فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی؛ 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سٹی 42 : انجمن تاجران راولپنڈی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 26اپریل کو راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
صدر انجمن تاجران پنجاب شرجیل میر نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی میں شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے، آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر فلسطینیوں کے حق میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کا اخلاقی فرض ہے ۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
26اپریل کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجر شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے۔
تاجر تنظیموں نے اجلاس میں 26 اپریل کو ہڑتال کا فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سے اظہار
پڑھیں:
تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہوگا۔ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خالی نشست پر انتخاب کیلئے پبلک نوٹس 17 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 اپریل سے 19 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔