے نام سے جاری رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقی پذیر ممالک کو نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کی معیشتوں کو نقصان پہنچ رہاہے،ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم آمدنی والے ممالک میں درآمدات و برآمدات کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، ان ممالک میں خراب سڑکوں، بندرگاہوں اور ناکافی ریلوے نیٹ ورکس کی وجہ سے لاگت اور وقت دونوں زیادہ ہوتے...
    کراچی(بزنس رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤرخہ31 دسمبر، 2024ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے سنہ2024ء میں 3.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ 2023ء میں اسے 5.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے نتائج میں شیل گروپ کی جانب سے اپنے واجبات سے دستبرداری کے باعث ہونے والی ایک مرتبہ کی آمدنی مبلغ 10.7 ارب روپے بھی شامل تھی۔شیل پاکستان لمیٹڈ نے، حال ہی میں، باضابطہ طور پر اپنا نام وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں تبدیل کر لیا، جس سے سعودی عرب میں قائم شدہ اور اسیاد...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کی عدالت میں جرائم پیشہ چینی گروہ کے کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی جو مبینہ طور پر میانمر میں ٹیلیفون فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے 2023 ء سے میانمر کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے تاکہ چین کی سرحد سے متصل شمالی میانمر میں ٹیلیفون کے ذریعے دھوکا دہی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے 53ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے علاقے رنجل منڈل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔
    مری،شدید برف کے باعث سیاح تفریح کرنے میں مصروف ہیں
    حیدرآباد: دریائے سندھ کے پانی کا لیول خطرناک حد تک نیچے آنے کے بعد شہری دریا کنارے تفریح کرتے ہوئے
    گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمیعت علما ء اسلام سندھ کی اپیل پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی بڑھتی ہوئی بدامنی اور دریا سندھ سے کنالیں نکالنے کے خلاف صوبائی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا تاج محمد ناہیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے امن و امان کو تباہ کر دیا گیا ہے، سندھ سے ہر دن لوگ اغوا ء ہو رہے ہیں جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن سندھ حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت موجود ہے...
    پاکستانی سیاست کا ایک بڑا المیہ اپنے سیاسی مخالفین کو برداشت نہ کرنا ہے۔ہمارا مجموعی مزاج سیاسی تنقید کا کم اور سیاسی دشمنی کا زیادہ غالب نظر آتا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین پر تنقید کے نام پر تضحیک کے پہلو کو نمایاں پیش کرتی ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری سیاست میں جمہوری روایات اور طرز عمل پنپ نہیں سکا۔سیاسی جماعتیں جمہوریت اور جمہوری طرز عمل کے دعوے تو بہت کرتی ہیں لیکن ان جماعتوں کی مجموعی سیاست جمہوری اور اخلاقی اصولوں کے برعکس ہے۔ یہ مسئلہ کسی ایک جماعت کی حد تک محدود نہیں بلکہ تمام بڑی اور چھوٹی جماعتیں اس کھیل میں اپنا اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔ایک وجہ قومی سیاست میں حقیقی مسائل کی بنیاد پر...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں منشیات کے پہلو پر بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔سی آئی اے نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منشیات کے مبینہ کاروبار کی تفتیش سونپ دی۔ایس آئی یو پولیس ملزم ارمغان پر منشیات کے فروخت کے الزام کی تفتیش کرے گی، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم ارمغان پر ماضی میں بھی منشیات سے متعلق الزامات ہیں۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، دوسری جانب کیس میں...
    پشاور: تھانہ داودزئی کے علاوہ ناگمان میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں بطور نائب انچارج ڈیوٹی دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) صفی اللہ کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ داؤد زئی کی حدود ناگمان میں کسی نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی صفی اللہ سکنہ ڈب ناگمان کو شہید کر دیا گی، مقتول اے ایس آئی اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں نائب انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے جائے وقوع...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائعکے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ’ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم‘ کا نام سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان...
    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔ سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر...
    پشاور: پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی لاگت 7 سالوں میں ایک ارب 37 کروڑ سے بڑھ کر دو ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت سرکاری دستاویزات سے کئی زیادہ ہے، 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ ر شروع کیا گیا تو اس کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ روپے لگا گیا لیکن اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا اور مہنگائی کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی گئی۔ محکمہ کھیل کی دستاویزات کے مطابق 2018 میں اسٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی،  2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے ہوگئی اور...
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلیٰ پنجاب پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں،...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے دارالحکومت میں قائم ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بابی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ...
    پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان رکھ دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بابی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سمری کی منظوری دے دی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج سے متعلق وزارتِ آئی ٹی کو احکامات جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارتِ آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔ وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے، پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ پریا بینرجی سے دوسری شادی کرلی جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی پروقار تقریب ان کی آنجہانی والدہ سمیتا پاٹل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تاہم پرتیک کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد راج ببر سمیت ان کی دوسری فیملی کو شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ آریا نے مزاحیہ انداز میں اپنے تازہ ترین اسٹینڈ اپ کامیڈی ایکٹ کے دوران ببر خاندان کی متعدد شادیوں کی تاریخ کا حوالہ دیا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared...
    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان نیاز ی اسٹیڈیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ تبدیلی نام کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے تاریخی پارک شاہی باغ کے احاطے میں واقع ہے۔ اس سمری میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام سے لیکر مختلف امور کاذکر کیا گیا ہے۔ سمری کے مندرجات کے مطابق صوبے میں بین الاقوامی معیار کے کھیل کی سہولیات صوبائی یا وفاقی حکومتوں کے ذریعے قائم کی گئیں۔ سیاسی شخصیات اور سابق بین الاقوامی/قومی سطح...
    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرقائد کا موسم  بیشتروقت ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر جمعے کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسیات کی پیش گوئی کے مطابق شام ورات کے وقت مضافاتی علاقوں سمیت شہرکے مختلف مقامات پرپھواراوربونداباندی بھی ہوسکتی ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہرمیں شمال مشرق اورمشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، عدالت عالیہ کے 5 ججز نے سنیارٹی کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب...
    چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
     چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔  چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔ ڈاکٹرراغب نعیمی نے کہاکہ کشمش 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔  چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔
    مصری میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی ولی عہد سے ملنے ریاض روانہ ہو رہے ہیں، جہاں سعودی ولی عہد سے غزہ میں پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر اور اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ریاض سے سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد کل مصر اور اردن کے سربراہان سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازع کی پیشرفت پر بات چیت ہوگی، مصر میں 4 مارچ کو ہونے والے ہنگامی عرب اجلاس سے متعلق بھی بات ہوگی۔ مصری میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی ولی عہد سے ملنے ریاض...
    سعودی ولی عہد کی مصر، اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر اور اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ریاض سے سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد کل مصر اور اردن کے سربراہان سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازع کی پیشرفت پر بات چیت ہوگی، مصر میں 4 مارچ کو ہونے والے ہنگامی عرب اجلاس سے متعلق بھی بات ہوگی۔ مصری میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی ولی عہد سے ملنے ریاض روانہ ہو رہے ہیں، جہاں سعودی ولی عہد سے غزہ میں...
    باجوڑ میں 4 سالہ بچی کے قتل میں ملوث قریبی رشتہ دار کو پولیس نے ایک دن بعد ہی گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، زیادتی کے بعد بچی کو پتھر مار کر قتل کر دیا تھا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
    پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پنجاب (سب نیوز )پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی و فراہمی آب کا نیانظام لانے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ججز نے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت دائر کی،درخواست منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست دائر کرنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکارہ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ
    کثیر الفریقی طریقہ کار کی اصطلاح ہے اقوام متحدہ میں تواتر سے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ تصور محض دفاتر کی راہداریوں اور کانفرنس ہال جیسی جگہوں سے مخصوص نہیں جہاں بین الاقوامی سفارت کاری ہوتی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی کئی طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور اس سے تنازعات میں کمی لانے، معیشتوں کو ترقی دینے اور دنیا بھر میں محفوظ سفر یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور بے قاعدہ مصنوعی ذہانت جیسے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ کثیرالفریقی طریقہ کار کا مطلب کیا ہے؟...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 68، تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل...
    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق ملزم نے زیادتی  کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ (ڈی پی او) وقاص رفیق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او باجوڑ  نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس طرح ملتان کے بغیر حافظ کے سوہن حلوے کا تصور نہیں اور خان پور کے بغیر پیڑوں کا مزہ نہیں آتا اسی طرح کے ایف سی کا نام جو مخفف ہے ’’کینٹکی فرائیڈ چکن ’’ کا تصور کینٹکی ریاست کے بغیر ادھورا سا لگتا ہے لیکن یہ اب ہونے والا ہے کیونکہ ’’ کے ایف سی’’ برانڈ کی مالک کمپنی ’’ یم برانڈز ’’ نے اپنے دو نئے ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کینٹکی کی جگہ اب یم برانڈ کا نیا گھر ہوگا ٹیکساس۔ یم برانڈز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ پلانو، ٹیکساس اور ارون ، کیلے فورنیا کے مقامات پر اپنے نئے برانڈ ہیڈکواٹرز...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججزنے سینیارٹی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی        جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلاء منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور جوڈیشل کمیشن سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ، سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی فریق بنایا ۔  عدالت عظمیٰ میں آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت 49 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نااہل اور انتخاب کے بغیرمسلط آمر قرار دیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پربیان میں ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک معمولی سا کامیاب کامیڈین کہا(یوکرینی صدر ماضی میں مزاحیہ ٹی وی اداکار رہے ہیں) امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے گمراہ کن باتوں سے امریکہ کے 350 ارب ڈالر ایک ایسی جنگ میں جانے کے لیے خرچ کرو ا دیے جو جیتی نہیں جا سکتی تھی اورجسے کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہئے تھا.(جاری ہے) انہوں نے لکھاکہ ایک ایسی جنگ جس کا تصفیہ یوکرینی صدر امریکہ اور ٹرمپ کے بغیر کبھی نہیں کرسکیں گے اپنے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں مگر مسلم لیگ (ن)نے ایک سال میں وفاق اور پنجاب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں، پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں ہمارا مقابلہ کریں۔ جب کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو پھر بس گالی ہی رہ جاتی ہے۔ اب عوام کو گالم گلوچ،بدتمیزی، جلاؤ گھراؤ اور وفاق پر یلغار نہیں چاہئے۔پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کے لوگوں کیلئے بھی منصوبے ہونے چاہیے۔جو نام نہاد صحافی اور تجزیہ کار کہتے تھے ن لیگ ختم...
    اسلام آباد : کیسپرسکی کے جانب سے حالیہسروے کے مطابق، سروے کیے گئے 89 فیصد والدین اپنے بچوں سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت حاصل کرنے کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز یعنی موبائل فون، ویڈیو گیمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ (52 فیصد بچے 3-7 سال کی عمر میں اپنی پہلی ذاتی ڈیوائس – ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ – بہت جلد حاصل کرتے ہیں۔ تاہم تقریباً ایک چوتھائی جواب دہندگان یعنی 22 فیصد نے اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے حفاظتی اصولوں پر بات نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے، جو اکثر اکیلے میں موبائل فونز یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں، ہمیشہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے ہیں کہ آن لائن محفوظ...
    کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر28.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے، دسمبرمیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں جوجنوری میں بڑھ کر141ارب روپے ہوگئی۔
    راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے بعد واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طویل خشک سالی کے بعدبارشیں شروع، آج کہاں بادل برسنے کا امکان؟ ترجمان واسا کے مطابق جمعرات کی صبح راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران واسا راولپنڈی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔ واسا کا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو رہا، شہر میں مجموعی طور پر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس میں گولڑہ کے مقام پر 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، شمس آباد 21 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ...
    اسلام آباد(زبیر قصوری)لاہور کے ایک ذہنی صحت کے مرکز اور جیل میں درجنوں قیدیوں، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے، کی دریافت پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں لاہور میں حراست میں لیے گئے 36 افراد کی ایک فہرست سامنے آنے کے بعد ان کی قید اور علاج کے حوالے سے سوالات کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ فیڈرل ریویو بورڈ کو حکومت نے بتایا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران قصور بارڈر اور دیگر مقامات سے پکڑے گئے 36 افراد اب بھی پاکستانی حراست میں ہیں۔ پاکستانی عدالتوں میں اپنی سزائیں پوری کرنے کے بعد یہ افراد اب بے وطن ہو چکے ہیں، نہ ان کے آبائی ممالک اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے انہیں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں نے اپنی سینیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، اس مقصد کے لیے ججز نے سینئر وکلاء منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیارٹی کے خلاف دائر کردہ ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی کیوں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے فیصلے میں پانچ ججز...
    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا  کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔  لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ٹرک جلانے کے مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔    سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ٹرک جلانے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں  وکلائے صفائی جاوید چھتاری، خالد حشمت اور فاروق ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ تحقیقات جاری ہے کچھ دفعات ہیں جو غلطی سے ڈال دی گئی ہیں انہیں بھی تبدیل کرنا ہے، لہذا ضمانت نہ دی جائے۔  وکلائے  صفائی نے مؤقف دیا کہ ہمارے موکل پر تو مقدمات بنتے ہی نہیں، کس جرم میں انہیں جیل میں رکھا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ضلع سانگھڑ نے سب سے زیادہ کپاس پیدا کی ہے اور اسے صوبہ سندھ کا ”کاٹن حب“بنا دیا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ اپنی وسیع زرعی زمینوں اور سازگار آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے سانگھڑ کپاس کی اعلی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک اہم خام مال ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کپاس کی کاشت نہ صرف مقامی معیشت بلکہ قومی زرعی پیداوار کے لیے بھی ضروری ہے سانگھڑ نے 1.68 ملین گانٹھوں کی پیداوار کی اس کے بعد سکھر 0.(جاری ہے) 54 ملین گانٹھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے...
    تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو طلبہ کے ایک گروپ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف کالج کے تمام تدریسی...
    مری، گلیات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، کمشنر مری نے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ وہ مری میں سفر کے لیے مینیکلی اچھی گاڑی استعمال کریں اور سنوچین کا استعمال کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس سے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں صورتحال...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ججز نے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت دائر کی،درخواست منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست دائر کرنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔ مزید :
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، درخواست گزار ججز میں جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی 49 صفحات پر مشتمل درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے موقف اپنایا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی اس درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے 5 ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، پانچوں ججز کی جانب...
    پیرس: فرانسیسی سینیٹ نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب سمیت تمام مذہبی علامات پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی، جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور بائیں بازو کے سیاستدانوں نے سخت تنقید کی ہے۔ فرانس کی دائیں بازو کی اکثریت والی سینیٹ نے 210 ووٹوں کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے اس متنازعہ بل کو منظور کیا، جس کے تحت تمام کھیلوں کے مقابلوں میں ایسے نشانات یا لباس پہننے پر پابندی ہوگی جو سیاسی یا مذہبی وابستگی ظاہر کرتے ہوں۔ یہ بل ابھی قانون بننے کے لیے نیشنل اسمبلی میں منظوری کا محتاج ہے، تاہم دائیں بازو کی حکومت نے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بل کی حمایت کرنے والے سیاستدانوں کا کہنا...
    یاد رہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سعودی عرب میں فوجی صنعتوں میں مقامیت سازی بڑھ کر 19.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2018 کے مقابلے میں لوکلائزیشن میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کی روشنی میں دفاعی صنعتوں پر مقامی اخراجات کے فیصد کو 50 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔سعودی عرب دنیا کا پانچواں بڑا فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کی مالیت 76 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ پچھلے سال کے آخر تک یہ تقریبا 19 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن...
    — فائل فوٹو کراچی کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو طلبہ کے ایک گروپ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔بعدازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیکل کی تعلیم اور ہسپتالوں کی تعمیر میں نجی سرمایہ کاری کو انتہائی منافع بخش قرار دیا ہے جس سے دنیا اور آخرت دونوں کمائی جا سکتی ہیں۔ عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے دورے کے دوران انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اس کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کینال ویوہسپتال کی زیر تعمیر 17منزلہ عمارت کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح صحت کے شعبہ میں بھی ستارہ کے پراجیکٹس انتہائی خوش آئند ہیں جن سے ملک میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو...
    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اور غلط خبریں اہم چیلنج ہے۔ مقامی میڈیا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے شراکت داری بہت اہم ہے۔ فیک نیوز کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لائحہ عمل تشکیل دیا جانا ضروری ہے۔ ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں آنا خوشی کی بات ہے۔ سعودی عرب میں وقوع پذیر ہونیوالی تاریخی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا شاندار رہا۔ سعودی عرب میں آکر ویژن 2030 کے تحت ترقیاتی عمل کا مشاہدہ کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 کے تحت ترقی قابل ستائش ہے۔ عطا...
    ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
    حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز غزہ: حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا ہے ۔(جاری ہے) وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود رہا نہ کرا ئے جا سکے ان اسرائیلیوں کا ذکر کر رہے تھے جو اس دوران ہلاکت کو پہنچ گئے ۔ مگر زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے۔ اس موقع پر...
    لیبیا(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں انسانی اسمگلرز کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 2 اجتماعی قبروں سے مجموعی طور پر 93 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے افریقی امور روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بتایا کہ 7 فروری کو شمال مشرقی لیبیا کے جاکھرہ کے ایک فارم میں ایک اجتماعی قبر ملی تھی اور ایک دن بعد جنوب مشرقی علاقے کوفرا میں ایک اور اجتماعی قبر ملی تھی جس میں مجموعی طور پر 93 لاشیں پائی گئی تھیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس اجتماعی قبر سے کتنی لاشیں ملی تھیں۔...
    رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ...
    نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی "ٹیسلا" نے بھارت میں بھرتیوں کا آغاز کردیا، جس کا اعلان ایلون مسک کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد کیا گیا۔ ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی دہلی اور ممبئی کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشن سمیت متعدد اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔ ملازمتوں کے اشتہارات پیر کو "لِنکڈ اِن" پر پوسٹ کیے گئے، جس کے بعد بھارت میں ٹیسلا کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری اور شو روم کے مقامات کی تلاش شروع کی...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز...
    بہاولپور کے علاقے بستی کھوکھراں میں شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثرہ ماں اور بیٹی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)اوچ شریف میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے، جو آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بوائز ڈگری کالج میں کرائی جائے گی۔قرآن مجید کی اس منفرد زیارت کا آغاز ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور ایم پی اے مخدوم عامر علی شاہ کریں گے۔یہ قرآن مجید 41 فٹ لمبائی اور 9 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے، جو نہ صرف سائز میں دنیا کا سب سے بڑا ہے، بلکہ یہ کل 31 صفحات پر مشتمل ہے اور 425 دنوں میں ہاتھ سے لکھا گیا۔ فیصل آباد کے پیرامتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے اس قرآن مجید کو قلمی طور پر تحریر کیا ہے۔قرآن مجید کی آیات کا رنگ...
    ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیا ز ترمذی آئی ڈیکس نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ کررہے ہیں
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے سعودی عرب میں امریکہ اور روس کے مذاکرات پر زیلنسکی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے یہ تنقید کی کہ زیلنسکی انتخابات کرانے سے انکار کر رہے ہیں اور ان کی حکومت نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر پوسٹ میں کہا کہ زیلنسکی کا ملک تباہ ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد کی موت کا ذمہ دار وہ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کامیاب مذاکرات کر...
    لاہور: اوچ شریف میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے، جو آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بوائز ڈگری کالج میں کرائی جائے گی۔ قرآن مجید کی اس منفرد زیارت کا آغاز ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور ایم پی اے مخدوم عامر علی شاہ کریں گے۔ یہ قرآن مجید 41 فٹ لمبائی اور 9 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے، جو نہ صرف سائز میں دنیا کا سب سے بڑا ہے، بلکہ یہ کل 31 صفحات پر مشتمل ہے اور 425 دنوں میں ہاتھ سے لکھا گیا۔ فیصل آباد کے پیرامتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے اس قرآن مجید کو قلمی طور پر تحریر کیا ہے۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر احمد بن سلمان المسالم کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے ۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس...
    عمر کوٹ: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرکوٹ ( نمائندہ جسارت ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مانجھاکر میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ حمایتی اور ملک کی اہم سیاسی شخصیت نواب یوسف تالپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں نواب یوسف تالپور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے نواب یوسف تالپور کی سیاسی زندگی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ...
    تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
    جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری معاہدہ کے موقع پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے کراچی (کامرس رپورٹر)جاز کیش اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان شراکت داری کے تحت مسافر اب جاز کیش کے ذریعے اپنی پروازوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سہولت سے 48 ملین جاز کیش صارفین، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں کے افراد، بغیر بینک اکاؤنٹ کے آسانی سے پی آئی اے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔نئی سروس کے تحت مسافر پی آئی اے ہیلپ لائن پر بکنگ کے بعد PSID نمبر حاصل کریں گے، جسے جاز کیش ایجنٹ یا ایپ کے ذریعے ادا کیا جا سکتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر پی آئی اے فوری طور...
    شہدادپور (نامہ نگار )انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدادپور کے دوبارہ الیکشن کرائے جانے کے نوٹیفکیشن پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی جاری ۔تفصیلات کے مطابق انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے جاری کردہ نوٹیفیکشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے جس میں انجمن کی موجودہ باڈی کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیا گیا تھا۔انجمن کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کا موقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اور حقائق کو مسخ کر کے جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیتے ہوئے...
    بھارت کی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی میں دوسرے بہت سے معاملات کی طرح کمبھ کے میلے میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کے اشنان نے بھی تنازع کھڑا کردیا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی بحث نے سیاسی ماحول کا درجہ حرارت بلند کردیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایوان میں کہا کہ محمد شامی کا کمبھ کے میلے میں ڈبکی لگانا اِس کا ثبوت ہے کہ اس میلے کر ہر مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں نے دل سے قبول کرلیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ محمد شامی سمیت بہت سے غیر ہندو بھارتیوں نے کمبھ کے میلے...
    یوکرین کے صدر وولودومور زیلنسکی نے کہا ہے کہ اُن کے امریکی ہم منصب کو شاید روسی گمراہ کن بیانیے نے گھیر لیا ہے۔ وہ اِس وقت روسی غلط بیانی کے اسیر دکھائی دے رہے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ یوکرین اُن کی مقبولیت کا گراف انتہائی نیچے جاچکا ہے اور ملک بھر میں صرف چار فیصد لوگ اُن کی قیادت پر بھروسا کرتے ہیں۔ زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو کچھ ٹرمپ کہہ رہے ہیں وہ اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ روس کی غلط بیانی اور پروپیگنڈا مہم نے اُنہیں اپنے جال میں کس...
    ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک نے کہا ہے کہ سُنیتا ولمیمز اور ساتھی خلاباز بَچ وِلمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اٹکے ہوئے ہیں تو اِس کی ذمہ دار سائنس ہیں بلکہ سیاست ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے وہ سب کچھ نہیں کیا جو ہر حال میں کیا جانا چاہیے تھا۔ اِن دونوں خلابازوں کی واپسی میں مضحکہ خیز حد تک تاخیر ہوچکی ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق صدر بائیڈن نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے اور اِس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ...
    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی ہمت کی ہے تو اسے سراہنا چاہیے، کیونکہ ماضی میں میری حکومت کسی کو ملک ریاض کے خلاف کارروائی کی جرات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک ریاض کے خلاف ریفرنسز دائر ہوئے ہیں، ورنہ اس سے قبل ریفرنس تو کیا ان کے خلاف کبھی درخواست بھی دائر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ عارف علوی صدر بننے سے پہلے جیسے تھے صدر بننے کے بعد بھی...
    جہلم میں پولیس بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار لڑکوں اور لڑکیوں پر پولیس ملازمین نے لاٹھی چارج کر دیا، امیدوار جی ٹی روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔ جہلم میں پنجاب پولیس میں بھرتی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، امیدواروں کو دوڑ کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلایا گیا تھا، دوڑ کا مرحلہ مکمل ہونے سے قبل ہی امیدوار لڑکے اور لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئے اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس ملازمین نے افسران کے حکم پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد امیدوار زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے اسکروٹنی کمیٹی پر الزام لگایا کہ دوران دوڑ من پسند امیدواروں کو...
    روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون پر ذاتی طور پر مملکت کے کردار کے حوالے سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کریں گے جس سے امریکہ کے ساتھ ریاض میں مذاکرات کی مثالی فضا ہموار کی گئی۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات باعثِ مسرت ہوگی، تاہم یہ ضروری ہے کہ ملاقات کی تیاری کی جائے۔‘ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ’ریاض میں امریکہ کے ساتھ ہمارے مذاکرات مثبت نتائج کے حامل رہے۔‘ واضح رہے کہ ولی عہد مملکت اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو ریاض میں امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات...