بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہ کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
دہلی میں قدرت کا قہر: زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی
دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی میں زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔
تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔
ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا، جس سے اس کے گھر میں لائٹس اور پنکھے جھول رہے تھے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہوا اتنی تیز تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ عمارت لرز رہی ہے۔ میرے فلیٹ کی لائٹس پینڈولم کی طرح جھوم رہی تھیں جو مجھے 20 منٹ تک ایک زلزلے کی طرح محسوس ہو رہا تھا۔
بھارتی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے مطابق تیز ہوائیں دہلی سے ٹکرائیں، ائیرپورٹ پر 74 کلومیٹر فی گھنٹہ، پرگتی میدان میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور لودھی روڈ پر 69 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ ہوا کی رفتار پورے شہر میں مختلف تھی، نجف گڑھ میں 37 کلومیٹر فی گھنٹہ سے صفدرجنگ میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔
آئی ایم ڈی نے ہفتے کے روز بھی دہلی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی نوجوانوں کیلئےبیرون ملک روزگار کا دروازہ کھل گیا