2025-03-03@16:39:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1310

«خلائی جہاز»:

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 24 نومبر 2024 کو اسلام آباد کی جانب مارچ بھی کیا تھا، تاہم وہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا اب خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن مینا خان آفریدی نے عمران خان کی رہائی تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویز دے دی ہے۔ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پ±رعزم ہے۔ نومئی مقدمات: شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماوں...
    نیب نے مختلف رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم واپس کروا دی ہیں۔ نیب ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت  تقریب میں رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم واپس کی گئی، غوری ٹاؤن، آرائیں سٹی، گلشن رحمان اور جدہ ٹاؤن کے  متاثرین میں چیک تقسیم کیے  گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کے خلاف نیب ریفرنسز، عمران خان پھر مشکل میں؟ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم پاکستان نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور شراکت جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔  وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پولیس کی غیرقانونی حراست کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ عدالت میں علی محمد کا سیکشن 164 کے تحت بیان بھی پیش کیا گیا، جسے ان کے وکیل شیرافضل مروت نے پڑھ کر سنایا۔ تاہم، ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ابھی تک بیان کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت...
      وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ خیبر پختون خوا لاقانونیت، دہشت گردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سال میں 625 دفعہ تو وزیرِ اعلیٰ کے پی دفتر نہیں آئے، 625  منصوبے کیا مؤکلات نے شروع کرا دیے؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیاں چلانےکا بجٹ نہیں، اور اسے یونیورسٹیوں کی زمینیں بیچنا پڑیں وہ 625 منصوبےشروع کرنے کا جھوٹ مت بولے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے...
    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو 4 رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منظور کردی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بادی النظر میں ملزم ہاشم عباسی کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے، شریک ملزمان کی ضمانت پر عدالتی آبزرویشن کا کوئی اثر نہیں ہو گا، عدالت کی آبزرویشن عمومی نوعیت کی ہے اور یہ صرف اس کیس کی حد تک ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت کی ازخود نوٹس کی استدعا مسترد عدالت نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) ایک امریکی نجی خلائی جہاز نے اتوار کے روز بغیر عملے کے چاند پر پہلی بار اترنے میں کامیابی حاصل کی، جو چاند پر اس طرح کی دوسری کمرشیل لینڈنگ ہے۔ فائر فلائی ایرو اسپیس کے چاند پر اترنے والے خلائی جہاز 'بلیو گھوسٹ' نے چاند کی زمین کی طرف شمال مشرقی کونے میں ایک بڑے طاس، میری کریزیئم، پر ایک قدیم آتش فشاں کے علاقے کے قریب حصے کو چھوا۔ امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پر پہنچ گیا مشن کنٹرول نے اس لمحے کے بعد اعلان کیا، "ہم چاند پر ہیں"۔ اس نے مزید کہا خلائی جہاز "مستحکم" ہے۔ یہ مشن اخراجات کو کم کرنے اور آرٹیمیس...
    رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش حملے اور مولانا حامدالحق حقانی سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں...
    بھارت :جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مسلمانوں کا کوٹہ کم کیا جارہا ہے: اسدالدین اویسی
    ایسا لطیفہ شاید ہی کسی ملک میں ہوا ہو کہ ایک شخص جو جیل میں کرپشن کے جرائم ثابت ہونے پر قید ہے، اسے نہ فون کی سہولت میسر ہے نہ انٹرنیٹ دستیاب ہے، نہ اس نے کبھی کچھ تحریر کرنے کی  غرض سے کاغذ  قلم طلب کیا ہے ، نہ ہی اس نے کسی کو اپنی تحریر نقل کروائی ہے۔ نہ کسی بین الاقوامی جریدے کے صحافی نے جیل کا دورہ کیا ہے نہ ملاقات کرنے والے کسی صحافی کو اس کی جانب سے کسی بین الاقوامی تحریک کا شائبہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ہر چوتھے دن کسی انٹرنیشنل اخبار میں اس کا مضمون شائع ہوتا ہے۔ کبھی کسی بین الاقوامی شہرت کے حامل جریدے میں اس...
    برطانیہ میں یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کی جاتی رہے گی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی میزبانی میں یہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور یورپی دفاع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔...
    ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2سال بعد بھی نہ ہوسکا، اجلاس نہ ہونے سے کن افسران کی ترقیاں متاثر ہوئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس2سال بعد بھی نہ ہوسکا، بلاول بھٹو کو بورڈ میں شرکت کی دعوت کے فیصلے کے باوجود اجلاس التوا کا شکار ہے، گریڈ 22میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21کے انتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 22میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21کے انتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہوگئے، درجنوں اسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود بورڈ نہ ہونے سے گریڈ 22 میں ترقیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈاجلاس میں تاخیرسے...
    بھوپیش بگھیل نے کہا کہ اے اے پی کے امیدوار کا اعلان کرنے کا مقصد دہلی میں اپنے لیڈر اروند کیجریوال کی شکست کے بعد پارلیمنٹ کیلئے جگہ بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج بھوپیش بگھیل نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کراری شکست کے بعد پارٹی میں اقتدار کی جنگ چھڑ چکی ہے۔ بھوپیش بگھیل کے مطابق دہلی میں ہار کا سامنا کرنے والے لیڈران نے اب پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں کا چارج اور کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیا ہے، جس سے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ کل ایک پریس کانفرنس...
      بیجنگ : سائٹ سے موصول فوٹیج کے مطابق رین آئی ریف پر فلپائن کے غیر قانونی “گراونڈڈ ” جنگی جہاز سے سیاہ گہرے دھویں کا اخراج دیکھا گیا جس سے شبہ ہے کہ یہاں کچرا جلایا گیا ہے ، جس سے رین آئی ریف کے قریب آبی ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ یہ بتایا گیا ہے کہ رین آئی ریف پر طویل عرصے سے فلپائن کے غیر قانونی” گراونڈڈ “جنگی جہاز نے رین آئی ریف کے کورل حیاتیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور تسلسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
    ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس...
    آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی کمپنی نے امریکی صدر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات طے پاگئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ بیوی نے شوہر سے ہی رشوت میں ایک ارب روپے اینٹھ لئے پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح...
    ہانگ کانگ کی معروف کمپنی ”سی کے ہیچیسن“ نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے بندرگاہی آپریشنز اور لاجسٹک کنیکٹیوٹی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ کمپنی کی ذیلی شاخ ہیچیسن پورٹس کراچی کے گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل کی خودکاری پر توجہ مرکوز کرے گی، جس سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں اگلے 25 سالوں میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ پاکستان میں سڑکوں اور پارکنگ کی سہولتوں کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ ہیچیسن پورٹس اب تک 25 سالوں میں حکومت پاکستان کو 225 ارب روپے فراہم کر چکا ہے اور نئی...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جے یو آئی کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت افسوسناک ہے، ج ے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی...
    کراچی: اسٹیل ملز ملازمین نے نیشنل ہائی پر 7 گھنٹے سے زائد احتجاج کر کے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔  ہفتے کی شام 5 بجے سے شروع کیے جانے والا احتجاج رات ساڑھے بارہ بجے ختم ہوا ، احتجاج کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہونے سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین ملازمت سے برطرفی ، بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کی اطلاع پر ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے اندرون علاقہ اور ٹھٹھہ سے آنے والی ٹریفک کو ایف بی ایل کٹ سے...
    کیا عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی سے رہا ہو جائیں گے؟ گورنر خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گورنر خیبر پختوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں مدرسہ حقانیہ میں دہشت گردی کے واقعہ کو سنجیدہ لینا پڑے گا، صوبائی حکومت کو امن ومان کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کیا عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی سے رہا ہو جائیں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے آزاد ہونا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وزیر اعلیٰ کے پی اپنے...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے بلوچستان میں دو رہنماؤں کے قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز آپریشن کے باوجود دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے بلوچستان میں پارٹی کے صوبائی رہنماؤں وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی مذمت کی اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کی  شہادت افسوس ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے اور  ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت...
    سٹی42:  جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔ جے یو آئی کے ترجمان نے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔  اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی  شہادت افسوسناک ہے، جے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش  انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا...
    علامہ سید عزالدین الحکیم نے کہا کہ پاکستانی عوام کا عراق سے اخوت و بھائی چارے اور محبت کا رشتہ صدیوں سے قائم ہے، اور ان تعلقات کو ہر سطح پر مزید بہتر بنایا جائے، کیونکہ وہاں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺکے اہلبیت اطہار علیھم السلام میں سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام اور کئی آئمہ اہلبیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ موجود ہیں، جن سے ہر مسلمان خاص عقیدت رکھتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، ممتاز عراقی عالم دین علامہ سید عزالدین الحکیم کا دورہ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور، ممتاز عراقی عالم دین علامہ سید عزالدین الحکیم کا دورہ ادارہ منہاج الحسینؑ...
    علامہ سید عزالدین الحکیم نے کہا کہ پاکستانی عوام کا عراق سے اخوت و بھائی چارے اور محبت کا رشتہ صدیوں سے قائم ہے، اور ان تعلقات کو ہر سطح پر مزید بہتر بنایا جائے، کیونکہ وہاں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺکے اہلبیت اطہار علیھم السلام میں سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام، جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام اور کئی آئمہ اہلبیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ موجود ہیں، جن سے ہر مسلمان خاص عقیدت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کی دعوت پر عراق کے معروف خاندان حکیم کی علمی دینی و سیاسی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم...
    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے 14ویں بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، اور انہوں نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا شیون زیلیس جو اس سے قبل ایلون مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک کے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایلون سے مشورہ کرنے کے بعد آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ کے موقع...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔توہین عدالت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی...
    علماء مشائخ نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی خودکش بم دھماکے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت اسلام و ملک دشمن استعماری قوتوں کے آلہ کار ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مدیر مولانا حامد الحق حقانی کی نمازجمعہ کے دوران خود کش حملہ میں شہادت کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارثین انبیاء علمائے...
    انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ ارسلان خالد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اس...
    ارسلان خالد— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ کراچی: پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا اپنے ہی رہنماؤں پر تشددپی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ توہین عدالت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سےملاقات...
    اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں پیش آنیوالے واقعے کیبعد فی الحال امریکی، روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان سہ فریقی اجلاس کی منصوبہ بندی قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ یورپ روس کو کمزور کرنے کے لئے مزید جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے کہا کہ میں نے اپنے ایک یورپی ہم منصب سے پوچھا کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے آپ کا کیا منصوبہ ہے؟۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم 1 سال تک مزید جنگ جاری رکھنا چاہتے...
    جامعہ محمدیہ کھرمنگ میں 10 بجے عوامی مشاورت ہو گی جس میں پورے یونین کونسل کھرمنگ اور کھرمنگ بھر کے عمائدین اور علماء کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور شاہراہ کارگل پہ دھرنا دینے کے حوالے سے حتمی اقدامات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کھرمنگ کے معروف عالم دین علی عباس رضوی کی جبری گمشدگی کیخلاف لائحہ عمل کیلئے آج اہم مشاورت ہو گی اور شاہراہ کارگل پر دھرنا دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میر واعظ غندوس کھرمنگ آغا علی عباس رضوی کی رہائی کے وعدے کے باوجود عدم رہائی پہ ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد رضوی ہاوس غندوس میں منعقد ہوا، جس میں غندوس کے بزرگان اور جوانان نے بھرپور شرکت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس  کی سماعت ہوئی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ پیش ہو کر وضاحت دیں، عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانی کی ملاقات نہ کرانا 28جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف...
    قائد بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ  انتہائی افسوس اور تشویش کا مقام ہے کہ بلتستان کے جید علمائے کرام کی جبری گمشدگی کے حوالے سے پہلے تو رہائی کا وعدہ کیا گیا، پھر خبر بھی پھیلائی گئی کہ انہیں رہا کر دیا گیا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ یہ طرزِ عمل ناصرف ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے بلکہ عوام کے جذبات کے ساتھ سنگین مذاق بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبری گمشدہ علمائے کرام کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے، جھوٹے دعووں اور وعدوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس اور تشویش کا مقام ہے کہ بلتستان کے...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر...
    اسلام آباد( وقائع نگار )  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست  پر  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جمعرات تک وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیرشن کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے کہ میں یہ سوچ نہیں سکتا وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کر دے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت شہری کی جانب سے آن لائن گیمبلنگ پر پابندی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے شہری چوہدری طاہر الحق کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمران رشید اور وحید الرحمان قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے وفاق، پی ٹی اے، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی جوئے کے کاروبار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے والوں...
    پشاور: مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر نہ آںے اور پہلا روزہ اتوار کو رکھے جانے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند سے متعلق مقامی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکا کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال نہ ہونے پر دو مارچ بروز اتوار کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔
    ویب ڈیسک : مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر نہ آںے اور پہلا روزہ اتوار کو رکھے جانے کا اعلان کردیا۔  رمضان المبارک کے چاند سے متعلق مقامی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکا کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال نہ ہونے پر دو مارچ بروز اتوار...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کی زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے کسی شہر سے اب تک چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔کراچی میں بھی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کی زونل کمیٹی کو اب تک چاند کی رویت کی شہادت...
    قسد کے لیڈر مظلوم عبدی کا کہنا ہے کہ اوجلان کی اپیل کا تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا اور ہم شام والوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مظلوم عبدی شاہین جیلو کے تنظیمی نام سے پی کے کے کا رکن رہ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عسکریت پسند گروپ کے سربراہ کی طرف سے اس گروپ کو غیر مسلح اور تحلیل کرنے کے اعلان کا عراق اور شام میں کرد سیاسی، عسکری جماعتوں اور تحریکوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ عبداللہ اوجلان نے اپنے تاریخی اور اہمیت کے حامل پیغام میں یہ اپیل امرلی جیل میں وفد سے ملاقات کے بعد جاری کی تھی۔ عراقی کرد پارٹیوں جیسے کردستان پیٹریاٹک یونین،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 5 نئے ججز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کر دیئے گئے ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کئے گئے ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔آئینی بینچ میں بلوچستان سے ایک، خیبر پختونخواہ سے 2 جبکہ سندھ اور اسلام آباد سے 1، 1 جج کو شامل کیا گیا ہے۔ آئینی بینچ میں5 مزید ججزکوشامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی۔اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس منصورعلی شاہ اور پی ٹی آئی کے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے چار ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی گئی۔ غضنفرعلی خان، طارق باجوہ، عبہر گل، تنویر احمد شیخ شامل ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ  آفریدی کی زیر صدارت ججزتقررکیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئے 8 سیشن ججز کے ناموں پرغورکیا گیا۔ راجہ غضنفرعلی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویراحمد شیخ کے نام زیرغورآئے۔ جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبرگل خان کے ناموں پر بھی غورکیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہورہائیکورٹ میں چارایڈیشنل ججزتعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ غضنفرعلی، طارق باجوہ، عبہرگل، تنویرشیخ کے ناموں کی منظوری کی دی گئی۔...
    چارسیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 4سیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کو جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ طارق باجوہ ، راجہ غضنفر اور تنویز شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ ہوا۔علاوہ ازیں اجلاس میں 8سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا، سیشن جج راجہ غضنفر علی خان،سیشن جج قیصر نذیر بٹ، سیشن جج محمد اکمل خان کا نام زیر غور کیا گیا۔اجلاس میں...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے لیے 4 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے آج ہونے والے اجلاس میں راجہ غضنفر علی خان، طارق محمود باجوہ، عبیر گل خان اور تنویر احمد شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دیدی۔ راجہ غضنفر علی خان کو 14 ووٹ، عبیر گل خان کو 11 ووٹ، تنویر احمد شیخ کو 10 ووٹ اور طارق محمود باجوہ کو 12 ووٹ ملے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں اور یہ واقعہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کا...
    چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( سی پی اے سی) جنید اکبرنے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک پولیس اور دیگر کو گرفتاری سے روکا جائے۔   چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ داخلہ، آئی جی پی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
    ایک بیان میں ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے خودکش حملے میں مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا حامد الحق ایک جید عالم دین تھے، اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے خودکش حملے میں مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق کردی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا حامد الحق ایک جید عالم دین تھے، اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری  کر دیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات سنگل بینچ ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کام کرے گا، سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہو گا، پیر تا جمعرات ڈویژن بینچ میں عدالتیں 12 سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی۔ ہائی کورٹ میں جمعے کے دن کیسز کی سماعت ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہو گی، ہفتے کے روز کوئی سماعت نہیں ہو گی اُس روز ججز اپنے حکمنامے لکھیں گے۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار آج سے تبدیلپنجاب میں سیشن و...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں کے رمضان المبارک کے عدالتی اوقات جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اویس الحسن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں عدالتیں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گی۔ سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ پیر سے جمعرات ڈویژن بینچ میں عدالتیں بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی جبکہ جمعے کو کیسوں کی سماعت صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز کوئی سماعت نہیں ہوگی ججز اپنے تحریری حکمنامے...
      8فروری 2024ء کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کے ذمہ دار ہیں،موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہمارا آئین کسی پاکستانی شہری کو سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کیلئے ہراساں، گرفتار یا جیل میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا ،تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اپوزیشن اتحاد اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس نے پیکا سمیت تمام غیر آئینی ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے ۔اپوزیشن اتحاد تحریک ’تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس کے جاری اعلامئے میں کہا...
    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں اور افواہوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے مطالبے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ اداکارہ نے ظہیر اقبال سے شادی کےلیے ان کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے مطالبے کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ظہیر کے خاندان کی طرف سے کبھی بھی اسلام قبول کرنے کےلیے دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سوناکشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد، مشہور اداکار شتروگھن سنہا، ان کی شادی کے حامی تھے، لیکن انہوں نے اپنے بھائیوں کی شادی میں عدم موجودگی پر تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا...
    لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل...
    ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے، لہذا گرفتار علماء کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے بلتستان کے تین علماء کی جبری گمشدگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بلتستان کے علماء کرام کی رمدان باڈر سے بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو...
    لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔ قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے 49 ناموں پر غور کیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کی...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹس (ایسٹ ڈویژن) اسلام آباد میں 2012 میں ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل ہونے پر باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا۔ یہ انکوائری جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں کی گئی تھی، جس میں بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی اور عبدالغفور کاکڑ کا کردار اجتماعی تھا، کیونکہ کمیٹی کے تمام اراکین کو برابر کا اختیار حاصل تھا۔ اس بنا پر کسی ایک فرد کو بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا ذمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں سمجھا گیا۔ لہٰذا، ان دونوں جج صاحبان کو الزامات سے بری...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریڑھی بانوں سے متعلق کیس کے دوران عدالت کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت، ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ریڑھی بانوں کے حوالے سے ایک بل سینیٹ میں آیا تھا جن پر ہم نے کمنٹس دیے ہیں۔ ایم سی آئی حکام کے بیان پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں ترمیم کے ساتھ بل لگا دینا تھا وہ بھی منظور ہو جاتا، 26 ویں ترمیم کے نیچے چھپا دینا تھا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی...
    ویب ڈیسک: ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی...
    اسلام آباد:ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل میں کہا کہ یہ ٹریفک...
    بیجنگ :اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اٹھاونویں اجلاس میں انسانی حقوق کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے موضوع پر سالانہ اعلی سطحی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 1995 میں منعقدہ چوتھی عالمی خواتین کانفرنس میں اپنائے گئے “بیجنگ اعلامیے” اور “عمل کے لائحہ عمل” کی تیسویں سالگرہ منائی گئی۔ چین کی پہلی خاتون خلاباز لیو یانگ نے دنیا کی ممتاز خواتین کی نمائندہ کی حیثیت سے ویڈیو خطاب کیا اور نئے دور میں چینی خواتین کی ترقی کے تصورات اور کامیابیوں کو متعارف کروایا۔ لیو یانگ نے کہا کہ “بیجنگ اعلامیے” کی روح سے مستفید ہونے والی، اس پر عمل کرنے والی، اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی گواہ کے طور پر،...
    جمعیت اہلسنت کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے جانے والے اعلامیے کے مطابق25فروری 2025 ء منگل کے دن جمعیت اہلسنت والجماعت کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میںمتفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مساجد ومدارس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، حکمران دوبارہ 2007 ء جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ملک کی موجودہ نازک صورتحال مساجد و مدارس کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی متحمل نہیں۔ علماء نے جامعہ حفصہ کی نگران ام حسان، دیگر طالبات اور تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔شرکاء اجلاس نے حکومت کو متنبہ کیاکہ اسلام آباد کی پرامن فضا ء کو خراب نہ کیا جائے، ایسا محسوس ہورہا...
    دنیا بھر میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ذاتی طور پر ملنے کے لیے شائقین کی جانب سے میدان میں جانے کے واقعات عام ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے اختتام پر بھی پیش آیا جب ایک تماشائی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں آ گیا۔ جسے سکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ تماشائی کے گراؤنڈ میں پہنچنے پر صارفین کی جانب سے کہیں سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے تو کسی نے کہا کہ یہ بالکل نارمل چیز ہے دنیا بھر میں تماشائی کرکٹ کے میدان میں آتے ہیں۔ عثمان بھٹی لکھتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی میں راولپنڈی کے بعد لاہور میں تماشائی کا تمام تر سیکورٹی حصار توڑ کر...
    کراچی میں ایک ہفتے قبل اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیے گئے کمسن لڑکے کو بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق لاسی گوٹھ اسکیم 33 میں قائم نجی اسکول سے 7 روز قبل اغوا کیے گئے 5 سالہ عبدالسبحان کو بازیاب کر کے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ میں قائم نجی اسکول کے ٹیچر کو کال کر کے عبدالسبحان کو  اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے لے گیا تھا۔ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں نے غلط کام کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کی اسلام آباد آمد کے باعث آج 27 فروری 12:00 بجے سے 02:00 بجے دن* تک مختلف اوقات میں کرال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور 9th ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث اسلام ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے اور پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی سی ٹی او کیپٹن ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ شہری اس دوران اسلام آباد میں سفر...
      غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
    حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے 140 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ اس حالیہ تبادے کے بعد 5 ہفتے پرانی جنگ بندی معمول پر آتی نظر آرہی ہے، جس کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں جنگی حالات کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار یرغمالیوں کی لاشوں کو جنوبی غزہ میں ریڈ کراس منتقل کیا گیا اور تقریباً نصف شب کے قریب کریم شالوم کے سرحدی مقام پر پہنچایا گیا، دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسوں کا ایک قافلہ مغربی کنارے کے شہر رملہ پہنچا۔ میڈیا رپورٹس...
    استور میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر و جی بی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھی بیوروکریسی گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کی بجائے ان کے مسائل حل کرے، نااہل حکمرانوں کو اس خطے کی حساسیت کا احساس نہیں ہے، اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان ضلع استور کے زیر اہتمام لیڈر شپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی بیوروکریسی گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کی بجائے ان کے مسائل حل کرے، نااہل حکمرانوں کو اس خطے کی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبکستان کے اعلیٰ ترین دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ائر ڈیفس فورسز نے کی۔ مشترکہ تربیت  اور ایروسپیس شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کی ائر فورسز کے درمیان تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ائر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ازبک نائب وزیر دفاع نے مشاق طیاروں کی خریداری کے ذریعے ازبک بیسز میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔ ائر ہیڈ کوارٹرز...
    غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث 27 فروری 2025، 12 بجے سے 02 بجے دن تک مختلف اوقات میں کرال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل، فیض آباد، کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے لیے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہوگی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے...
    صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے قدیم اور مصروف ترین علاقے گڑھی شاہو میں واقع جاوید منزل شاعر مشرق اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال کے آخری ایام کی گواہ ہے۔ شاعر مشرق کی یہ آخری آرام گاہ جاوید منزل آج بھی ان کی یادوں سے مزین ہے۔ علامہ اقبال نے جاوید منزل میں اپنی زندگی کے آخری تین سال گزارے۔ ان کے زیراستعمال سوٹ، شیروانی، عینک، گھڑی، مہر، ادویات اور بستر کے علاوہ کرسی، صوفے اور میز بھی دیکھنے والوں کو اقبال کی زندگی میں جھانکنے کا موقع دیتے ہیں۔ جاوید منزل میں مفکر پاکستان کے زیر استعمال اشیا، ہاتھ سے لکھا کلام اور ان کی زندگی سے جڑی چھوٹی بڑی اشیا دیکھنے والوں کے لیے سجائی گئی ہیں۔...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
      سابق کرکٹرز ٹی وی پر اپنا کام کررہے ہیں ہمیں اپنا کرنے دیں چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین ٹیم تھی، میڈیا سے گفتگو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے چیمپینز ٹرافی میں بدترین شکستوں کا سامنا کرنے والی ٹیم ملک کی بہترین ٹیم قرار دیدیا اور کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین ٹیم تھی،سابق کرکٹرز ٹی وی پر اپنا کام کررہے ہیں ہمیں اپنا کرنے دیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 کو کھلادیں، بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم...
    وسطی امریکی ملک بیلیز کے ایک ساحلی علاقے میں سیاحت کی غرض سے آنے والی 3 امریکی لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل کا عملہ شک ہونے پر خواتین کے کمرے میں ماسٹر چابی سے دروازہ کھول کر داخل ہوا تو تینوں کو مردہ پایا۔ کمرے میں کسی کے داخل ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور نہ ہی خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ لاشوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ لاشوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خواتین کی موت کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔ شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں کی موت ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال...
    شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا کہ شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو اعداد و شمار ہیں اُس حساب سے کراچی میں 45 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، تمام موٹرسائیکل سوار 1 ، 1 میٹر کپڑا خرید کر رکھیں،...
    امریکہ نے چین اور ہانگ کانگ کی چھ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کمپنیوں پر یہ پابندیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے الزام میں لگائی گئی ہیں۔ امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق، یہ کمپنیاں ایران کے ڈرون پروگرام کی مدد کر رہی تھیں اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے فوجی پروگرامز کی ترقی کو روکنا اور ایران کی بین الاقوامی سلامتی کے معاملات میں مداخلت کی روک تھام ہے۔ ان پابندیوں کے تحت، امریکہ میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور امریکی اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ اقدام...
    اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ، آن لائن رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا۔  حکومت خیبر پختونخوا نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔ دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں تاکہ تمام سرکاری...
    4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔
    آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں...
    اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آ باد میں برطانوی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی سیکٹر میں حکومتی اقدامات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کو پاور سیکٹر میں اصلاحات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جو صارفین کے لئے ریلیف کا باعث ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کی مجموعی بجلی پیداوار کا 55 فیصد متبادل ذرائع سے حاصل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اگلے 10 سال تک درآمدی...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیض آباد، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل اور ٹریفک سست روی کا شکار رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روٹ لگنے کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں...
    ویب ڈیسک : اپنا گھر بنانے کے خواہمشند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی ، آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کردیا گیا اور دستک ایپ کے ذریعے ہاؤسنگ اسکیم کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ تمام ملازمین کو 25 مارچ تک رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبرپختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ آن لائن رجسٹریشن کررہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں...
    حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اسرائیل ان 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے الزام کے میں روک دی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں جاری جنگ بندی معاہدہ بحران کا شکار ہوا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی آج کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
    حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ان 620 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر شدید حملے شروع ہوجائیں گے، اسرائیل واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے...
    ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا ہے کہ اس کے عہدے دار اب یہ طے کریں گے کہ کون سا خبررساں ادارہ باقاعدگی سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج کر سکتا ہے۔یہ اقدام ایک صدی پرانی اس روایت میں ایک بڑی تبدیلی ہے جس میں آزادانہ طور پر منتخب نیوز ایجنسیاں صدر کی کوریج کرتی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ اس عمل سے صدر کی کوریج کرنے والے گروپ میں شامل روایتی میڈیا کو تبدیل کیا جائے گا اور اس گروپ میں براہ راست نشر کرنے والی کچھ سروسز کو بھی جگہ دی جائے گی۔ لیویٹ نے اسے پریس کے پول( گروپ) میں جدت لانے کا عمل قرار دیتے ہوئے...