کراچی: پولیس نے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اینٹی کرپشن کی کارروائی، کراچی پولیس کا سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت وصولی کے الزام میں شاہ لطیف تھانے کا سب انسپکٹر شاکر علی کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت میں لئے گئے 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن ملیر کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔