وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج صبح پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے، تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔طیارے کے گرنے کی زوردار آواز سن کر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔ 

جب لوگ جائے حادثہ پر پہنچے تو وہاں زخمی حالت میں موجود پائلٹ نے سب سے پہلے لوگوں سے پوچھا کہ میرا ساتھی پائلٹ کہاں ہے ،وہ کیسا ہے، اسے میرے پاس لائیں؟ اس پر لوگوں نے پائلٹ کو تسلی دیتے ہوئے پائلٹ کو بتا یا کہ ان کا ساتھی بھی معمولی زخمی ہے ۔موقع پر موجود لوگوں نے دونوں پائلٹس کو فوری امداد فراہم کر کے مثالی کردار ادا کیا ۔

کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں

KYIV:

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا فیصلوں سے قبل یوکرین کا دورہ کریں اور روسی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں زیلنسکی نے کہ کہ براہ کرم کسی بھی قسم کے فیصلوں یا مذاکرات سے قبل یوکرین آئیں۔ یہاں مرے ہوئے شہری، جنگجو، تباہ شدہ اسپتال، اسکول اور گرجا گھر آپ کی آنکھیں کھول دیں گے۔

مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک،80 سے زائد زخمی

زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ اگر یوکرین کا دورہ کرتے ہیں تو وہ خود محسوس کریں گے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی قیادت میں کیا کچھ تباہ ہوا ہے، اور انہیں یہ سمجھ آ جائے گی کہ وہ کس کا سامنا کرنے جا رہے ہیں۔

زیلنسکی کی یہ اپیل اُس وقت سامنے آئی ہے جب فروری کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں ان کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تند و تیز ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

اس ملاقات کے دوران نائب صدر وینس نے یوکرین پر الزام لگایا تھا کہ وہ عالمی رہنماؤں کو متاثر کرنے کے لیے پروپیگنڈا ٹورز کا سہارا لیتا ہے۔

زیلنسکی نے انٹرویو کے دوران اس الزام کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ یوکرین آتے ہیں،تو ہم کچھ بھی خاص تیاری نہیں کریں گے، یہ کوئی ڈراما نہیں ہوگا۔ وہ خود کسی بھی شہر کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں بھی روسی بمباری ہوئی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع وہاڑی میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ رہے
  • وہاڑی: انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
  • وہاڑی میں طیارہ گر کر تباہ
  • وہاڑی: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
  • وہاڑی کے قریب چھوٹاطیارہ گر کر تبا، پائلٹ محفوظ
  • وہاڑی: لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
  • وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کر گئے
  • وہاڑی: لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
  • زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں