Nawaiwaqt:
2025-04-16@00:20:12 GMT
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ :پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہد،19زخمی
مستونگ(نیوز ڈیسک)مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،دھماکے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید جبکہ 19افرادزخمی ہوگئے
Post Views: 3