غزہ سے اظہار یکجہتی، تاجر برادری کا پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی:
فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں پاکستان بھر کی تاجر برادری نے 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا اور تمام ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کریں گی۔
تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اپریل کا فیصلہ چاروں صوبوں کی تاجر تنظیموں اور آزاد کشمیر کی تنظیم کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹا دیں۔
تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا کہ فلسطین غزہ اور اقصیٰ کے عوام آج ظلم و زیادتی کا شکار ہیں، قبلہ اول کی حرمت کو نقصان پہنچ رہے، تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں اور ان کی بے حسی افسوس ناک ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایسٹر ؛ مسیحی برادری کیلئے چھٹی کا اعلان
سٹی 42 : سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقعہ پر مسیحی برادری کے لیئے چھٹی کا اعلان کردیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو ایسٹر منایا جائے گا۔
ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ مسیحی برادری کے ملازمین کے ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔
انتھونی نوید نے کہا کہ مسیحی برادری پیر کو ایسٹر منائے گی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز