نئی دہلی میں گہری دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر‘ پروازیں متاثر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت جمعہ کے روز گہری دھند میں ڈوب گیا جس سے بعض علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور مرکزی ائرپورٹ پر پروازوں میں خلل پیدا ہوا۔محکمہ موسمیات نے نئی دہلی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا جو دوسری درجے کی شدت والی انتباہی سطح ہے۔ ائرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ گہری دھند کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی ،جب کہ آنے والی پروازوں خبردار کیا گیا کہ انہیں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کی جمعہ کی لائیو درجہ بندی میں دہلی دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومتوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نئی دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنیکی ہدایت
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی میں ہوا کا معیار معمول سے نیچے گرنے کی وجہ سے نویں جماعت سے تمام اسکولوں میں ہائبرڈ تعلیم پر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 396 تک بڑھنے اور خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے۔