2025-03-12@12:07:43 GMT
تلاش کی گنتی: 24975
«جائیدادوں کی»:
وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں سخت ہدایت کی ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، سخت کارروائی کی جائے. دشمن کا کیک کی طرح پاکستان کو کاٹنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔جعفر ایکسرپریس حملے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے پرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے. سخت کارروائی کی جائے. دہشت گرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائی کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثرقائم کرنا ہے. ملک دشمن عناصر...
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لائسنس کے بغیر شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا. محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے شیر بھی برآمد کرلیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ کارروائی کے دوران اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ملزم اظہر محمود کو گرفتار اور شیر برآمد کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شیر کے ساتھ تصویر لگائی تھی. جس کے خلاف شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات کو شکایات کیں .جس پر اس کے خلاف ایک روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شہری اظہر محمود کی شیر کے ساتھ ویڈیوز سامنے آنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کارروائی کی۔ یاد...
بیجنگ: چین میں”سی پی سی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی تقریر کے اقتباسات”کی اشاعت اور تقسیم حال ہی میں کی گئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں نیشنل کانگریس کے بعد سے پارٹی کے طرز عمل نے ایک نیا روپ اختیار کیا ہے جسے عوام کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ پارٹی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی اہم تقاریر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کا مضبوط قائدانہ مرکز رہے گی اور چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دے گی۔ یہ کتاب 130...
بیجنگ :نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن سے موصول اطلاعات کے مطابق 2024 میں، چین نے 100 ملین مو سے زائد رقبے پر زمینی سبزہ کاری کے ہدف کو مکمل کیا ہے . اس وقت چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہے، جنگلاتی ذخیرہ 20 ارب مکعب میٹر سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے، گھاس کے میدانوں میں سبزے کی کوریج 50 فیصد سے زیادہ پر مستحکم ہے اور مصنوعی جنگلات کا رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے محکمے کے ڈائریکٹر چانگ لی مینگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، ایڈمنسٹریشن نے...
بیجنگ :چین کے سالانہ دو اجلاس دنیا کے لئے ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا مشاہدہ کرنے کا ایک اہم دریچہ ہیں۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں نمائندوں نے رائے شماری سے ” چین کی قومی عوامی کانگریس اور تمام سطحوں پر مقامی عوامی کانگریسز کے نمائندوں کے حوالے سے قانون “میں ترمیم کا فیصلہ کیا ، جو جمہوریت کی اس طرز کو سمجھنے کے لیے ایک نئی عملی مثال پیش کرتا ہے۔ چین میں عوامی کانگریس کے نمائندے حکمران جماعت اور ریاست اور عوام کے درمیان “پل” کا کردار ادا کرتے ہیں ، جو قانون کے مطابق ریاستی طاقت کے استعمال میں عوام کی نمائندگی...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 306500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 262774 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 240884 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 2915 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...

پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس‘پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاذپر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدررانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے منتخب ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری شکیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا اجلاس کے شرکا نے ایجنڈا کے نکات بارے اپنی آراءدیں اورمتفقہ طورپر درج ذیل فیصلے کیے گیے صدرانا محمد عظیم نے پیکا ایکٹ کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو بتایا کہ صحافیوں کے ایک گروہ نے حکومت سے ساز باز کر کے فنڈنگ لی ہے کہ وہ...
ویب ڈیسک : دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی جانب سے میڈیا چینلز پر انٹرویوز دیے جارہے ہیں، جس میں انہوں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے۔ جعفر ایکسپریس کے زندہ بچ جانے والے مسافروں نے دہشت گردوں کے حملے کو قیامت کی گھڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دھماکا ہوا، ٹرین رک گئی، پھر شدید فائرنگ ہوتی رہی۔ ایک مسافر نے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ہر طرف چیخ و پکار تھی، ہم سب جان بچانے کے لیے ٹرین کے فرش پر لیٹ گئے تھے اور پھر اسی دوران فائرنگ کے ساتھ دھماکے ہوئے، جس کے بعد ٹرین رک گئی۔ مسافر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس میں36وکلاءکے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کرتے ہوئے ڈسچارج کردیا ہے مقدمے کی سماعت کے دوران وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میںبیا ن حلفی جمع کروائے. عدالت نے تمام 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کاروائی ختم کرتے ہوئے تمام وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا یا قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، سینئر قانون دان بابر اعوان اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی نے...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) اسرائیلی آبادکاروں نے اسلحہ کے زور پر وادی اردن میں بدو برادری کی15سو بھیڑیں اٹھاکرلے گئے وادی اردن میں یہ حالیہ سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے جس میں علاقے میں بدوﺅں پر حملہ کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے شمال میں عین العوجا کے قریب ہونے والے واقعے کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہے متاثرہ عرب بدوہانی زاید نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب...
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بھارتی میڈیا بی ایل اے پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے مذمت کی ہے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا بیان: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا۔ ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ آج وقفہ سوالات مؤخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ بلوچستان پر بات ہورہی ہے اور حکومتی اراکین گپ شپ کررہے ہیں۔ پچاس سو دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں؟ دہشتگردوں کو کس نے...

آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورے پر آئے اسٹاف مشن کے ساتھ پالیسی مذاکرات جاری رہیں اور چند ہفتوں میں تقریباً ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے لیے پالیسی مذاکرات کیے جاسکیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے وعدوں کے باوجود صنعتی سی پی پیز کو قدرتی گیس یا مائع قدرتی گیس یا دونوں کی فراہمی پر ”گرڈ لیوی“ پر...
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام”پہچان“ جاری، 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیگ سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز کے قیام کی منظوری آئی بی ای...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے صوبہ بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یر غمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔بد ھ کے روز انہوں نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و امان کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔ Post Views: 1
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائرکی گئی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی آئی او کو باقاعدہ ہدایات دیں کہ...

پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو پھلنے پھولنے میں مدد کے لیے سمارٹ لیپیڈری آلات متعارف کرائے جا رہے ہیں.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ترین سمارٹ لیپیڈری آلات کا تعارف کارکردگی میں اضافہ کرے گا قیمتی پتھروں کے معیار کو بہتر بنائے گا اور صنعت کی عالمی مسابقت کو آگے بڑھائے گا قیمتی پتھروں کی آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ معمور خان نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ جواہرات پاکستان کی ایک قیمتی برآمدی شے ہیں ملک قیمتی پتھروں سے مالا مال ہے لیکن پرانے آلات، جدید ٹیکنالوجی تک محدود رسائی اور معیاری کاری کی عدم موجودگی نے پاکستان کو اچھی کمائی سے محروم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن اپنے مقامی اور بین الاقوامی...

پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )پائیدار شمسی توانائی کی ترقی کے لیے لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی نے عام طور پر شمسی پینل استعمال کرنے والے صارفین کو اپنی بجلی پیدا کرنے اور اضافی توانائی کو گرڈ میں واپس کرنے کی اجازت دی ہے بدلے میں وہ کریڈٹ حاصل کرتے ہیں جو ان کے بجلی کے بلوں کو پورا کرتے ہیں اس نظام نے خاص طور پر نو بڑے شہروں میں نمایاں ترقی دیکھی ہے جہاں نیٹ میٹرنگ کے 80فیصد صارفین رہتے ہیں تاہم نیٹ میٹرنگ کے فوائد...
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین نے امریکی تجویز پر 30 دن کی جنگ بندی کو تسلیم کر لیا اور روس کے ساتھ فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے یوکرین کے مثبت ردعمل کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد کی بحالی کا اعلان کیا اور اس جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے.(جاری ہے) جدہ میں ہونے والی اہم مذاکرات میں اعلی امریکی اوریوکرینی نمائندوں نے شرکت کی وفود کی سطح پر ملاقاتوں کے علاوہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو‘یوکرینی صدرزلینسکی نے سعودی ولی عہدپرنس سلمان بن محمد سے بھی ملاقاتیں کیںامریکا کی جانب سے فضائی اور سمندری حملوں...
اپنے بیان میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کی جانب سے ہر مسئلے کا حل طاقت کے استعمال سے کرنے کے نتیجے میں آج ملک شدید سیاسی، معاشی اور سیکورٹی مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے، سول اور سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے سمیت درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ، سیکورٹی ادارے عوام کو ”سب ٹھیک ہے“ کی خبریں سناتے رہے، لیکن بلوچستان اور کے پی دہشتگردی کی آگ میں جل رہے ہیں، معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ...
حکومت کو فوری طور پر صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑگیا اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کو کم کرنا پڑا ہے، تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورے پر آئے اسٹاف مشن کے ساتھ پالیسی مذاکرات جاری رہیں اور چند ہفتوں میں تقریباً ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے لیے پالیسی مذاکرات کیے جاسکیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے وعدوں کے باوجود صنعتی سی پی پیز کو قدرتی گیس یا مائع قدرتی گیس یا دونوں کی فراہمی پر ’گرڈ لیوی‘ پر...
اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شام کے ابتر حالات کے ذمہ دار ترکی اور عرب ممالک ہیں، شام کے ایک تہائی حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے، ترکیہ کے صدر کیوں نہیں اسرائیل کو روک رہے، کیونکہ یہ اسرائیل سے ملے ہوئے ہیں، ان کا اسلحہ اور بمباری صرف مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہے۔ پاکستان کے سیاسی حالات بھی ابتر ہیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہر حال میں نیوٹرل ہونا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین...
اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ روزہ نفس کی تطہیر اور محاسبہ و تہذیب کے مواقع فراہم کرتا ہے، اعتکاف میں شیخ الاسلام ”عشق الٰہی و لذت توحید“ کے موضوع پر روزانہ خطاب کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے۔ روزہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اللہ کے لئے اختیار کی گئی خلوت نشینی نفس کی تطہیر،محاسبہ اور تہذیب کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سرخ ٹیسلا ماڈل ایکس خرید کر ایلون مسک کی گرتی ہوئی کمپنی کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ یہ خریداری وائٹ ہاؤس کے ساوتھ لان میں ایک شاندار تقریب کے دوران کی گئی، جس میں ٹیسلا کے دیگر ماڈلز، بشمول سائبر ٹرک، بھی نمائش کے لیے موجود تھے۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کو "محب وطن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی حمایت میں یہ گاڑی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ گاڑی کسی رعایت کے بغیر خرید رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی جانبداری کا تاثر نہ جائے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیسلا کے شیئرز میں 15 فیصد کی...
آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2915ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 2لاکھ 62ہزار 774روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آئینی بینچ کے روبرو دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر طلحہ عباسی نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ امپورٹرز کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔ ایف آئی...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ری اینشورنس کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی گارڈر کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، پی اے سی میں وزارت کامرس ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبر نوید قمر نے اجلاس میں بیٹھنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ چونکہ آڈٹ اعتراضات میری وزارت کے وقت ہیں اس لیے اس میں بیٹھنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے نوید قمر سے اجلاس میں بیٹھنے کی درخواست کی تاہم نوید قمر معذرت کرکے اجلاس سے چلے گئے۔ اجلاس میں 5 سال سے 2...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 فروری 2021 کو چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں ملوث وکلا کے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے گئے۔ عدالت نے تمام 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے تمام وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، سینئر قانون دان بابر اعوان اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار عدالت میں پیش ہوئے۔ ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی نے کہا کہ 2021 کا کیس ہے، آخری سماعت پر...
قومی اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال پر بات کرلینا۔...
کراچی میں خسرہ پھر زور پکڑ گیا، سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل کرا دیے گئے، سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال نیپا کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے بھرگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی خسرہ کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ درجنوں بچے داخل کرائے جاچکے ہیں۔ سندھ انفکشس ڈیزیزز ہسپتال کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے فُل ہوگیا، ہسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 17 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 8 بچے ایک سال سے کم عمر کے ہیں۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بھی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں پہنچ رہے ہیں اور روزانہ خسرہ...
امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن کو ایک بار پھر خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکا نے ایک بار پھر غیر قانونی تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود ہی امریکا سے واپس چلے جائیں۔ یہ بات ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن خود ہی امریکا سے واپس چلے جائیں، امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی تاریخی ملک بدری جاری ہے۔ امریکی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی اصلاحات...
قاہرہ: مصر کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، اور شرعی قانون اس کے لیے کسی اضافی جواز کا تقاضا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی ترغیب دے اور اس میں اس کا ساتھ دے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح عمل ہے، جو نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ شریعت میں اس کی اجازت انصاف کی شرط پر دی گئی ہے، اور ہر مرد...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ہم کے پی میں اقتدار میں آئے تو خزانے میں 15 دن کی تنخواہ پڑی تھی اور اب 150 ارب روپے سرپلس موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت خزانے میں صرف 15 دن کی تنخواہ کے پیسے باقی تھے،اب خزانے میں 150...
ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
چین کی بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے صوبہ بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یر غمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔بدھ کے روز انہوں نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کیکارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و...
دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد کی خریداری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ سال دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے کرنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے پاکستانی ساتویں نمبر پر تھے۔دبئی کی پراپرٹی کنسلٹنسی بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ یو اے ای کے ڈویلپر ڈاماک کے مطابق رواں سال دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 5 سے 8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ جبکہ پام جمیرا...
محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے لیے26 مارچ کو تنخواہیں دے دیں جائیں،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلق محکموں کو ارسال کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔
منگل کے روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا گیا جس میں تقریباً 400 افراد سوار تھے جنہیں دہشتگردوں نے یرغمال بنالیا۔ اس وقت فورسز کی جانب سے مذکورہ ٹرین کے مسافروں کو باحفاظت دہشتگردوں سے رہا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور 100 سے زائد مسافر چھڑالیے گئے ہیں۔ تاہم یہ واقعہ دنیا میں مسافر ٹرینوں کو ہائی جیک کرنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر میں ٹرین ہائی جیک کرنے کے 5 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہلا واقعہ 1923 میں لینچینگ چین میں پیش آیا جب سابق فوجیوں کے ’شنگھائی گرین گینگ‘نے ایک ٹرین کو 25 مغربی ممالک کے شہریوں اور ایک امریکی سنیٹیر کی بیٹی سمیت ...
لندن: برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے...
ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی ضلع چکوال میں راجیان آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بحال ہوگئی۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل کے کنویں کی بحالی ممکن ہوئی، را جیان 11 کنویں سے یومیہ 1000 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق راجیان آئل فیلڈ 100 فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔ Post Views: 1
موڈیز کا پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف، ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک کو مثبت کیا گیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ...
بھارتی کپتان روہت شرما کے بھولنے کی عادت دن بدن پختہ ہونے لگی۔ ماضی میں آئی فون اور کبھی پاسپورٹ بھول جانیوالے شرما اب چیمپئینز ٹرافی ہی بھول گئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہت شرما پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو بھول کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی بھولنے کی عادت کے سبب پہلے ہی بدنام ہیں، کبھی مناسب وقت پر مناسب الفاظ کا استعمال بھول جاتے ہیں تو کبھی اپنا آئی فون اور پاسپورٹ تک بھول جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 برس قبل ایشیاکپ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان سری لنکا سے واپس بھارت جانے کے...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست نہیں ہے صدر پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، صدر کی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا، ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، آج وقفہ سوالات موخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے، بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہر بات ہورہی ہے اور حکومتی اراکین گپ شپ کررہے ہیں، پچاس سو دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں، دہشتگردوں کو کس نے اکٹھا...
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو فعال بنانے کے لیے اہم پیش رفت، صدر مملکت نے تمام صوبوں اور وفاق سے ایک، ایک ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پیمرا میں پانچ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی، جس کے تحت صباحت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ، افتخار فردوس کو خیبرپختونخوا، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان اور ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو وفاقی دارالحکومت سے پیمرا کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے ممبران کی مدت چار سال ہوگی اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے دوران 2023-24 میں مارکیٹ سروے کے بغیر رائس ملز کے پلانٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں پلانٹس کی فروخت سے 1 کروڑ 83 لاکھ کے نقصان کے آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ رکن کمیٹی حسنین طارق نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ کیا مارکیٹ ویلیوایشن کرائی گئی تھی، جس پر سیکریٹری تجارت نے جواب دیا کہ 6 رائس پلانٹس تھے جن کی مارکیٹ ویلیو ایشن نہیں کرائی گئی۔ ید حسنین طارق نے کہا کہ ویلیو ایشن کے بغیر رائس پلانٹس کی فروخت غیر قانونی تھی، یہ عوامی پیسہ تھا وہ اثاثے اس ملک کے تھے، اس غیر قانونی معاملے پر انکوائری کرائی...
راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.960 کلو گرام آئس برآمد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ Post Views: 1
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کے لیے 25 لاکھ 38 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار نے مفت سولر سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیں گے جبکہ قرعہ اندازی کے بعد احساس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم میں 585 واٹ سولر پلیٹ، ایک بیٹری، 3 بلب اور 2 پنکھے شامل ہیں۔ جبکہ سسٹم میں انورٹر کی جگہ ایک چارجر دیا جائے گا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت اسفندیار نے...
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے کا ایک اور مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔ حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں...
سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے...

اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباﺅپڑا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو پس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں جنہیں دہشتگردوں سے بازیاب کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یرغمال مسافروں مین خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے، کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروالیا جائے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔ نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور...
سندھ ہائیکورٹ نے کمسن بچی کے ساتھ زبردستی شادی اور زیادتی کا مقدمے میں ملزمان کی بریت کیخلاف درخواست فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کمسن بچی کے ساتھ زبردستی شادی اور زیادتی کا مقدمے میں ملزمان کی بریت کیخلاف متاثرہ بچی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے مرکزی ملزم عمران سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ 2019 میں کمسن بچی کی اس کی خالہ نے ملزم سے شادی کروائی۔ بچی کی اس وقت عمر 13 سال تھی۔ بچی وہاں سے موقع پاکر بھاگ نکلی اور مقدمہ درج کروایا۔ متاثرہ بچی نے عدالت کے روبرو بیان بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ فیملی کورٹ نے بچی کے نکاح...
کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔ بغیر کسی تصدیق کے من گھڑت خبروں اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی غلط معلومات کو پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت جعلی اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم تیز کر دی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے براہِ راست لی اور...
اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر پولیس فائل اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ساحر حسن کو زبردستی مصطفیٰ کیس سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ یہ کیس الگ ہے۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کیلئے درخواست تو آئینی بینچ کے پاس جانا چاہیے ؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست ضمانت ریگولر بینچ سن سکتی ہے۔ پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی...
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچ نہیں اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سیاسی گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ہے، ملکی ترقی کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، سیاسی لانگ مارچوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اُڑان پاکستان میں نوجوانوں کا کردار کے حوالے سے تقریب ہوئی، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ سات سال بعد اس یونیورسٹی میں مخاطب ہوں ہمارا وژن 2025 یہی تھا کہ بہترین تعلمی ادارے قائم کرے، آج پاکستان کے 78 سال کا سفر مکمل ہوچکا ہے، ہم اگر آج اپنا مقابلہ خود سے...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) امریکی صدر ٹرمپ نے گولڈ کارڈ نامی امیگریشن اسکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض دولت مند غیر ملکی افراد امریکی شہریت بھی حاصل کرسکیں گے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام موجودہ ای بی فائیو ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس پر دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں۔(جاری ہے) اوول آفس میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ غیر ملکی شہری یہاں مزید دولت مند اور کامیاب ہوں گے، وہ یہاں...
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)ڈھاکہ کی عدالت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکائونٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ عدالت نے حسینہ واجد کے دھانمنڈی علاقے میں واقع گھر جسے سوداسدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں سمیت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکائونٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی)کی درخواست کے بعد یہ حکم جاری کیا، شیخ حسینہ کے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے 9 فیصد پر آ چکی ہے، آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسیلیٹر پر پاوں رکھ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اڑان پاکستان سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ ملک بنا تو وسائل نہیں تھے لیکن آج ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج 250 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہر صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کریں۔ان کا کہنا تھاکہ آج چین کی فی کس آمدنی 16 ہزار ڈالر اور ہماری فی کس آمدنی 1600 ڈالر ہے،...
پاکستان نے ’جموں کشمیر اتحاد المسلمین‘ اور ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کردہ 5 سالہ پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی ان دو تنظیموں پر غیر قانونی تنظیموں کے زُمرے میں پابندی لگائی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت معروف سیاسی اور مذہبی لیڈر میر واعظ عمر فاروق جبکہ جموں کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھنے والے مذہبی اور سیاسی قائد مولانا محمد عباس انصاری تھے جو 2022 میں اپنے انتقال تک اس جماعت کی قیادت کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ترجمان کے مطابق ان دو جماعتوں پر پابندیوں...
— فائل فوٹو ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ — جنگ فوٹو مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں اٹھائیس ارب...
مقبول اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ماضی میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر وہ شدید غصے میں آگئے۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں ’آج‘ ٹی وی‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دورانِ پروگرام انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے تجربے پر بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے، جہاں عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔ شوٹنگ کے وقت ہدایت کار نے...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار بولر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیے جائیں گے۔ بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟ رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی کارحجان برقراررہا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 6مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.63فیصدکم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح چھ مارچ کوختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈ...
اقوام متحدہ نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت کرکے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم نے مسافر ٹرین کے واقعے کی رپورٹس دیکھیں، ہم یقیناً یرغمال بنائے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں رہا کریں۔ ترجمان سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: جعفر ایکسپریس کو آزاد کرانے کے لیے فورسز کا...
ویب ڈیسک: الیکشن میں کیس کی کیس کے دوران پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل پی پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے...

اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام...
لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
اسلام آباد: آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی ہائی کورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وکلا کی جانب سے ہائی کورٹس میں مقدمات زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ وکلا نے بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہیں۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس...
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں کئی ملزمان ہیں کسی ایک کی ضمانت سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج کیس میں شیرافضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرافضل مروت کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ ہر ایف آئی آر میں 50،50 ملزمان ہیں۔ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ ہم نے ضمانت بعد از گرفتاری بڑی مشکل سے نمٹائی۔ ایک آدھ ضمانت پر فیصلہ سنانے سے عدالت کا مائنڈ ڈسکلوز ہوسکتا ہے۔ شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا...
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکولوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں آگاہی شامل کرنے کی سفارش کردی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت اور جسمانی حدود کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جماعتوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں معلومات شامل کرنے سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا جس سے وہ نامناسب رویے کو پہچان سکیں گے اور بروقت رپورٹ کر سکیں گے۔ والدین اور اساتذہ کو بھی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو میں کیپٹل ٹاک کے خصوصی شو میں فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے شرکت کی۔سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں نہ صرف تعلیم اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے۔محی الدین احمد وانی نے دوران شو انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فوادچودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف...
پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علوہ حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا جاچکا ہے جس سے 50 ارب روپے...

اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فواد چودھری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے...