ہندوؤں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
نیو دہلی:
سیاست کے سنگین ماحول میں اکثر رہنما اپنی حسِ مزاح سے محفل کو خوشگوار بنا دیتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
منگل کو پریس کانفرنس میں فاروق عبداللہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے، صحافی نے فاروق عبداللہ سے سوال پوچھا کیا آپ مہا کمبھ میلے میں شرکت کرینگے؟ جس پر فاروق عبداللہ نے کہا میں اپنے گھر میں روز نہاتا ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت کے قدیم شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں ہونے والے کمبھ میلے میں لاکھوں ہندوؤں کا جم غفیر جمع ہوکر ’مقدس دریا‘ میں غسل کرتا ہے۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ میرا گھر نہ مسجد میں ہے، نہ مندر، میں اور نہ گوردوارے میں ہے۔ میرا خدا میرے اندر ہے۔
صحافی نے فاروق عبداللہ سے ایک اور سوال کیا کہ دہلی میں کون جیتے گا؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے نجومی بننا پڑے گا تاکہ میں آپ کو بتا سکوں کہ دہلی میں کیا ہوگا۔ مجھے کیسے پتا کہ کون آئے گا اور کون جائے گا؟۔
یاد رہے کہ سال 2022 میں اسی طرح کے ایک مشہور واقعے میں بی جے پی کے ایم پی روی کشن نے اپنی تقریر سے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا تھا۔
گورکھپور میں دو نئے شمشان گھاٹوں کی افتتاحی تقریب میں گورکھپور کے ایم پی روی کشن نے کہا کہ یہاں جدید ترین الیکٹرک شمشان گھاٹ بننے کے بعد آپ کے پیاروں کی آخری رسومات بہت جلدی مکمل ہو جائیں گی اور جو یہاں جلائے جائیں گے وہ سیدھا جنت جائیں گے۔
ان کی یہ بات سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنسنے لگے حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ
پڑھیں:
سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانیوں کا کردار، ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030 سمیت اہم تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کش اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حالیہ برسوں کے دوران مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، جن سے پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اب محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ویزا پالیسی میں نرمی اور ہنر مند افراد کے لیے نئی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کوشش کررہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مل سکیں۔
احمد فاروق نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائے تاکہ ان ممالک میں ملازمت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستانی نوجوان ہنر سیکھ کر اپنی زندگی بہتر بنانے کے ساتھ ملک کے لیے بھی قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد قریباً 55 لاکھ سے زیادہ ہے، جو مقامی معیشت میں حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے بھی ایک اہم ستون کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
احمد فاروق نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ کے ذریعے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا اثاثہ قرار دے دیااس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں کو اثاثہ قرار دیا، اور کہاکہ تارکین وطن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت، اسٹیٹ بینک اور نادرا سمیت تمام متعلقہ اداروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے تجاویز مرتب کرکے وفاقی کابینہ کو پیش کرے۔
ایاز صادق نے کہاکہ قومی اسمبلی میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے قانون سازی کی جائے گی اور صوبو ں سے وہ خود بات کریں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اگرسمجھتے ہیں کہ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیے تو وہ اس سلسلے میں جماعتوں سے بات کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ ان کی بھجوائی گئی ترسیلات زر ہماری برآمدات سے بھی زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
انہوں نے تجویز دی کہ ملک کی خدمت کرنے والے ان پاکستانیوں کوبھی اعزازی طور پر سفیر مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کنونشن میں بیان کیے گئے مسائیل کی تائید کی، اور تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی آپ کی ہے، ہم اس معاملے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے تو اس سلسلے میں آپ اپنی اپنی جماعتوں سے بات کریں تاکہ اس تجویز پر ایوان میں غور و خوض کے بعد کوئی حتمی حل نکالا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احمد فاروق اسپیکر قومی اسمبلی اوورسیز پاکستانی اوورسیز کنونشن پاکستان پاکستانی سفیر سردار ایاز صادق سعودی عرب وی نیوز