اسلام آباد ہائی کورٹ کا شادی ہالز اورمارکیوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی ای) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیاہے جس میں سماعت اکیس اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین 15 روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ آئندہ سماعت تک فریقین کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے 16 اگست2023 کو احکامات جاری کیے گئے۔ متعلقہ قانون میں ترمیم سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا
سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی اپنے خلاف نو مئی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے کیس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
فواد چوہدری نے کہا میرے خلاف نومئی پر 35 مقدمات ہیں، ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تو بینچ نے کہا ہم صرف اپنی رجسٹری کی حد تک فیصلہ کرسکتے ہیں، میرے مقدمات ملتان ،فیصل آباد لاہور برانچز میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کی چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت ایسے مقدمات میں ممکن نہیں، پراسیکیوشن لوگوں کو سزائیں دلوانے سے زیادہ رگڑنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا میرے خیال سے ہم صرف کیس کی حد تک رہیں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔