2025-02-23@03:55:10 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«دہلی کے ان»:

    بھارت کے ریاستی انتخابات دہلی میںبی جے پی کے مقابلے میںمقبول مڈل کلاس جماعت عام آدمی پارٹی کی انتخابی شکست کا کسی کو بھی یہ یقین نہیں تھا ۔کیونکہ عام آدمی پارٹی نے دہلی کی سیاست میں عام اور غریب طبقہ کو بنیاد بناکر جو بنیادی نوعیت کی لوگوں کو سہولتیں دی، اس کے باوجود وہ کیونکر ہارے اس پر ان کے حمایتی ووٹرز پریشان ہیں۔ اس بار دہلی کے جو حالیہ انتخابات ہوئے عام آدمی پارٹی کل 70نشستوں میں سے محض22جب کہ بی جے پی کو 48نشستوں پر کامیابی ملی،جب کہ پچھلے انتخابات کے جو نتائج تھے اس میں عام آدمی پارٹی کو 70میں سے 62نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔جب کہ حالیہ دہلی کے انتخابات میں کانگریس کوئی بھی...
    بی جے پی کی قیادت والی دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ بی جے پی صرف انتخابی فائدے کیلئے وعدے کرتی ہے اور اقتدار میں آتے ہی ان سے مکر جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ آتشی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کو دھوکہ دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا، جس سے دہلی کے عوام خاص طور پر خواتین کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ آتشی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا...
    ریکھا گپتا نے اپنی حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو ہرحال میں پورا کریگی، خاص طور پر خواتین کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیراعلٰی کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ رام لیلا میدان میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر بھارت کے نریندر مودی سمیت این ڈی اے کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے کابینہ کے وزراء نے حلف لیا، جن میں پرویش ورما، آشیش سود،...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 ) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون راہنما ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے بی جے پی نے دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد دہلی پر کنٹرول حاصل کیا ہے نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ میں بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ 11 سال سے مرکز میں حکومت میں ہے البتہ پانچ فروری کو ہونے والے انتخابات میں دارالحکومت کی قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کو 1998 کے بعد پہلی بار اکثریت ملی ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکھا گپتا لگ بھگ تین کروڑ آبادی والے وسیع شہر کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں بی جے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔ نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے) شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے...
    نریندر مودی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور اس موقع پر وہ دہلی کے کچی آبادیوں کے سربراہوں سے ملاقات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کو لے کر بی جے پی میں غور و خوض جاری ہے۔ بدھ کو بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ کے لئے ممکنہ ناموں پر غور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ اور پارٹی کے دیگر سینیئر لیڈروں نے وزیر اعلیٰ کے لئے ممکنہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دہلی کا اگلا وزیراعلیٰ پنجابی اور بنیا برادری سے ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا گپتا دہلی کی وزیر...
    امریکا کے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف رشوت کیس میں نئی دہلی سے باضابطہ مدد مانگ لی ہے۔ کورٹ کی فائلنگ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ریگیولیٹری اتھارٹی چاہتی ہے کہ 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے رشوت کیس میں گوتم اڈانی کے حوالے سے تفتیش میں اُس کی مدد کی جائے تاکہ اس کیس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق نپٹایا جاسکے۔ امریکا کا سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن بھارت کے صنعت کار گوتم اڈانی اور اُس کے بھتیجے ساگر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی کمیشن نے نیو یارک کی ایک...
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں محسوس کیے گئے ہیں، اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0  اور گہرائی 5 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ احتیاطی تدابیر کے تحت گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ شمالی بھارت میں حالیہ زلزلوں کے سلسلے کا حصہ ہو سکتا ہے، اور ماہرین اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔  
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہ کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) نئی دہلی سے اتوار 16 فروری کی صبح تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی دارالحکومت میں گزشتہ رات اس وقت مسافروں کا بہت بڑا ہجوم موجود تھا، جب وہ سب شمالی بھارتی شہر پریاگ راج میں جاری دنیا کے اس سب سے بڑے مذہبی میلے میں شرکت کے لیے مختلف ریل گاڑیوں میں سوار ہونا چاہتے تھے، جو ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے باوجود ہلاکت خیز سانحے کمبھ میلہ، جس میں ہر بار کرو‌ڑوں ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، ایک ایسا مذہبی اجتماع ہوتا ہے، جس دوران ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کے باوجود بہت زیادہ بھیڑ کے باعث ایسے المناک واقعات پیش آتے...
    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ سنگین حادثہ ہفتہ کی رات 10 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 13 اور 14 پرمہا کمبھ کیلیے دو ٹرینوں میں تاخیر کے باعث پیش آیا۔ مسافر رش کی وجہ سے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر آئے تو بھگدڑ مچ گئی۔ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قیمتی...
    افتخار گیلانی تہلکہ ڈاٹ کام کے سیاسی بیورو میں غالباً 2011 میں کام کرتے ہوئے ایک بارایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال نے اپنے دفتر بلاکر ایک شخص سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے سے کسی اسٹوری کا خاکہ ہے ، ان سے بات کرکے دیکھوں کہ کس طرح اسٹوری کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔ یہ شخص اروند کیجریوال تھے ، جنہوں نے انکم ٹیکس محکمہ سے جوائنٹ کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سول سوسائٹی میں شمولیت کرکے کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہوا تھا۔میں ان دنوں خود انکم ٹیکس کے گرداب میں پھنسا ہوا تھا، اس لیے شاید ایڈیٹر کو لگا ہوگاکہ میں اس اسٹوری کو...
    NEW DELHI: نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ہندوؤں کے مذہبی تہوار مہا کمبھ کے میلے میں جانے والے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے 15 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ نئی دہلی کے لوک نائک اسپتال کی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریتو سکسینہ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔  کو اس تعداد کی تصدیق کی جب ہفتہ کی شام کو مبینہ طور پر ہزاروں افراد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو گئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 70 رکنیریاستی اسمبلی میں 40 نشستیں جیت کر عام آدمی پارٹی (آپ) کو اقتدار سے باہر کر دیا، جو 2015 سے دہلی میں حکومت کر رہی تھی۔ عام آدمی پارٹی کو 17 نشستیں ملیں، جبکہ باقی 13 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ گزشتہ پچیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کو دہلی میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ ایک بڑے سیاسی دھچکے میں، عام آدمی پارٹی کے بانی اور سرکردہ رہنما اروند کیجریوال اور ان کے نائب منیش سسودیا اپنی نشستیں ہار گئے، حالانکہ ان کی جماعت نے فلاحی پالیسیوں اور بدعنوانی مخالف مہم کی وجہ سے وسیع...
    عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کو تسلیم کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اروند کیجریوال کے بعد دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا سنگھ کون ہیں؟ ارند کیجریوال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم عاجزی کے ساتھ عوامی مینڈیٹ قبول کرتے ہیں اور میں بی جے پی کو اس کی جیت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کہ امید کرتا ہوں کہ بی جے پی دہلی کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ اپنے ویڈیو پیغام نے اپنی پارٹی کے برسراقتدار رہتے دہلی میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال کا کہنا تھا کہ ہم نے دہلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی علاقے کریری سے تعلق رکھنے والی سید مسکان اپنی تعلیمی جدوجہد کے بارے میں کہتی ہیں، ’’پہلے تو مجھے اپنے والدین کو راضی کرنا پڑا کہ میں گھر سے بہت دور نئی دہلی جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میرے والدین کو نئی دہلی میں لڑکیوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش تھی، کیونکہ وہاں خواتین کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی رپورٹیں سامنے آتی رہتی ہیں۔‘‘ کشمیر میں موجودہ تعلیمی نظام میں پائے جانے والے مسائل کے بارے میں مسکان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’وہاں تعلیمی حوالے سے وسائل بہت محدود ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز اکثر بند رہتی ہیں۔ یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے بدھ کی صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا، جس کے لیے گزشتہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے زبردست انتخابی مہم چلائی گئی۔ گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت سے دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور وہ تیسری بار بھی کامیاب ہونے کے لیے کمربستہ ہے۔ ادھر بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے رہنما وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش ہے کہ وہ ملکی دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کر لیں۔ نئی دہلی کے انتخابات خواتین کے لیے جیک پاٹ، دیگر مسائل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) نئی دہلی کے انتخابات کی مہم اب اختتام کو پہنچ چکی ہے مگر کیا بتاؤں اس انتخابی مہم کے دوران سیاسی پارٹیوں نے گھروں میں بھی سکون سے رہنے نہیں دیا۔ روزانہ کوئی نہ کوئی سیاسی امیدوار یا ان کے حامی دروازے پر دستک دیتے ہیں، ووٹ مانگتے ہیں اور پوری سنجیدگی کے ساتھ یقین دلاتے ہیں کہ وہ دوسرے امیدوار سے بہتر ہیں۔ اس سیاسی مہم کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ خواتین ووٹرز کی اہمیت کو اب ہر پارٹی نے تسلیم کر لیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس رجحان کو سب سے پہلے سمجھا تھا جب انہوں نے 2016 میں بہار کو...
    نیو دہلی: سیاست کے سنگین ماحول میں اکثر رہنما اپنی حسِ مزاح سے محفل کو خوشگوار بنا دیتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ منگل کو پریس کانفرنس میں فاروق عبداللہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے، صحافی نے فاروق عبداللہ سے سوال پوچھا کیا آپ مہا کمبھ میلے میں شرکت کرینگے؟ جس پر فاروق عبداللہ نے کہا میں اپنے گھر میں روز نہاتا ہوں۔ واضح رہے کہ بھارت کے قدیم شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں ہونے والے کمبھ میلے میں لاکھوں ہندوؤں کا جم غفیر جمع ہوکر ’مقدس دریا‘ میں غسل کرتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ میرا گھر...
    لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا  معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی  یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔   پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ  کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں  گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا  ۔  محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
    کانگریس کے لیڈر نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دئیے گئے ہیں، ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی لیڈروں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کانگریس نے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ دینے کا فیصلہ درست فیصلہ ہے تو آپ کانگریس کو ووٹ مت دیجئے گا۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ اگر لوگ مذہب کے نام...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دارالحکومت دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا. بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا.(جاری ہے) امیت شاہ نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلہ...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں ریلویز کے خلاف دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہےلیکن اس کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانجی ٹرافی کا یہ ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو اس متعلق کوئی علم نہیں کہ ویرات کوہلی کے کھیلنے کی وجہ سے بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی انتظام کرلے، لیکن ایسوسی ایشن نے براڈکاسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔...
    نئی دہلی : نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں 6 سال سے غیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور ان کے متعدد ساتھیوں کے خلاف35سال پرانے جھوٹے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست مسترد کردی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال یاسین ملک کو جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کرنے کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے سینیئر صحافی و میڈیا اسٹار ورلڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے لیکن انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ نے امریکہ و اسرائیل کو اپنی استقامت سے بے بس کر دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید محمد احمد کاظمی ’’میڈیا سٹار ورلڈ‘‘ کے بانی و سربراہ ہیں۔ اپنے چینل پر اکثر ایسی خبروں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جنہیں مین اسٹریم میڈیا جان بوجھ کر نظرانداز کر رہا ہے۔ ماضی میں وہ روزنامہ اردو اخبار قومی سلامتی کے چیف ایڈیٹر تھے۔ 6 مارچ 2012ء کو دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے...
    بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 بار کے جیولن تھروور اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خبر شئیر کی۔ پوسٹ میں نیرج نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ نیرج چوپڑا کی اہلیہ کون ہیں؟ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ بطور اسپورٹس منیجر...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بی جے پی کی حکومت جہاں ہوتی ہے، جرائم پیشوں کو اسکی سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان پر ممبئی واقع ان کی رہائش میں ہی حملہ کئے جانے کے بعد فلمی ہستیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی ہستیوں کا بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی سیف علی خان پر ہوئے حملہ کے بعد بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اس حملہ کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ساتھ ہی مودی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گندی سیاست کرنا بند کر اپنی ذمہ...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈجمع کرنا شروع کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
    تاجروں اور اپوزیشن جماعتوں نے ٹرانس شپمنٹ پلان کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور جموں کے درمیان ٹرین کا رابطہ براہ راست ہونا چاہیئے اور کوئی ٹرانس شپمنٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ کٹرا ریلوے اسٹیشن پر سرینگر-جموں ٹرینوں کے ٹرانس شپمنٹ کی شمالی ریلوے کی تجویز لائن کے مقصد کو ختم کردے گی اور ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہوجائے گی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایکس پر لکھا کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے، حالانکہ ہم ٹرین اور اس میں سفر کرنے والے مسافروں کی سکیورٹی کی ضرورت کو سمجھتے ہیں، مسافروں سے ٹرینوں کو...
    انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کر لینا، اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کیلئے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن ترقی اردو (ہند) آج اپنے مرکزی دفتر اردو گھر نئی دہلی میں شام 6 بجے میر تقی میر کے خطاطی کے نسخوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ انجمن ترقی اردو نے پچھلے برس میر تقی میر کے تین سو سالہ جشن کا اہتمام کرتے ہوئے کئی اہم پروگرام منعقد کئے تھے لیکن یہ 11 جنوری 2025ء کا پروگرام اس سلسلے کی سب سے اہم کڑی اس لئے ہے، کیوں کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت جمعہ کے روز گہری دھند میں ڈوب گیا جس سے بعض علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور مرکزی ائرپورٹ پر پروازوں میں خلل پیدا ہوا۔محکمہ موسمیات نے نئی دہلی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا جو دوسری درجے کی شدت والی انتباہی سطح ہے۔ ائرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ گہری دھند کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی ،جب کہ آنے والی پروازوں خبردار کیا گیا کہ انہیں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کی جمعہ کی لائیو درجہ بندی میں دہلی دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومتوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
۱