الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کردی گئی ہے۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کس طرح قائم کیے جاسکیں گے؟
الیکٹرک گاڑیوں کے بنیادی ٹیرف میں 21.
علاوہ ازیں، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور ہوگئی ہے، حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
electric car الیکٹرک گاڑیاں بنیادی ٹیرف چارجنگ اسٹیشنز نیپراذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیاں بنیادی ٹیرف چارجنگ اسٹیشنز نیپرا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز
پڑھیں:
کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جو مہنگائی کے موجودہ دور میں شہریوں کے لیے بڑی ریلیف ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔