2025-01-27@04:34:34 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«دہلی کے»:

    نئی دہلی : نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں 6 سال سے غیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور ان کے متعدد ساتھیوں کے خلاف35سال پرانے جھوٹے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست مسترد کردی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال یاسین ملک کو جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کرنے کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے سینیئر صحافی و میڈیا اسٹار ورلڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے لیکن انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ نے امریکہ و اسرائیل کو اپنی استقامت سے بے بس کر دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید محمد احمد کاظمی ’’میڈیا سٹار ورلڈ‘‘ کے بانی و سربراہ ہیں۔ اپنے چینل پر اکثر ایسی خبروں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جنہیں مین اسٹریم میڈیا جان بوجھ کر نظرانداز کر رہا ہے۔ ماضی میں وہ روزنامہ اردو اخبار قومی سلامتی کے چیف ایڈیٹر تھے۔ 6 مارچ 2012ء کو دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے...
    بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 بار کے جیولن تھروور اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خبر شئیر کی۔ پوسٹ میں نیرج نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ نیرج چوپڑا کی اہلیہ کون ہیں؟ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ بطور اسپورٹس منیجر...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بی جے پی کی حکومت جہاں ہوتی ہے، جرائم پیشوں کو اسکی سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان پر ممبئی واقع ان کی رہائش میں ہی حملہ کئے جانے کے بعد فلمی ہستیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی ہستیوں کا بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی سیف علی خان پر ہوئے حملہ کے بعد بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اس حملہ کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ساتھ ہی مودی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گندی سیاست کرنا بند کر اپنی ذمہ...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈجمع کرنا شروع کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
    تاجروں اور اپوزیشن جماعتوں نے ٹرانس شپمنٹ پلان کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور جموں کے درمیان ٹرین کا رابطہ براہ راست ہونا چاہیئے اور کوئی ٹرانس شپمنٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ کٹرا ریلوے اسٹیشن پر سرینگر-جموں ٹرینوں کے ٹرانس شپمنٹ کی شمالی ریلوے کی تجویز لائن کے مقصد کو ختم کردے گی اور ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہوجائے گی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایکس پر لکھا کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے، حالانکہ ہم ٹرین اور اس میں سفر کرنے والے مسافروں کی سکیورٹی کی ضرورت کو سمجھتے ہیں، مسافروں سے ٹرینوں کو...
    انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کر لینا، اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کیلئے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن ترقی اردو (ہند) آج اپنے مرکزی دفتر اردو گھر نئی دہلی میں شام 6 بجے میر تقی میر کے خطاطی کے نسخوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ انجمن ترقی اردو نے پچھلے برس میر تقی میر کے تین سو سالہ جشن کا اہتمام کرتے ہوئے کئی اہم پروگرام منعقد کئے تھے لیکن یہ 11 جنوری 2025ء کا پروگرام اس سلسلے کی سب سے اہم کڑی اس لئے ہے، کیوں کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت جمعہ کے روز گہری دھند میں ڈوب گیا جس سے بعض علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور مرکزی ائرپورٹ پر پروازوں میں خلل پیدا ہوا۔محکمہ موسمیات نے نئی دہلی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا جو دوسری درجے کی شدت والی انتباہی سطح ہے۔ ائرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ گہری دھند کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی ،جب کہ آنے والی پروازوں خبردار کیا گیا کہ انہیں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کی جمعہ کی لائیو درجہ بندی میں دہلی دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومتوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
۱