UrduPoint:
2025-04-13@15:30:09 GMT

بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے بدھ کی صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا، جس کے لیے گزشتہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے زبردست انتخابی مہم چلائی گئی۔

گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت سے دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور وہ تیسری بار بھی کامیاب ہونے کے لیے کمربستہ ہے۔

ادھر بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے رہنما وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش ہے کہ وہ ملکی دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کر لیں۔

نئی دہلی کے انتخابات خواتین کے لیے جیک پاٹ، دیگر مسائل انتظار کریں

دہلی کی مقننہ میں 70 نشستیں ہیں، جس کے انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی بھی میدان میں ہے اور اس طرح تین طرفہ مقابلہ ہے، تاہم اس بار عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں براہ راست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ بعض مسلم اکثریتی علاقوں میں اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس ات‍حاد المسلمین کے امیدوار بھی مقابلہ دے رہے ہیں۔

حکمراں عام آدمی کی قیادت کرپشن مخالف کار کن اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کر رہے ہیں، جنہیں ایک دہائی تک اقتدار میں رہنے کے بعد حکومت مخالف رجحان کا بھی سامنا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی تقریبا تین دہائی بعد دہلی کا ریاستی اقتدار اپنے ہاتھ میں واپس لینے کے لیے کوشاں ہے۔

علاقائی انتخابات کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں، میر واعظ عمر فاروق

ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ووٹر

دارالحکومت دہلی میں ایک کروڑ 57 لاکھ کے قریب ووٹر ہیں، جو 70 اسمبلی حلقوں میں مختلف جماعتوں کی جانب سے کھڑے ہونے والے 699 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ان انتخابات میں اب تک گورننس، بدعنوانی کے الزامات، ووٹر لسٹ میں چھیڑ چھاڑ، امن و امان کی صورتحال اور بہت سی مفت سہولیات فراہم کرنے کے وعدے جیسے امور اہم موضوع رہے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی آٹھ فروری ہفتے کے روز ہو گی اور اسی دن دوپہر تک نتائج کے واضح ہو جانے کی توقع ہے۔

بلا روک ٹوک ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں، دہلی پولیس کے 35,626 اہلکار اور تقریبا 19,000 ہوم گارڈ تعینات کیے ہیں۔

دہلی میں تقریباً 3000 پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں پر ڈرون نگرانی جیسے خصوصی حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور

سیاسی جماعتوں کے وعدے

دہلی میں حکومت بنانے کے لیے اس بار کی انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت کے تقریبا تمام سینیئر رہنماؤں نے رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے زبردست مہم چلائی ہے۔ آر ایس ایس نے بھی بالواسطہ طور پر اس میں سرگرم حصہ لیا۔

نئی دہلی: اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے خلاف بڑا مظاہرہ

تاہم مودی کے کٹر ناقد کیجریوال نے بھی ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کی اور سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیمی معیار، مفت بجلی کی فراہمی اور صحت کی خدمات کو بہتر بنانے سمیت غریب خواتین کو ماہانہ 2,000 روپے کا الاؤنس دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے پولنگ سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں عوام سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے لکھا، "آپ کا ووٹ صرف ایک بٹن نہیں ہے، یہ آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

یہ ہر خاندان کو اچھے اسکول، بہترین ہسپتال اور ایک باعزت زندگی فراہم کرنے کا موقع ہے۔"

ادھر مودی نے بدھ کے روز ووٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور انہوں نے انتخابات کو "جمہوریت کا تہوار" قرار دیا۔ وہ اس پولنگ کے موقع پر آج مہا کمبھ میں اشنان کرنے کے لیے پریاگ راج پہنچے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کا انعقاد کتنا مشکل؟

کئی سیاسی مبصرین نے دہلی کے ان انتخابات میں کانگریس کی مہم کو کمزور قرار دیا ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ مہم کے آخری ہفتے میں پارٹی نے کچھ رفتار اس وقت پکڑی، جب راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی نے عوامی میٹنگیں شروع کیں۔

کیجریوال کی پریشانیاں

عام آدمی پارٹی نے 2020 کے آخری الیکشن میں 70 میں سے 62 سیٹیں حاصل کی تھیں اور کیجریوال وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ تاہم وہ گزشتہ کئی ماہ سے قانونی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کے خلاف حکومت کی مختلف ایجنسیوں نے بدعنوانی سمیت کئی مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی میں بی جے پی کا قلعہ فتح کر لیا

وہ کئی ماہ تک جیل میں بھی تھے۔

گزشتہ ستمبر میں سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کی جگہ دہلی کی سابق وزیر تعلیم آتشی مارلینا سنگھ نے سنبھال لی تھی۔

کیجریوال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قسمت عوام کے ہاتھ میں دے رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی بدعنوانی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتی رہی ہے اور مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وفاقی ایجنسیوں کو سیاسی حریفوں کو ہراساں کرنے کے لیے چھاپوں اور گرفتاریوں کے ذریعے استعمال کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عام آدمی پارٹی وزیر اعلی دہلی میں کرنے کے رہے ہیں دہلی کے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے

 

وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت منسک پہنچ گئے ہیں۔

دارالحکومت منسک کے ایئرپورٹ پر وزیراعظم بیلاروس الیگزینڈر تورچن نے میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ایئرپورٹ پر بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • تنزانیہ میں 1977 سے برسر اقتدار پارٹی نے اپوزیشن جماعت کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دلوا دیا
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے