Islam Times:
2025-03-13@00:19:38 GMT

شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف

لاہور:

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
  • جعفر ایکسپریس سانحہ ،وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
  • بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، وزیراعظم
  • جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف
  • ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، محمد شہباز شریف
  • بلاول کی ملاقات : وزیراعظم نے تفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ‘ تعاون کو سراہا 
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
  • شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہباز شریف