اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا۔کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔
View this post on InstagramA post shared by Kübra Khan (@thekubism)
اداکار جوڑی کے نکاح سے قبل پاکستان میں ڈھولکی، گیم نائٹ اور پکنک بھی ہوچکی ہے جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ان کے دوستوں نے شرکت کی۔کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنا نکاح مکہ مکرمہ میں کیا جس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی کی۔اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اور گوہر رشید نے خانہ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جب کہ ایک اور تصویر میں دونوں کو حرم شریف میں ایک ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔کبریٰ اور گوہر رشید کا نکاح رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوا ہے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔انہوں نے لکھا کہ 70 ہزار فرشتے گواہ اور اللہ کی رحمت ہم پر بارش کی طرح برس رہی ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے 'قبول ہے' بھی لکھا۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور گوہر رشید گوہر رشید نے انہوں نے خان اور
پڑھیں:
میر پور خاص: جیل کوارٹر میں قتل ہوئی لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
— فائل فوٹومیر پور خاص کے جیل کوارٹر میں قتل ہونے والی 25 سالہ لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیڈی اہلکار کی سانس کی نالی میں خون پایا گیا، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور گہرے نشانات تھے۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو جیل کوارٹر سے لیڈی اہلکار کی پولیس یونیفارم میں پھندا لگی لاش ملی تھی۔
لیڈی اہلکار کے شوہر اور ایک جیل اہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے اور دونوں ملزمان گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔