دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی میں زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔
ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا، جس سے اس کے گھر میں لائٹس اور پنکھے جھول رہے تھے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہوا اتنی تیز تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ عمارت لرز رہی ہے۔ میرے فلیٹ کی لائٹس پینڈولم کی طرح جھوم رہی تھیں جو مجھے 20 منٹ تک ایک زلزلے کی طرح محسوس ہو رہا تھا۔

بھارتی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے مطابق تیز ہوائیں دہلی سے ٹکرائیں، ائیرپورٹ پر 74 کلومیٹر فی گھنٹہ، پرگتی میدان میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور لودھی روڈ پر 69 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ ہوا کی رفتار پورے شہر میں مختلف تھی، نجف گڑھ میں 37 کلومیٹر فی گھنٹہ سے صفدرجنگ میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

آئی ایم ڈی نے ہفتے کے روز بھی دہلی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی نوجوانوں کیلئےبیرون ملک روزگار کا دروازہ کھل گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کلومیٹر فی گھنٹہ

پڑھیں:

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، مضافات میں گرج چمک کے بادل بننے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے موسم کی صورتحال سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم دوپہر کے وقت وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ان کا کہنا تھا کہ ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گرم موسم اور نم ہواؤں کی وجہ سے کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے بادل بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے یہ صورتحال کراچی کے رہائشیوں کے لیے موسم میں اضافی شدت کا سبب بن سکتی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گرمی اور مرطوب موسم سے بچا جا سکے

متعلقہ مضامین

  • ’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل
  • سعودی دارالحکومت ریاض اور مضافات میں ریت کا طوفان‘حدنگاہ انتہائی کم
  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی ریکارڈ
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
  • کراچی: وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • چینی معیشت سمندر ہے تالاب نہیں جو طوفان سے متاثر ہوگا، چینی صدر کی امریکہ کو وارننگ
  • کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، مضافات میں گرج چمک کے بادل بننے کی پیش گوئی
  • اسرائیل میں غربت کا طوفان، لاکھوں شہری خیرات پر زندگی گزارنے پر مجبور
  • تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام