2025-02-26@11:13:17 GMT
تلاش کی گنتی: 657
«اداکار عمر شہزاد کی»:
بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ View...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں وزارت داخلہ کو دی جانے والی ضمنی گرانٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس میں وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 زیر غور آئی۔ وزارت داخلہ کے اکاؤنٹس کے جائزے کے دوران پی اے سی وزارت خزانہ کی نمائندے کے جواب سے غیر مطمئن نظر آئے جس پر پی اے سی نے فوری طور پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ کی 3 ارب گرانٹ لیپس ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ نوید قمر نے کہا کہ اگر رقم کی ضرورت نہیں ہوتی تو قومی اسمبلی...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ والدین کا لڑکیوں کا ضرورت سے زیادہ لاڈ کرنا ہے۔ ایک مارننگ شو کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل والدین اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں‘۔ بہروز سبزواری نے اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا ہے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری 2025)پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی، یہ انگوٹھی ایک دوست کی جانب سے دوست کیلئے ہے ایک تحفہ ہے،دودی خان نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے،راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات نے آج کل سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی اور...
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کیا ہے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگتی نظر آرہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے یہ...
مکہ میں نکاح کرنیوالے اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیامتعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیںپاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی دلہن سے متعلق متعدد افواہوں اور چہ مگوئیوں کے بعد نئی نویلی دلہن خود سامنے آ گئیں۔عمر شہزاد نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔عمر شہزاد نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر اہلیہ کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ مکہ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔ پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف بہت...
جاوید محمود تجزیہ نگار اور تبصرہ نگار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ نریندر مودی کا امریکہ کا حالیہ دورہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدے پر ثابت قدم ہیں کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی وسیع پیمانے پر ملک بدری کوجاری رکھا جائے گا۔ اب تک امریکہ نے تقریبا 18,000انڈین شہریوں کی نشاندہی کی ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ غیر قانونی راستوں سے امریکہ داخل ہوئے تھے، اپنے دورے کے دوران ایک موقع پہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ انڈیا امریکہ میں غیر قانونی طور پر موجود اپنے شہریوں کو واپس لے گا اور انسانی اسمگلنگ کے نظام...
کراچی: نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50 روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت...
گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ماڈل، اداکار عمر شہزاد نے بھی اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے متعلق مسجد الحرام سے عمرے کے دوران بتایا۔ عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں ایک خاتون ان کے ساتھ ہیں جن کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی شادی سے مطلع کیا تھا تاہم دلہن کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ جس سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تجسس بڑھ گیا اور سب تُکّے لگانے لگے تاہم کچھ کھوجی مداح ایک خبر بھی نکال لائے۔ سوشل میڈیا صارفین کی دور بین آنکھوں نے دیکھ لیا کہ اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اداکار کا بیٹا اشتہار متنازع کیوں پی ٹی آئی ڈیل شاہ محمود قریشی عمار مسعود مریم نواز منشیات کیس وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
امریکی فوجی اسکولوں میں 2007 میں شائع ہونے والی کتاب ;Freckleface Strawberry کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کتاب میں ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کے چہرے پر داغ اور بال سرخ رنگ کے ہیں۔ یہ معصوم لڑکی اپنے اس بدنما حلیے کو قبول کرنا سیکھتی ہے اور زندگی کے سفر میں کامیابیاں بٹورتی ہے۔ یہ کتاب ہالی ووڈ کی اداکارہ اور مصنفہ جولین مورے نے لکھی تھی۔ اس کتاب پر پابندی ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجی اسکولوں میں تمام کتابوں کا "مطابقتی جائزہ" لینے کی پالیسی کے تحت عائد کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کا مقصد اسکولوں کے تعلیمی مواد’’جنسی تفریق یا امتیازی مساوات‘‘ کی شناخت کرنا ہے۔ کتاب پر پابندی کے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)مصطفی عامر قتل کیس میں ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اور اب اس کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔ کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم ساحر حسن کی جانب سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ عدالت نے آج ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ساجد حسن کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس اور منشیات کی فراہمی دو الگ معاملات ہیں اور ان دونوں کو آپس میں جوڑنا اصل کیس سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔اداکار ساجد...
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لائف پارٹنر کیسا ہو اس بارے بھی انسٹاگرام لائیو سیشن میں کھل کر اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارہ سشمتا سین نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں صحیح شریکِ حیات کی تلاش کے بارے میں گفتگو کی، اس سے قبل میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں جب ایک مداح نے ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا تو سشمتا نے کہا، “مجھے بھی شادی کرنی ہے، لیکن شادی کے لائق کوئی ملنا چاہیے نا؟ ایسے تھوڑی...
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق اس علیحدگی کا سبب بنا ہے تاہم، گووندا یا سنیتا کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ پر 12 گھنٹےدیر سے پہنچنے والے گووندا اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟ چند ہفتے پہلے ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے...
منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل کمپلکس پہنچایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس نے کہا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا، پولیس نے ملزم ساحر خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی استدعا کو مسترد کردیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ساحر خان...
مصطفی عامر قتل کیس آئے دن نئی کروٹ لے رہا ہے، کسی کو امید نہیں تھی کہ معروف اداکار ساجد حسن کے فرزند کا نام بھی اس کیس سے جڑ جائے گا۔ ساجد حسن کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں جیسے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہمی سے متعلق اعتراف کرلیا ہے جبکہ ساحر حسن کی جانب سے اب تک ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔ ساجد حسن کے فرزند کو آج عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا ہے اور اب ساجد حسن یا ان کے وکلا کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ان کی ضمانت کرائی جائے اور ان...
کراچی:عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرکے عدالتی ریمانڈ پر انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔ دوسری طرف وکیل صفائی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ایس...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انہوں نے شادی کے بارے میں بھی کھل کر اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔ سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔ یہ بھی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح کیا اور اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گوہر رشید کے اب عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور انھوں نے بھی شادی کی اطلاع اور تصاویر مسجد الحرام سے ہی جاری کی ہیں۔ عمر شہزاد نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں سورہ النبا کی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے کہ لکھا کہ اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا۔ اداکار نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز۔ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے...
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بد امنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئے روز پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کو صوبے سے ملانے والی قومی شاہراہوں پر عسکریت پسند عناصر ناکہ بندی کرکے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ حالیہ چند عرصے کے دوران کالعدم تنظیموں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ رواں ماہ کے دوران 19 فروری کو کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر بارکھان کے علاقے رڑکن کے مقام پر کالعدم تنظیم کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی اس دوران کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کے شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں پہلے بس سے اتارا...
اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث پاکستانی ڈراموں میں نمایاں جگہ بنانے والی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں جلو افروز ہونے کی خبریں گردش ہیں۔ ان خبروں میں کس حد تک سچائی ہے اس پر اداکارہ نے تاحال لب کشائی نہیں کی ہے لیکن وہ مسلسل ایسے اشارے دے رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ بات بن رہی ہے۔ حال ہی میں دولجیت سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی خبریں بھی آ رہی تھیں اور گلوکار کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین دپیکا پڈوکون کے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاندار انٹری سین پر ریہرسل کی ہے۔ View this...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں معروف اداکار کا بیٹا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم ساحر حسن کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار مشہور اداکار کے بیٹے کے اہم انکشافات عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم ساحر حسن کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی آخری فلم لال سنگھ چڈھا نے باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی تھی 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم 1994 کی ہالی ووڈ کلاسک Forrest Gump کی ریمیک ہے جو کہ ٹام ہینکس نے پیش کی تھی۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ جب ان کی فلمیں نہیں چلتیں تو وہ ایک طرح کے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ ’جب میری فلمیں نہیں چلتیں تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔ فلم سازی مشکل ہے اور بعض اوقات چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ لال...
عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ”لویاپا“ کی باکس آفس پر ناکامی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ذاتی پراجیکٹس سے زیادہ جنید کی فلم کے بارے میں فکر مند تھے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں خوشی کپور کے ساتھ اپنی پہلی فلم ”لوویاپا“ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا۔ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہونے کے باوجود باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، جس سے نہ صرف مداحوں بلکہ جنید کے خاندان کو بھی مایوسی ہوئی۔ عامر خان، جو اپنی جذباتی گہرائی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی آخری فلم لال سنگھ چڈھا نے باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی تھی 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم 1994 کی ہالی ووڈ کلاسک Forrest Gump کی ریمیک ہے جو کہ ٹام ہینکس نے پیش کی تھی۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ جب ان کی فلمیں نہیں چلتیں تو وہ ایک طرح کے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ ’جب میری فلمیں نہیں چلتیں تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔ فلم سازی مشکل ہے اور بعض اوقات چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ لال سنگھ چڈھا میں میری پرفارمنس تھوڑی...
کراچی (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جسکے قبضے سے 50لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ اس گرفتاری کے بعد بزنس کمیونٹی، بیوروکریٹس اور شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کلاس...
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...
ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے...
لاہور: 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی۔ حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگ میں شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور اس سے جڑی مشکلات پر بات کی ہے۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے پانچ ماہ بعد یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی تھی اور انہیں اس صدمے کو قبول کرنے میں کافی وقت لگا۔ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے وقت لیا اور اب ایک مرتبہ پھر اپنے...
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور ’بگ باس 18‘ کی سابقہ امیدوار شلپا شیروڈکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شلپا نے بتایا کہ بالی ووڈ کو انہوں نے اپنی والدہ کے مشورے پر خیرباد کہہ کر شادی کر لی تھی اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ ہر کام کا وقت ہوتا ہے، اور جو کام وقت پر نہ ہو وہ بعد میں صرف پچھتاوے کا باعث بنتا ہے۔ شلپا نے کہا کہ ان کی والدہ کے مطابق وہ ان کی شادی کی عمر تھی...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد نئی تصاویر منظرعام پر آگئیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا گیا اور ان کی نئی زندگی کی شروعات کے لئے نیک خواہشات، دعائیں دی جارہی ہیں۔ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے جو بھی ڈرامہ یا فلم کی دیکھنے والوں نے اس کو سراہا اور اداکارہ کی ایکٹنگ سے محظوظ ہوئے۔ نیلم منیر نے جس عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے اسکا اسم گرامی محمد راشد ہے جن سے اداکارہ کی محبت کی شادی ہے، محمد راشد کوئی امیر ترین برنس مین نہیں، دبئی میں...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنی طبیعت ناسازی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مٹھی بھر دوائیوں کی تصویر بھی شیئر کردی۔ تفصیلا ت کے مطابق درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔ درِفشاں کو فینز ‘شبرا’ کے نام سے بھی پہچانتے ہیں جس کی وجہ انکا بلال عباس کے ساتھ کیا گیا ڈراما ‘عشقِ مرشد’ ہے جس میں دونوں کی نہ صرف منفرد اداکاری بلکہ جادوئی کیمسٹری کو بھی ناظرین کی جانبس ے پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ ان دنوں اپنے بھائی کی شادی کی تقریبات میں مصروف...
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کو اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جوڑی نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا، ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔جوڑی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس پر اداکارہ ایمن سلیم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسٹوری میں لکھا کہ غیر ضروری اور اخلاقی پولیسنگ جو ہر بار ہوتی ہے لیکن ہر کوئی اپنی زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مشہور...
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اب اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بھی اہم انکشافات کردیے ہیں۔ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں موجود ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے ساتھ میری دوستی تھی، ارمغان سے 2016 میں ملاقات ہوئی جب وہ منشیات فروخت کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟ ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر 4 جنوری کو آخری بار منشیات لینے میرے گھر آیا، اور اس روز وہ ادھار منشیات لے کر گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ ملزم کے مطابق مصطفیٰ عامر کے لاپتا ہونے کے بعد...
جواد آصف:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کراچی میں اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کو ایس آئی یو نے عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ نے ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو کل...
بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا فلم میں ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔ View this post on Instagram A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa) انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ‘شانکی سردار’...
معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ساحر حسن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔ وکیل فراز فہیم نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ ساحر حسن کا درخشاں پولیس کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، ان کے موکل نے درخشاں پولیس کے خلاف دھمکیاں دینے کا کیس دائر کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنی طبیعت ناسازی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مٹھی بھر دوائیوں کی تصویر بھی شیئر کردی۔درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔درِفشاں کو فینز شبرا کے نام سے بھی پہچانتے ہیں جس کی وجہ انکا بلال عباس کے ساتھ کیا گیا ڈراما عشقِ مرشد ہے جس میں دونوں کی نہ صرف منفرد اداکاری بلکہ جادوئی کیمسٹری کو بھی ناظرین کی جانبس ے پسند کیا جارہا ہے۔ان کا شمار پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے اور انکی شکل و صورت کی...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کررہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے...
مصطفیٰ قتل کیس: اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات نے ایلیٹ کلاس میں کھلبلی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی...
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے جیسے جیسے تفتیش کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے، ویسے ہی نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس کیس سے متعلق بعض نئے اور بڑے نام بھی سننے کو مل رہے ہیں جن میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ہی مزید کئی نام سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے کیوں کہ اس کا ارمغان سے رابطہ رہا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے حراست میں لیا ہے۔ اور اس سے اعلیٰ...
پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ...
لکی مروت (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکامبنادیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کابینہ کی ناکامی کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے۔ اس کمیٹی نے بیان دیا کہ اب بھی 63 اسرائیلی قیدی غزہ میں موجود ہیں، اور نیتن یاہو، گروگانوں کی جان کی قیمت پر اور اپنی حکومتی اتحادیوں کی خوشنودی کے لیے قیدیوں کے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس، معروف اداکار کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جن 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جبکہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مارشا اور انجلینا کے بعد تیسری لڑکی کی انٹری ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار کے بیٹے سمیت گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔ پولیس کے...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی اجازت کے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ @politics_world_pw مداح کی معروف اداکارہ کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل #imrankhan #naeemhaiderpanjutha...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک بین الاقوامی فلم تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہونے والی...
بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو ’ بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گِل اس وقت سڈنی میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر سے مداحوں کو مسحور کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہناز گل نے سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔جس کے بعد اداکارہ پنجابی فلم ‘حوصلہ رکھ’ اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھانے کے ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی ایک سیریز مداحوں سے شیئر کیں جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے...
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
کراچی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3...
معروف میزبان ندا یاسر نے خوش حال گھرانے سے متعلق تفصیل سے بات کی ہے۔ سابقہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں خواتین کو اپنا خیال، دیکھ بھال اور خوشیوں کو اہمیت دینے کا مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ مجھے ایک بار معروف سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ روبینہ اشرف نے اپنے ایک ڈرامے کی آفر کی، ان دنوں میں اپنا خیال رکھنا چھوڑ چکی تھی، میرا وزن زیادہ تھا، بال اور جِلد خراب تھی، میں نے اپنا خیال رکھنا چھوڑ کر مکمل توجہ اپنے خاندان پر مرکوز کی ہوئی تھی۔ ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ مجھے روبینہ اشرف نے یہ بات سمجھائی کہ جب تک میں خود خوش نہیں رہوں گی...
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔ بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔ اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی...
بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی۔ حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگ میں شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور اس سے جڑی مشکلات پر بات کی ہے۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے پانچ ماہ بعد یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی تھی اور انہیں اس صدمے کو قبول کرنے میں کافی وقت لگا۔ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے وقت لیا اور اب ایک مرتبہ پھر...
بالی ووڈ کی 80 کی دہائی کی مشہور خوبرو آنجہانی اداکارہ پروین بابی نے ماضی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کو ایک بین الااقوامی گینگسٹرقرار دیا تھا اور ان کیخلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ پروین بابی نے 1989 میں ایک انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ انٹرویو میں پروین بابی نے اس وقت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی جان کے پیچھے پڑے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’امیتابھ بچن ایک سپر انٹرنیشنل گینگسٹر ہیں۔ وہ میری زندگی کے پیچھے پڑا ہے۔ اس کے غنڈوں نے مجھے اغوا کیا اور...
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے سرخیوں میں تاہم اب ان کی فلم میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے لیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی نے ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے 1 کروڑ بھارتی روپے چارج کیے ہیں اس ہی طرح 3 منٹ کے تین کروڑ بطور معاوضہ اداکارہ کو ادا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے، جس...
نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کوششیں سر ِدست ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم ان کی نظریں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کے عبوری حکمراں محمد یونس کے درمیان اپریل میں بینکاک میں ہونے والی ممکنہ ملاقات پر مرکوز ہیں۔ تجزیہ کار رشتوں کو معمول پر لانے کے حوالے سے مسقط میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین کے درمیان ملاقات اور نئی دہلی میں دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ‘بارڈر سیکیورٹی فورس’ (بی ایس ایف) اور ‘بارڈر گارڈ بنگلہ دیش’ (بی...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جونا تھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کی بنیادی وجہ مڈل آرڈر کی ناکامی رہی جبکہ حریف ٹیم کے بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دوران میچ کراچی کے تماشائیوں نے ہماری ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کیا۔اپنے حامیوں کی موجودگی میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ہمیں رنز بنانا ہوں گے۔پہلے میچ میں ناکامی ضرور ہوئی ہے لیکن اگلے میچز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میچ میں جنوبی افریقا کی اچھی بولنگ کی...
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔ بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔ اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی مہارت اور قابلیت کی بھی تعریف کی...
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ احمد علی اکبر نے اپنی اہلیہ ماہم بتول کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر چند تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ میرا دل، میری زندگی، میرا مان، میرا گھر۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...

نوجوان ناکامی سے مت ڈریں اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے سرخیوں میں تاہم اب ان کی فلم میں 3 منٹ کی پرفامنس کے معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے لیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی نے ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے 1 کروڑ بھارتی روپے چارج کیے ہیں اس ہی طرح 3 منٹ کے تین کروڑ بطور معاوضہ اداکارہ کو ادا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ کی مجموعی مالیت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے، جس میں ان میں انہوں نے بطور...
ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025) ملک کے نامور اداکار احمد علی اکبر، جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔ اداکار احمد علی اکبر، جو اپنے کامیاب ڈرامہ ”پری زاد“ کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔(جاری ہے) ان تصاویر کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کے لمحے کو بانٹنا چاہتے تھے، مگر انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پورٹل کو ان تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ احمد علی اکبر نے اپنی...
پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ احمد علی اکبر نے اہلیہ کو اپنا دل، زندگی، سکون اور اپنا گھر قرار دیا ہے۔ فلم ’لال کبوتر‘ کے اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک منفرد نوٹ بھی لکھا ہے۔ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کے ہیرو کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے...
پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ نتاشا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔(جاری ہے) صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، آئی ایم ایف کادوسرا مشن ششماہی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آئیگا، آئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، معاشی شرح نمو کواحتیاط سے آگے بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی...
بھارتی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کا کہنا ہے انہیں رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام نہیں ملا۔ حنا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی انہوں نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ میں ترپتی دمری سے قبل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حنا خان آج تک اپنے گنجے پن کو چھپاتی ہیں، روزلین خان کا انکشاف اداکارہ کے مطابق گندمی رنگت کے سبب انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ فلم میکرز گورے رنگ والی لڑکی کی تلاش میں تھے اور آخر کار ترپتی دمری کو منتخب کر لیا گیا۔ واضح رہے فلم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایسے کامیڈین تھے جنھیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی...
کوئٹہ: بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے مسافر کوچ کے 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں بوریوالا کا رہائشی ہوں مسلح افراد کی تعداد 10 سے 12 تھی، دہشتگردوں نے کلاشنکوف پکڑی ہوئی تھی ہم کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح...
میرپورخاص( بیورو رپورٹ) پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی 15 لاکھ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بین الاضلاعی گروہ کے 02 کارندے گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او غریب آباد پولیس اسٹیشن انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود سندھڑی روڈ نزد پاک کالونی گراونڈ کے پاس انٹیلیجنس بیس پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 02 بین الاضلاعی منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گرفتار اسمگلرز کی شناخت جاوید اور مبین علی جسکانی ضلع لاڑکانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں گرفتار اسمگلرز کے قبضے سے 15 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد جس میں...