نئی دہلی میں میر تقی میر کے اردو اور فارسی مخطوطات کی نمائش
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کر لینا، اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کیلئے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن ترقی اردو (ہند) آج اپنے مرکزی دفتر اردو گھر نئی دہلی میں شام 6 بجے میر تقی میر کے خطاطی کے نسخوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ انجمن ترقی اردو نے پچھلے برس میر تقی میر کے تین سو سالہ جشن کا اہتمام کرتے ہوئے کئی اہم پروگرام منعقد کئے تھے لیکن یہ 11 جنوری 2025ء کا پروگرام اس سلسلے کی سب سے اہم کڑی اس لئے ہے، کیوں کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کر لینا، اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کے لئے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ 2024ء میں ذکرِ میر کے مکمل متن کی اشاعت کے ساتھ ہی انجمن نے میر تقی میر کے متعلق تمام اہم مخطوطوں کی جمع آوری کی کوشش کی تاکہ میر تقی میر کی تفہیم کی نئے راہیں دریافت کی جاسکیں اور اس سلسلے میں مختلف کلیات، نسخہ رامپور، ذکرِ میر کا نسخہ اٹاوہ، میر کے فارسی کلام کا نادر نسخہ حیدرآباد، مثنویات اور قصائدِ میر کے نسخے نیز نادر اشاعتوں کے جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میر تقی میر کے
پڑھیں:
کراچی میں 3 روزہ لائیواسٹاک نمائش کا ایکسپوسینٹر میں آغاز
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے لائیواسٹاک ایکسپو 2025 نمائش کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایک تاریخی ایونٹ ہے۔
ایکسپو کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول اکیڈمیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کی ترقی کیلئے تعاون اور آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔یہ بات انھوں نے “ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ترقی کریں” کے عنوان کے تحت تین روزہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 (17 سے 19 جنوری تک) سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
لائیواسٹاک ایکسپو میں سندھ بھر سے لائے جانے والے دو ہزار سے زائد مختلف نایاب نسل کے جانور، سینکڑوں پرندوں اور مچھلیوں کی نایاب نسل کے علاوہ میوزیکل کنسرٹ ، قوالی اور فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر میں وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی (میزبان)، صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت اور نوادرات سید دوالفقار علی شاہ،بلوچستان کے وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈولپمنٹ سردار زادہ فیصل خان جمالی،
بلوچستان کے وزیر فشریز میر حاجی برکت رند، پارلیمانی سیکریٹری آصف خان، وزیراعلیٰ کے مشیر عثمان ھنگورو، انسانی حقوق کے لیے مشیر راجویر سنگھ سوڈھا، ایم پی اے سھراب سرکی اور مختلف ملکوں کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔
ایکسپو کا انعقاد محکمہ زراعت، محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان، محکمہ ثقافت، سیاحت و نوادرات، کے ایم سی، اور کمشنر کراچی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو ایک متحرک پلیٹ فارم ہے جو جدید نمائش، معلومات اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ جدید لائیو اسٹاک مہارتوں سے لے کر جدید فارمنگ کے طریقوں تک یہ ایونٹ ان اہم صنعتوں میں ہونے والی ترقی کا عکس پیش کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایکسپو سندھی ثقافت کا جشن مناتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر روایتی کھیلوں اور ثقافتی مظاہروں کو بھی متعارف کروائے گا جن میں مویشیوں کی نمائش، فینسی برڈ ایگزیبیشن، پالتو جانور اور فشریز/آبی زراعت کی نمائش، جانوروں کے مقابلے، روایتی کھیل، اور بینکوں اور مالیاتی اداروں کے شرکاء کے ساتھ رابطے کے مواقع شامل ہیں۔
محمد علی ملکانی نے کہا کہ لائیو اسٹاک ایکسپو اسٹیک ہولڈرز، بشمول کسانوں، تاجروں، محققین، اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا تاکہ تعاون و ترقی کو بڑھایا جاسکے۔ ایکسپو سندھ حکومت کی غربت کے خاتمے اور دیہی ترقی کے لیے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرے گا اور ہم پائیدار زراعت اور ماہی گیری کے طریقوں کو فروغ دے کر ہم سندھ بھر میں چھوٹے پیمانے کے کسانوں اور ماہی گیروں کی زندگیوں میں بہتری لانے کا عزم رکھتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حلال گوشت کی برآمدات کی صلاحیت اور گوشت اور دودھ کی طلب اور پیداوار کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کے پیش نظر سندھ سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام بنتا جا رہا ہے۔سندھ حکومت نہ صرف فوڈ سیکیورٹی کے لیے بلکہ ویلیو چین میں اضافے کے لیے بھی لائیو اسٹاک سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
صوبائی وزیر ملکانی نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں فعال کردار ادا کرنے والے تمام نمائش کنندگان، تاجروں، کسانوں، انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز، اور ایونٹ مینیجر بدر ایکسپو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انھوں اپنے خطاب کا اختتام اس امید سے کہا کہ یقین ہے کہ سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 سندھ کے زراعت، لائیو اسٹاک، اور فشریز کے شعبوں میں جدت، شراکت داری، اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔