2025-02-11@07:09:03 GMT
تلاش کی گنتی: 57

«ایک سینٹ کا سکہ»:

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا، پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اعلان اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’بہت طویل عرصے سے امریکا ایک سینٹ کے ایسے سکے بنا رہا ہے جن کی قیمت 2 سینٹ سے زیادہ ہے۔ یہ بہت فضول ہے! میں نے اپنے سیکرٹری آف یو ایس ٹریژری کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سکوں کی پیداوار بند کر دیں۔ آئیے اپنے عظیم قوم...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے لاہور میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ہم پر لاکھوں مہاجرین کا بوجھ تھا، وہ ملک جس نے صفر سے آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے اقدامات ضروری ہیں، عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، پاکستان آج دوبارہ ٹرن آراؤنڈ پر آگیا...
    کراچی: اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں اور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔  پیر کی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس آفس میں تعینات کانسٹیبل سراج اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان اور کانسٹیبل سراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق...
    مالی:  افریقہ کے مشرقی شہر گاؤ میں ایک خوفناک حملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  مالی کی فوج کے ترجمان نے کہاکہ   انتہاپسندوں نے ایک سرکاری وفد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فوج کی سیکیورٹی میں سفر کر رہا تھا، اس حملے میں 25 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوئے جبکہ مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ واقعہ گاؤ سے 30 کلومیٹر دور کوبے گاؤں کے قریب پیش آیا، جو ایک عرصے سے داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔  فوج نے جوابی کارروائی میں 19 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،...
    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود کرپشن پر جیلوں میں بند ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف  کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا ، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی ہے اس لیے یوم سیاہ منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا جتنی کرسیاں اس جلسہ میں تھیں اتنے لوگ پوری پی ٹی آئی یوم...
    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھی بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فارم حاصل نہ کرسکے۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لیںڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تاہم بابراعظم کی اننگز محض 23 گیندوں پر 10 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہیں ایک مرتبہ پھر مائیکل بریسویل نے اپنا شکار بنایا، اس سے قبل کیوی بالر نے ون ڈے انٹرنیشنل اورٹیسٹ فارمیٹ میں ایک، ایک جبکہ ٹی20 میں 4 بار بابراعظم کی وکٹ حاصل کی ہے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم، فخر زمان کیساتھ اوپننگ کیلئے آئے تاہم وہ...
    اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جواسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے، ایک سال پہلے حالات دیکھ لیں آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت ہنگامہ تھا امریکی صدر ٹرمپ آئے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان باہر آجائیں گے لیکن ٹرمپ بھی آگیا مگر ان کا کچھ نہیں بنا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ایسے احتجاج پنجاب،سندھ یا بلوچستان میں نظرکیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کی قیادت دیگرتین صوبوں میں نظرکیوں نہیں آتی؟ اگرپرامن احتجاج کیے جائیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں، ان کا ہرجلوس اوراحتجاج پرتشدد ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی یا 26 نومبردوہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گنڈاپور کا بیان ہے کہ ان کے 99 فیصد مطالبات منظورہوگئے ہیں، اگرپی ٹی آئی کے 99 فیصد مطالبات منظورہوگئے ہیں...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، طلال چوہدریطلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں بات دلیل سے ہوتی ہے، وزنی دلیل مخالف کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے تدارک اور مضبوط مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سی پی اے پہلی مشترکہ علاقائی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ،قانون سازی کیلئے مصنوعی ذہانت کے پہلو پر نظر رکھنا ہوگی،منتخب نمائندوں کا عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہوتا ہے،پاکستان خصوصا لاہور مہمان نوازی کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتا ہے ، کانفرنس ہمارے درمیان مزید مضبوط تعاون اور دیرپا دوستی کی بنیاد رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے خواتین کے لباس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سلمان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سلمان خان نے انٹرویو میں خواتین کے لباس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کا جسم جتنا ڈھکا رہے اتنا اچھا ہے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ سلمان خان ’’آپ کی عدالت‘‘ پروگرام میں شریک تھے، جب میزبان نے ان سے یہ سوال کیا کہ انہوں نے اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے قافلے کی صورت میں کل اسلام آباد روانگی کا اعلان کردیا۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آج حالات دو ہزار سات سے بھی زیادہ خراب ہیں، اس وقت ایک چیف جسٹس کا سوال تھا، آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ایک بڑی اکثریت ترامیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سمجھتی ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک چلنے والی ہے، یہ تحریک اس ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے ہے۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے ذریعے مرضی کے...
    مشہور اسکرین رائٹر داراب فاروقی نے بالی ووڈ میں اسکرین رائٹرز کے ساتھ ہونے والے استحصال پر شدید تنقید کی ہے۔  انہوں نے ایک تفصیلی ٹوئٹر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ لکھاریوں کو مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا اور انہیں اپنے پیسوں کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ داراب فاروقی کے مطابق، بالی ووڈ میں رائٹرز کو معاہدہ سائن کرنے پر صرف 10 فیصد رقم دی جاتی ہے، جس کے بعد انہیں پوری اسکرپٹ مکمل کرنا پڑتی ہے۔ پھر اگر اسکرپٹ منظور ہو جائے، تو مزید دس یا بیس فیصد ملتا ہے۔ بقیہ ادائیگی تبھی ممکن ہے جب اداکار سائن کرے اور فلم بننے لگے، اور اکثر پروجیکٹس تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو جاتے ہیں۔ داراب نے مزید...
    کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی اور آپریشنل تیاری...
    سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے ان کا کہنا ہے کہ دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے۔ ڈرامہ سیریل "دوریاں" اور "بےرنگ" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دعا زہرہ نے حال ہی میں پروگرام "دی نائٹ شو ود ایاز سموں" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی، کرکٹ اور اپنے کرش سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اس میں خوش ہیں، کیونکہ وہ "ڈائریکٹ نکاح" پر یقین رکھتی ہیں۔ اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کے ساتھ ایماندار ہو،...
    ویب ڈیسک:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، یہ پیچیدہ بیماری کئی عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ کینسر 36 اقسام پر مشتمل ایک موذی اور پیچیدہ مرض ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ تمباکو و شراب نوشی، موٹاپے اور فضائی آلودگی عام ہونے کو اس کا بنیادی سبب بتایا گیا ہے، پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آتے ہیں، ان میں سے 70...
    پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
    رنگپور: مظفرگڑھ  کے مقامی قصبے رنگپور میں ایک خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پراپنے بھائیوں سمیت 7افراد پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئےموقف اختیار کیا ہےکہ ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا گوبر چوری کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا  تھا کہ چوری شدہ گوبر کا ٹرک بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوکھا مقدمہ تھا جس کو درج کرنا لازمی تھا، پولیس نے بھی اپنی ذمہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کرلیں تورہا ہوجائیں گے مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں. ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم کو کہاتھا کہ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والوں کوکہیں یہ ٹھیک نہیں ہے عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
    جبیل میں سابک کے زیراہتمام ( ایس ٹی ایم 2025 ) نمائش کا منظر سعودی عرب کے انڈسٹریل شہرالجبیل میں صنعتی ادارہ سابک کی طرف سے ایس ٹی ایم 2025 کے نام سے ایک عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا مقصد دنیا میں مختلف قسم کے صنعتی پیداوارکو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور اپنے کاروبارکودوسروں سے متعارف کرانا ہے۔ نمائش میں موجود حارسکوکمپنی کے سی ای او ریاض عارف کا کہنا تھا کہ یہ نمائش کاروباری حضرات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاکستان میں بھی...
    صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سال کے صارم کے اغواء زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر صارم کی بلڈنگ میں فلیٹس کی تلاشی لی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شواہد سے متعلق اطلاع ملنے پر تفتیش حکام تلاشی لینے کےلیے پہنچے اور رہائشی عمارت میں کچھ فلیٹوں کی تلاشی لی گئی۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ رہائشی افراد کے فنگر پرنٹس کے نمونے بھی لیے گئے، تاہم  کوئی گرفتاری عمل...
    بلوچستان کے 25 اضلاع میں اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہونے والا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اتوار کو بلوچستان کے 25 اضلاع کی 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی جس کے لیے مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 50 جنرل وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابی عمل میں کل 167 امیدواروں نے حصہ لیا۔ لوکل باڈیزالیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4, 4جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ کوہلو اورکچھی میں 3, 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2, 2جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنیوالے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں پہلی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنے والے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسرائیلی فوج نے...
    — فائل فوٹو ترجمان الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کیس کے فیصلے پر بیان جاری کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس ہے، ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کے اپنے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تبصرہ نگار رائے دینے سے قبل کم از کم ایک دفعہ فیصلہ غور سے پڑھ لیں، تبصرہ نگار پھر فیصلہ کریں کہ کون سا ادارہ جانب دار ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے (3) اختیار دیتا ہے کہ اسپیکر سے ڈکلیئریشن کی وصولی کے (30) دن میں فیصلہ کرے، ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے عادل بازئی آزاد امیدوار کی...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا، سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین پاؤنڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا۔...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔
    امریکی ارب پتی آجر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکا میں چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی بلا جواز ہے کیونکہ ایسا کرنا اظہارِ رائے کی آزادی کے منافی ہے تاہم چین کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی بھی ہٹائی جانی چاہیے۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی کی توثیق اچھی بات نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اظہارِ رائے کی بنیادی آزادی کی نفی ہوتی ہے مگر چین کی حکومت کو بھی تو اپنی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہ بھی کروڑوں چینی...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو جمعرات کی صبح ممبئی کے علاقے لنکنگ روڈ پر ایک رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا۔ اداکار پر ان کے گھر میں چوری کے دوران بار بار چاقو کے وار کیے گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی اور رکشہ روکنے کا کہا۔ وہ اداکار کو ان کے گھر کے گیٹ سے اسپتال لے جانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ڈرائیور کو ابتدا میں معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ بھجن سنگھ رانا کے مطابق، ’وہ سفید قمیض پہنے ہوئے تھے جو خون سے بھری ہوئی تھی، ان کے ساتھ ایک بچہ...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد ’بند لفافے ‘ کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔واضح رہے کہ 17جنوری کو عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمے کا مقصد محض پروپیگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو...
    آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک شاکا قلندرز کی ٹیم کا محمد ندیم اور دیگر آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میںمزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔پہلے میچ میں شاکاکلب نے فرینڈز کلب کوسات وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں میر فتح نے شاکا قلندرز کوآٹھ رنز سے ہرا دیا ،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کھیلے گئے،پہلے میچ میں فرینڈز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر123رنز اسکور کئے ،حسن علی نے53،فہد نے24اور الیان نے11رنز بنائے ۔شاکا کلب کی جانب سے نعمان نے21رنز دے کر تین جبکہ ظہور اور ولید نے دو...
    کراچی: ڈیفنس مین کورنگی روڈ قیوم آباد جانے والے ٹریک پر فیز ون گولڈ مارک کے قریب سوزوکی پک اپ اور کار کے درمیان تصادم میں دونوں گاڑیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک  شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ایدھی و چھیپا کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا، زخمی ہونے والے آپس میں رشتے دار بتائے جارہے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی 28 سالہ حماد زخموں کی...
    پاکستانی اداکار گوہر رشید جو اپنی بہترین اداکاری اور متاثر کن کرداروں کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ ’میرے یار کی شادی‘ کے ذریعے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔  ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ کچھ دن قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،...
    لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔ زرائع کے مطابق آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے’امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی’ بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔ ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے...
    تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے 44 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے 6 روز قبل تمام ممالک کے حکام کو لاپتا کشتی کے بارے میں...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کے پی کا ایک ٹرائیکا ہے جس میں تین لوگ آتے ہیں، مولانا فضل الرحمن، علی امین گنڈاپور ہیں اور وہاں کے گورنر فیصل کریم کنڈی ہیں، اتفاق سے یہ تینوں ایک ہی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں، جب ایک ہی علاقے کے سیاستدان ہوتے ہیں تو انھوں نے محاذ گرم رکھنا ہوتا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمن سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ٹھیک مطالبہ کر رہے ہیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ جو حالات ہو چکے ہیں اگر ہم دیوار پر لکھا ہوا نہیں پڑھ سکتے تو پھر کیا...
    ویب ڈیسک:  لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ایک ہزار دس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے جبکہ ملک کی معیشت لڑکھڑا رہی ہے ،آئی ایم ایف بار بار اخراجات کم کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اس کے باوجود ایک ہزار دس گاڑیوں کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ کردینا کونسی عقل مندی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ اشرافیہ اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے تیار نہیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ان کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے جبکہ ہمارے موجودہ حکمراں اشرافیہ کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جو ان...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری بورڈ کے چیئرمین پنڈت وشنو راجوریا نےبرہمن برادری کے جوڑوں کو 4 بچے پیدا کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ پنڈت وشنو راجوریا پرشورام کلیان بورڈ کے صدر ہیں اور ریاستی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اندور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہم نے اپنے خاندانوں پر کم توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں:’ کیا بلی کے بچوں کو میرے بچے سمجھا جاسکتا ہے؟‘ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ ہم بوڑھوں سے...
    اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ اسلام تائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، آج ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی کیسز میں تاخیری حربہ ان کا وتیرہ ہے جس میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے، جس سے بانیٔ پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹرسٹ پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمے میں...
    طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے: ملالہ یوسفزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ ان کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا...
     نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ  پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ان  کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا اگر...
    اسلام آباد میں دو روزہ عالمی سکول گرلز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم نہ دینا اُن کو روشن مستقبل کے حصول سے روکتا ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ عالمی سکول گرلز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے اس کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔ رابطہ عالم اسلامی اور حکومت پاکستان کے زیرِاہتمام بین الاقوامی سکول گرلز کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت 150 بین الاقوامی شہرت کی...
    منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں آتش گیر مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق متاثرہ مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا، جہاں صبح سویرے آتش گیر مواد میں آگ لگنے کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں مکان اور اس سے ملحقہ مکان کی چھتیں گر گئیں، جس کے باعث قریبی مکان کی ایک خاتون اور بچی بھی ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئیں۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ اور رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا ہے۔ امدادی کارروائیاں مکمل...
    فوٹو: فائل  کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، آج بھی دونوں برادری کے لوگ تصفیہ کرنے کیلئے بیٹھے تھے، اس دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ہی طے کرنا ہے، پہلے بھی ایسی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں۔شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آئین ہی...
     کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے مزید 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار 2...
    ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں...
۱